پاکستان
جب تک ملک میں جوابدہ حکمران نہیں ہوں گے ہر مسئلہ بڑھتا جائے گا:فواد چودھری
اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں جوابدہ حکمران نہیں ہوں گے ہر مسئلہ بڑھتا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر سابق وزیر اعظم عمران خان کی سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ جب تک ملک میں جوابدہ حکمران نہیں ہوں گے ہر مسئلہ بڑھتا جائے گا، عمران خان کا ماڈل جوابدہی کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ گورننس کا ہے پنجاب اور پختونخوا حکومتوں نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے بہترین حکمت عملی سے نبٹا لیکن بلوچستان اور سندہ میں تباہی ہو گئی کیونکہ یہاں کے وسائل دبئی اور لندن جاتے ہیں۔
مسئلہ گورننس کا ہے پنجاب اور پختونخواہ حکومتوں نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے بہترین حکمت عملی سے نبٹا لیکن بلوچستان اور سندہ میں تباہی ہو گئ کیونکہ یہاں کے وسائل دبی اور لندن جاتے ہیں جب تک ملک میں جوابدہ حکمران نہیں ہوں گے ہر مسئلہ بڑھتا جائیگا، عمران خان کا ماڈل جوابدہی کا ہے pic.twitter.com/Wst9RolXDh
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 26, 2022
دنیا
کوپ 29:موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پوری دنیاکو کردار ادا کرنا ہو گا، انتونیو گوتریس
سیکریٹری جنرل نے ترقی یافتہ ممالک سے واضح رہے کہ پچھلے سال ہونے والے کوپ 28 کے اجلاس میں فوسل فیولزکے زیادہ استعمال سے دست بردار ہونے کا مطالبہ کیا تھا
آذربائیجان میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں پر عالمی کانفرنس کوپ 29 سے خطاب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی خطاب کیا۔
اپنے خطاب میں انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ کوپ 29 میں موسمیاتی تبدیلی کے فنڈز میں اضافہ کیا جانا چاہیے، اور موسمیاتی تبدیلی سے دوچار ترقی پذیر ممالک کو خالی ہاتھ نہیں لوٹنا چاہیے، کوپ 29 میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ڈیل ہونی چاہیے، مطلوبہ نتائج کے لیے مالیاتی ہدف طے کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں درجہ حرارت 1.5 ڈگری تک محدود کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کرنا ہوگا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے جی 20 گروپ کے ممالک سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوسل فیولز کی پیداوار کو دو گنا کرنا مضحکہ خیز ہے۔
سیکریٹری جنرل نے ترقی یافتہ ممالک سے واضح رہے کہ پچھلے سال ہونے والے کوپ 28 کے اجلاس میں فوسل فیولزکے زیادہ استعمال سے دست بردار ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔
اس موقع پر عالمی رہنماؤں سے اپنے خطاب میں انتونیو گوتریس نے کہا سال ’’2024 آب و ہوا کی تباہی کی ایک ماسٹر کلاس ہے، اگلے سمندری طوفان سے پہلے اپنی جان بچانے کے لیے بھاگنے والے خاندان؛ کارکنان اور زائرین ناقابل برداشت گرمی کا شکار ہو رہے ہیں، سیلاب کمیونٹیز کو ادھیڑ کر رکھ دیتا ہے، اور انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ’’بچے بھوکے سو رہے ہیں کیوں کہ فصلیں خشک سالی کی وجہ سے تباہ ہو رہی ہیں، یہ تمام آفات اور تباہیاں محض انسان کے ہاتھوں لائی گئی موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے رونما ہو رہی ہیں۔
اپنے خطاب میں ترقی پذیر ممالک سے بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے فنڈنگ پر انتونیو گوتریس نے کہا کہ اس کانفرنس میں موسمیاتی فنڈنگ کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو گرا دینا چاہیے۔
واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں پر اقوام متحدہ کی عالمی کانفرنس آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہو رہی ہے جو کہ 11 نومبر سے 22 نومبر تک جاری رہے گی ۔
تفریح
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
کورین میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے اپارٹمنٹ سے 39 سالہ اداکار کی لاش ملی ہے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی۔
کورین میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے اپارٹمنٹ سے 39 سالہ اداکار کی لاش ملی ہے، پولیس نے بتایاکہ لاش کے قریب سے 2 صفحات پر مشتمل خط بھی ملا ہے جس میں خودکشی کی وجوہات کا ذکر کیا گیا ہے۔
پولیس نے اداکار کی خودکشی سے متعلق تفصیلات تاحال جاری نہیں کی ہیں تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور اس حوالے سے آنجہانی اداکار کے دوستوں، خاندان سے تفتیش کی جائے گی،دوسری جانب کورین ڈرامہ انڈسٹری ساتھی اداکار کی خودکشی پر سوگ میں ہے۔ خیال رہے کہ سونگ جائے رم نے کئی مشہور کورین ڈراموں میں اداکاری کی اور فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔
پاکستان
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دہلی پہلے جبکہ لاہور دوسرے نمبر پر آگیا
دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 1079 جبکہ لاہورکی ہوا میں آلودگی کا تناسب 574 ریکارڈ کیا گیا
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں رات دیر گئے بھارتی دارالحکومت دہلی پہلے اور پاکستان کا شہر لاہور دوسرے نمبر پر آگئے۔
آلودہ ترین شہروں میں دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 1079 ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہورکی ہوا میں آلودگی کا تناسب 574 ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کے بعد ملتان کا دوسرے اور اسلام آباد کا تیسرے نمبر پر جبکہ راولپنڈی کا چوتھا اور پشاور کا پانچوں کا نمبر شمار کیا گیا۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند اور اسموگ کے باعث مختف موٹرویز بھی بند کردیے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔
ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2، ایم 3، ایم 4 اور ایم 5 سمیت دیگر شاہراہوں کو مختلف مقامات پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ اسموگ اور دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر موٹر وے ایم 2 کو لاہور سے شیخوپورہ، موٹر وے ایم 4 کو لاہور سے درخانہ، ایم 11 کو سمبڑیال تک بند کیا گیا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے۔ عوام اسموگ اور دھند کے سیزن میں دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیا کریں، رات کو سفر کرنا پڑے تو گاڑی کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔
اسموگ نے پنجاب میں تعلیمی نظام کو بھی متاثرکردیا ہے، اسموگ کے باعث تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ نجی اداروں کو آدھا اسٹاف آن لائن شفٹ میں ٹرانسفر کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف ڈولفن فورس نے کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
خیال رہے کہ پنجاب کے علاوہ صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی اسموگ موجود ہے۔
-
کھیل 22 گھنٹے پہلے
پی سی بی کا آئی سی سی کو خط،چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر ڈٹ گیا
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپیئنز ٹرافی:بھارت کے انکار پر پی سی بی کا آئی سی سی کو خط لکھنے کا فیصلہ
-
علاقائی 14 گھنٹے پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک
-
تفریح 12 گھنٹے پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
-
ٹیکنالوجی 20 گھنٹے پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی
-
دنیا 2 دن پہلے
دنیا کے امیر ترین شخص کے پاس کتنی دولت ہے؟
-
پاکستان ایک دن پہلے
پنجاب میں پر تشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کا آنسو گیس کے شیل خریدنے کا فیصلہ