تجارت
روپے کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
کراچی:روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، آج امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔
انٹربینک میں ڈالر مزید 1 روپے 25 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد کاروبار کے اختتام پر ۱ امریکی ڈالر 220 روپے 66 پیسے کا ہو گیا ہے، انٹربینک میں رواں ہفتے ڈالر 6 روپے مہنگا ہوا ہے۔
اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو کر 230 روپے کا ہوگیا ہے، ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 روپے مہنگا ہوا ہے۔
دنیا
پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے والے اہلکار کو 15 سال قید کی سزا
ایئرنیشنل گارڈ کے رکن کو جاسوسی ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی
پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے والے اہلکار کو 15 سال قید کی سزا دی گئی، ایئرنیشنل گارڈ کے رکن کو جاسوسی ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کی خفیہ دستاویز لیک کرنے کا الزام ثابت ہونے پر میساچوسٹس ایئرنیشنل گارڈ کے رکن جیک ٹیکسیرا کو جاسوسی ایکٹ کے تحت 15 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ امریکا کے فوجی اہلکار نے سیکڑوں خفیہ دستاویزات سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، لیک دستاویزات روس یوکرین جنگ اور شمالی کوریا جوہری پروگرام سے متعلق تھیں۔
22 سالہ ٹیکسیرا کو بوسٹن میں امریکی ڈسٹرکٹ جج نے اعتراف جرم کے بعد سزا سنائی، جسے وفاقی استغاثہ نے امریکی انسداد جاسوسی قانون کی ’سب سے بڑی خلاف ورزیوں میں سے ایک‘ قرار دیا تھا۔
یاد رہے کہ 22 سالہ جیک ٹیکسیرا کو پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے کے الزام میں اپریل 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر 6 الزامات عائد کیے گئے تھے۔
جیک ٹیکسیرا نے اپنے کیے پر عدالت میں معافی مانگتے ہوئے کہا ’میں نے جو نقصان پہنچایا ہے اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔‘
دوران سماعت جج نے ریمارکس دیے کہ خفیہ دستاویزات کو سنبھالنے سے متعلق تربیت اور انہیں افشا کرنے پر جرمانے سے متعلق انتباہ کے باوجود مجرم نے ایک سال کے دوران انٹرنیٹ پر سیکڑوں دستاویزات پوسٹ کیں۔
پاکستان
بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید و دیگر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے سے بری
ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی ،اسد قیصر، سیف اللہ نیازی،شیخ رشید،صداقت عباسی،فیصل جاوید اور علی نواز کو مقدمے مقدمہ سے بری کردیا
بانی چیئرمین پی ٹی آئی، شیخ رشید و دیگر کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے سے بری کردیا گیا
ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد میں دفعہ 144،ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی و دیگر دفعات کے تحت درج مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود کے روبرو سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد پیش ہوئے۔
بعد ازاں عدالت نے بریت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی سمیت اسد قیصر، سیف اللہ نیازی،شیخ رشید،صداقت عباسی،فیصل جاوید اور علی نواز کو مقدمے مقدمہ سے بری کردیا۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف 20 اگست 2022 کو تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پاکستان
تحریک انصاف نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
الیکشن کمیشن نے ٹریبونل کی تبدیلی کیلئے چیف جسٹس سے مشاورت نہیں کی،درخواست
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ پی ٹی آئی رہنما علی بخاری نے فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ٹریبونل کو تبدیل کرنے کا فیصلہ دیا، الیکشن کمیشن نے ٹریبونل کی تبدیلی کیلئے چیف جسٹس سے مشاورت نہیں کی۔
دائر درخواست میں کہا گیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری الیکشن ٹریبونل کی سربراہی کر رہے تھے، ن لیگی امیدواروں نے جسٹس طارق جہانگیری ٹریبونل کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا، الیکشن کمیشن نے لیگی امیدواروں کی درخواست پر ٹریبونل کو تبدیل کر دیا تھا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کا الیکشن کمیشن کا 10 جون کا فیصلہ کالعدم قرار دے، تحریک انصاف کی اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا 19 ستمبر کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے کر پہلے ٹریبونل کو بحال کیا جائے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی
-
علاقائی ایک دن پہلے
ننکانہ صاحب میں 15نومبر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل کا اعلان
-
تجارت 19 گھنٹے پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
پنجاب حکومت نے فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے چار ارب روپے جاری دیئے
-
ٹیکنالوجی 22 گھنٹے پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
علاقائی 16 گھنٹے پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک
-
تفریح 14 گھنٹے پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
-
پاکستان ایک دن پہلے
پنجاب میں پر تشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کا آنسو گیس کے شیل خریدنے کا فیصلہ