جی این این سوشل

پاکستان

ٹوئٹر پر بھارتی ہیرا پھیری، پاکستان کا تشویش کا اظہار

پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے پلیٹ فارم پر بھارتی ہیرا پھیری پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹوئٹر  پر بھارتی ہیرا پھیری، پاکستان کا تشویش کا اظہار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی حکومت نے ٹوئٹر کے سیکیورٹی سسٹم میں دراندازی کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے بھارتی اور امریکی میڈیا سے ملنے والی خبروں پر پاکستان کو سخت تشویش ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ میڈیا رپورٹس میں واضح ہے کہ یہ معاملہ بھارتی پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی ٹوئٹر کی بریفنگ میں سامنے آیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر کے ایک سابق ملازم نے امریکا میں قانونی بیانات پر بھی بات کی، سامنے آیا کہ ٹوئٹر پر کشمیری اور میڈیا پرسنز کو بھارت کے غیر سنجیدہ قانونی اعتراضات پر بلاک کیا جاتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ یہ کارروائیاں بین الاقوامی معیارات، اصولوں اور معلومات کے بہاؤ کے فریم ورک کے خلاف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے سفارتی مشنز اور ریڈیو پاکستان کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کی بندش فوری طور پر واپس لے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت اقوام متحدہ کے آزادی اظہار کے قائم بین الاقوامی اصولوں اور معیارات کی پاسداری کرے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر انٹرنیٹ ڈومین کو کنٹرول کرنے کےلیے حیلوں بہانوں کے استعمال سے باز رہے۔

دنیا

سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں ناجل اور طراد مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کردی

زرعی نظام کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لیے دورے کئے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں ناجل اور طراد مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کردی

ریاض: سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں ناجل اور طراد مچھلیوں کے شکار پر پابندی عائد کر دی۔

العربیہ اردو کے مطابق مکہ مکرمہ کے علاقے میں ماحولیات، پانی اور زراعت کی وزارت کی شاخ نے ناجل اور طراد مچھلیوں کے شکار پر پابندی عائد کر دی ہے جس کا مقصد مچھلی کو تولیدی مدت کے دوران انڈے دینے کا موقع فراہم کرنے، اس کے پائیدار سٹریٹجک سٹاک کو محفوظ رکھنے کے علاوہ ضرورت سے زیادہ ماہی گیری سے اس کی کمی کو روکنا ہے۔

وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے بحیرہ احمر کے ساحل پر ناجل اور طراد مچھلیوں کی ماہی گیری پر 2ماہ کے لیے پابندی کا اعلان کیا ہے جو یکم اپریل سے 31 مئی تک ہے۔

ماہی پروری کے محکمے کے سربراہ انجینئر ابراہیم المالکی نے کہا کہ زرعی نظام کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لیے دورے کئے جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات

دونوں ممالک کو درپیش مشترکہ چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے مل کر کام کرنے پر زور دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور ایران کے باہمی فائدے کے لئے بارٹر تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔

صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔

صدر مملکت نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کو درپیش مشترکہ چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔

ایرانی سفیر نے صدر مملکت کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان دونوں کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

ہیلتھ اور او ٹی سی سیکٹر کے تحفظات دور کیے جائیں اور اس کی ساکھ و عزت کا خیال رکھا جائے، کاشف انور کا مطالبہ

چھاپے مارنے کے طریقہ کار کی وجہ سے یہ سیکٹر اور اس سے وابستہ ورکرز پریشان ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہیلتھ اور او ٹی سی سیکٹر کے تحفظات دور کیے جائیں اور اس کی ساکھ و عزت کا خیال رکھا جائے،  کاشف انور کا مطالبہ

لاہور: لاہور چیمبر کے صدر کاشف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب میں ہیلتھ اور او ٹی سی سیکٹر کے تحفظات کو دور کیا جائے،مینوفیکچرنگ یونٹس پر چھاپے اس شعبے کی ساکھ کو متاثر کر رہے ہیں جس سے ملکی برآمدات پر بھی منفی اثرات مرتب ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب میں ہیلتھ اور او ٹی سی سیکٹر کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفد نے لاہور چیمبر کے صدر کو بتایا کہ گذشتہ کچھ عرصہ کے دوران پنجاب میں ہیلتھ اور اوور دی کاؤنٹر (OTC مصنوعات) کے مینوفیکچرنگ یونٹس پر چھاپوں میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ شعبہ معیارات اور قواعد و ضوابط کی اہمیت کو سمجھتا ہے لیکن چھاپے مارنے کے طریقہ کار کی وجہ سے یہ سیکٹر اور اس سے وابستہ ورکرز پریشان ہیں۔

کسی کوتاہی کی صورت میں براہ راست چھاپے مارنے کی بجائے پہلے وارننگ دی جائے اور معاملے کی تشہیر کر کے ساکھ متاثر نہ کی جائے وگرنہ برآمدی شعبہ پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll