تجارت
سونا مزید 5100 روپے فی تولہ سستا
ملک کے صرافہ بازاروں میں سونے کے بھاؤ میں مزید 5100 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے۔
منگل کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر مہنگا ہوکر 1733 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس ملکی صرافہ بازاروں میں سونا سستا ہوا ہے۔
منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوکر ایک لاکھ 40 ہزار 500 کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا 4372 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 20 ہزار 456 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب چاندی کے دام بھی 10 روپے کمی کے بعد 1520 روپے فی تولہ ہوگئے ہیں۔
موسم
ملک کے آلودہ ترین شہروں میں سکھر پہلے نمبر پر آگیا
علی الصبح سکھر 766 ائیر پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ ملک کا آلودہ ترین شہر رہا
پنجاب میں سموگ کا راج بدستور برقرار، ملک کے آلودہ ترین شہروں میں سکھر پہلے نمبر پر آگیا۔
ملک کے مختلف شہر فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے جہاں ائیر پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد کافی زیادہ ریکارڈ کی گئی۔
علی الصبح سکھر 766 ائیر پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ ملک کا آلودہ ترین شہر رہا جب کہ 557 ائیر انڈیکس کے ساتھ شیخوپورہ دوسرے نمبر پر رہا اور لاہور فضائی آلودگی میں دنیا میں تیسرے نمبر آ گیا،
دوسری جانب دنیا کے آلودہ ترین بڑے شہروں میں بھارتی شہر کولکتہ 406 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ سر فہرست ہے۔
پاکستان
اٹک میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سمیت مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج
حضرو پولیس کی جانب سے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کو نامزد کیا گیا ہے
اٹک پولیس نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
اٹک کی تحصیل حضرو کی پولیس کی جانب سے درج کے گئے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں 5 اراکین اسمبلی سمیت 15 ہزار نامعلوم کارکنان بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق 22 فوجداری دفعات کے تحت درج مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
تحریک انصاف کے کارکنان نے حملہ کر کے 78 پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا جبکہ ملزمان مسلح اسلحہ سوٹے ڈنڈے ، غلیل اور پتھر اٹھائے ہوئے تھے اور ملزمان نے توڑ پھوڑ کرتے ہوئے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔
پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ملزمان نے گاڑیوں کے شیشے توڑ کر دہشت پھیلائی اور ریاست مخالف نعرہ بازی کی۔
کھیل
دورہ زمبابوے:فاسٹ بولر احمد دانیال اور شاہنواز دھانی انجرڈ،سیریز سے باہر
احمد کو ہمسٹرنگ انجری کا سامنا جبکہ شاہنواز ٹریننگ سیشن کے دوران بائیں ٹخنے میں چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے، پی سی بی
فاسٹ بولر احمد دانیال اور شاہنواز دھانی انجری کے باعث زمبابوے کیخلاف جاری ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ احمد دانیال کو ہمسٹرنگ انجری کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ شاہنواز دھانی اتوار کے ٹریننگ سیشن کے دوران بائیں ٹخنے میں چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔
دونوں کرکٹرز کے ابتدائی اسکین اور طبی معائنے کے بعد انجریز کی نوعیت کا اندازہ ہوسکے گا تاہم انہیں واپس پاکستان بھیجا جارہا ہے۔ فاسٹ بولرز وطن واپسی پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے، جہاں انہیں ری ہیب کروایا جائے گا۔
دونوں کرکٹرز کی جگہ عباس آفریدی اور جہانداد خان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جو بلاوئیو میں سیریز کے فیصلہ کن میچ کیلئے سلیکشن ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
دریں اثنا 3 میچوں کی ٹی20 سیریز میں احمد دانیال کی جگہ عامر جمال کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان ٹی20 اسکواڈ: سلمان علی آغا (کپتان)، عامر جمال، عرفات منہاس، حارث رؤف، حسیب اللہ خان، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان شامل ہیں۔
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
بیلاروس کا وفد پاکستان پہنچ گیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ
-
کھیل 2 دن پہلے
پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
ٹیسلہ کے سی ای او آئرن مین بن گئے
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
تجارت ایک دن پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
-
پاکستان ایک دن پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا