جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان میں سیلاب سے کتنی تباہی ہوئی؟ امریکی خلائی کمپنی نےسیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں

امریکی خلائی کمپنی نے پاکستان میں سیلاب کی سیٹلائٹ سے لی گئیں تصاویر جاری کردیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان میں سیلاب سے کتنی تباہی ہوئی؟   امریکی خلائی کمپنی نےسیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

پاکستان میں سیلاب نے تباہی مچا دی، امریکی خلائی کمپنی نے پاکستان میں سیلاب کی سیٹلائٹ سے لی گئیں تصاویر جاری کردیں۔

تصاویر میں پہلے اور بعد کی صورتحال دکھائی گئی ہے۔ تصاویر میں دریائے سندھ کے ساتھ ساتھ صوبہ پنجاب کے راجن پور اور روجھان کے شہروں میں بھی سیلاب کی صورتحال دکھائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ   بارشوں اور سیلاب نے ملک بھر تباہی مچا رکھی ہے۔ ملک بھر میں حاليہ بارشوں اور سيلاب سےاب تک جانبحق ہونے والے افراد کى تعداد 1061 ہوگئى ہے۔

لاکھوں کی تعداد میں مال مویشی سیلاب کے نذر ہو گئے۔ ہزاروں کلو میٹر شاہراہیں اور اہم پل بھی پانی بہا  لے گیا۔ چاول ، کپاس اور پیاز سمیت کئی فصلیں تباہ ہو گَئیں ہیں۔

سیلاب سے ہونے والی تباہی کو 2010 کے سیلاب سے کئی گنا زیادہ  قراردیا جا رہاہے۔ ماہرین  کا کہنا ہےکہ متاثرین کی بحالی میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔

 
 
 
 

پاکستان

مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع

ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچنے پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے جے یو آئی کے رہنماؤں کا استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں  متوقع

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، جہاں وہ 10 روز قیام کریں گے۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مفتی راشد سومرو اور مفتی ابرار بھی لندن پہنچے ہیں، ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچنے پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے جے یو آئی کے رہنماؤں کا استقبال کیا۔

ہیتھرو ایئرپورٹ پر جمعیت علمائے اسلام برطانیہ کے مفتی خالد محمود اور دیگر عہدیداران بھی استقبال کے لیے موجود تھے جبکہ مولانا فضل الرحمان برطانیہ میں 10روز قیام کریں گے۔

پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے مولانا فضل الرحمان کی نجی دورے میں مختلف ملاقاتیں ہوں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

 سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کمی

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 2727 ڈالر فی اونس کا ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کمی

 سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزارروپے  کمی ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کےمطابق  سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کم کے بعد 2لاکھ 82ہزار 200روپے ہوگئی، 10گرام سونے کی قیمت میں 857روپے کمی ہوئی، جس کے بعد 10گرام سونا 2لاکھ 41ہزار 941روپے کا ہوگیا،جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 430 روپے پر مستحکم  ہے۔ 

واضح رہے کہ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 2727 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔   

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

لاہور آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر

محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے آئندہ دنوں میں سموگ کی شرح میں مزید اضافے کا امکان ہے، شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور آلودہ ترین شہروں میں پہلے  نمبر  پر

:بھارت سے آنیوالی سموگ آلود ہواؤں سے لاہور شدید متاثر ہو کر رہ گیا، آج بھی آلودہ ترین شہروں میں پہلا نمبر برقرار ہے۔

شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس995 تک جا پہنچا ہے جبکہ ڈی ایچ اے سموگ سے سب سے زیادہ متاثر علاقہ ہے جہاں ایئرکوالٹی انڈیکس 1588 ریکارڈ کیا گیا ہے، اسی طرح شملہ پہاڑی کے اطراف میں اے کیو آئی 1465، عسکری 10 کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1232 ریکارڈ ہوا ہے۔

دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی338 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر ہے جبکہ لاہور آئندہ تین دن تک تیز ہواؤں کی زد میں رہے گا جس سے سموگ کی صورت حال بدترین ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ ماحولیات نے آئندہ دنوں میں سموگ کی شرح میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی ہے اور شہریوں کو ماسک اور عینک کے استعمال کا مشورہ بھی دیا ہے۔

محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے آئندہ دنوں میں سموگ کی شرح میں مزید اضافے کا امکان ہے، شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

لاہور میں سموگ کے باعث آنکھوں اور گلے کے انفیکشن کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، ایک ماہ میں ایک لاکھ سے زائد شہری متاثر ہوئے ہیں، سموگ کے پیش نظر محکمہ ماحولیات نے گرین لاک ڈاؤن بڑھانے پر غور شروع کر دیا۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll