جی این این سوشل

پاکستان

گلگت بلتستان میں سیلاب سے 7 ہزار ملین سے زائد کا نقصان

گلگت بلتستان میں سیلاب سے اب تک 7406 ملین کے نقصانات ہوئے چکے ہیں جبکہ مختلف واقعات میں 17 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گلگت بلتستان میں سیلاب سے 7 ہزار ملین سے زائد  کا نقصان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق اب تک سیلاب سے مجموعی طور پر 17 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیلاب سے 22 پاور ہاؤسز کو نقصان پہنچا جس میں سے 19 عارضی طور پر بحال کر دیے گئے ہیں۔

جاری اعداد و شمار کے مطابق 49 سڑکوں کو نقصان پہنچا جن میں سے 41 عارضی طور پر بحال کردی گئیں، پینے کے پانی کی 78 سپلائیز کو نقصان پہنچا جن میں سے 65 عارضی طور پر بحال کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ 500 آب پاشی کے چینلز اور 56 پلوں کو نقصان پہنچا جن میں سے اکثر کو عارضی طور پر بحال کیا جا چکا ہے، سیلاب سے مجموعی طور پر 7406 ملین کے نقصانات ہوئے ہیں۔

تجارت

وزیر خزا نہ کی البرکہ بینک لمیٹڈ کے بورڈآف ڈائریکٹرزاورتمام غیرملکی شیئرہولڈر سے ملاقات

بورڈآف ڈائریکٹرزاورغیرملکی شیئرہولڈر نے پاکستان کی اقتصادی صلاحیت پراعتماد کااظہار کیا اور ترقی اورمالی استحکام کوفروغ دینے سے متعلق اقدامات کی حمایت کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خزا نہ کی البرکہ بینک لمیٹڈ کے بورڈآف ڈائریکٹرزاورتمام غیرملکی شیئرہولڈر سے ملاقات

اسلام آباد :  وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے پائیدارترقی وخوشحالی یقینی بنانے کے بارے میں دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کے نفاذ سے متعلق حکومتی عزم ظاہر کیاہے۔

انہوں نےاسلام آباد میں البرکہ بینک پاکستان لمیٹڈ کے بورڈآف ڈائریکٹرزاورتمام غیرملکی شیئرہولڈر سے ملاقات بھی کی ۔

بورڈآف ڈائریکٹرزاورغیرملکی شیئرہولڈر نے پاکستان کی اقتصادی صلاحیت پراعتماد کااظہار کیا اور ترقی اورمالی استحکام کوفروغ دینے سے متعلق اقدامات کی حمایت کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا ، وزیرخزانہ اورنگزیب ملک  نے تاجروں اورکاروباری برادری کے مفادات کے تحفظ اور اُن کے تحفظات دور کرنے کے بارے میں حکومتی عزم ظاہرکیاہے۔

آل پاکستان انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئرمین نعیم میرسے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے حکومت کے اس عزم کااعادہ کیاکہ کاروباری برادری کی شکایات کے ازالے اورملک کی اقتصادی ترقی کے بارے میں ان کی کوششوں میں سہولت دینے کے لئے ملکرکام کیاجائے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت ایک ہزار 227 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ کے مقابلہ میں 0.21 فیصد کم ہے،ادارہ شماریات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 18 اپریل کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت ایک ہزار 227 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ کے مقابلہ میں 0.21فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت ایک ہزار 229 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

ملک کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1202 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.28 فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1205 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1210 روپے، راولپنڈی 1199 روپے، گوجرانوالہ 1250 روپے، سیالکوٹ 1240 روپے، لاہور1280 روپے، فیصل آباد 1240 روپے، سرگودھا 1220 روپے، ملتان 1229 روپے، بہاولپور1250 روپے، پشاور1201 روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1177 روپے ریکارڈکی گئی۔

کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1171 روپے، حیدرآباد 1180 روپے، سکھر1300 روپے، لاڑکانہ 1173 روپے، کوئٹہ 1210 روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 117 روپے ریکارڈکی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پی اے سی کا چیئرمین نامزد کر دیا

سپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن ارکان زین قریشی، شیر افضل مروت اور حامد رضا نے ملاقات کی ہے جس میں پارلیمانی کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پی اے سی کا چیئرمین نامزد کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا چیئرمین نامزد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے حامد رضا کی نامزدگی کے لیے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو ہدایات جاری کر دیں۔ اس سے قبل عمران خان نے پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کیا تھا۔


سپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن ارکان زین قریشی، شیر افضل مروت اور حامد رضا نے ملاقات کی ہے جس میں پارلیمانی کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔


تاہم اپوزیشن نے چیئرمین پی اے سی کے لیے حامد رضا کا نام اسپیکر کو دے دیا۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ چیئرمین پی اے سی کا انتخاب قواعد کے مطابق ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سپیکر کی چیئرمین پی اے سی کی نامزدگی کا کوئی دائرہ اختیار نہیں۔ یہ فیصلہ اپوزیشن کو کرنا ہے انہیں جو بھی نام دیا جائے گا وہ چیئرمین پی اے سی بنے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll