جی این این سوشل

پاکستان

بنگلہ دیش نے بھی سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان بھیجنے کا اعلان کر دیا

ڈھاکہ: بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجدنے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان بھیجنے کا اعلان کر دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بنگلہ دیش نے بھی سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان بھیجنے کا اعلان کر دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد بھیجے گا جبکہ انہوں نے پاکستان کے لیے کھانے اور دیگر سامان بھیجنے کا بندوبست کرنے کی  بھی ہدایت کر دی ہے۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے جو ہم ادا کریں گے۔

دوسری جانب پاکستان کے لیے مختلف ممالک اور بین الاقوامی اداروں سے مالی اور دیگر امداد کا سلسلہ جاری ہے، حکومت کا کہنا ہے کہ اب تک سیلاب متاثرین کے لیے 131 ارب روپے کی نقد رقم موصول ہو چکی ہے۔

علاقائی

جامشورو: کوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق

ضلعی پولیس کے مطابق کوچ لاڑکانہ سے کراچی جارہی تھی۔زخمیوں کو جامشورواورحیدرآبادکے ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیاہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جامشورو: کوچ اور آئل ٹینکر   میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق

جامشورو: ضلع جامشوروکے علاقے منجہد  میں آج صبح انڈس ہائی وے پرایک کوچ اور آئل ٹینکر کے تصادم میں کم ازکم 4 افرادجاں بحق جبکہ 25 افراد  زخمی ہوگئے۔

ضلعی پولیس کے مطابق کوچ لاڑکانہ سے کراچی جارہی تھی۔زخمیوں کو جامشورواورحیدرآبادکے ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیاہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اورکمشنرحیدرآباد کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان   میں 7  دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے بدھ کے روز سات دہشت گردوں کو جہنم واصل  کر دیا، سیکیورٹی فورسز کے مطابق دہشت گرد  پاکستان افغانستان سرحد پر دہشت گردی میں ملوث پائے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سات دہشت گردوں کے گروپ کی نقل و حرکت جو پاکستان اور افغانستان سرحد پر دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں اپنے ذرائع سے پتہ چلایا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

امید کی جارہی ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال نہیں ہونے دے گی ۔ 

یاد رہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بیساکھی کے تہوار کیلئے سکھ برادری کی کرتار پور آمد

واضح رہے کہ سکھ رہنماؤں نے وقف بورڈ اور مزارات کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیساکھی کے تہوار کیلئے سکھ برادری کی  کرتار  پور آمد

لاہور: بیساکھی کا تہوار منانے کے لیے اس وقت پاکستان میں موجود دو ہزار چار سو سکھ یاتری مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے گوردوارہ کرتار پور پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سکھ یاتری کرتارپور میں دو دن قیام کریں گے ، اس موقع پر ایویکیو ٹرسٹ بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری رانا شاہد سلیم نے کہا کہ یاتریوں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سکھ رہنما ایوکیو ٹرسٹ بورڈ کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔


واضح رہے کہ سکھ رہنماؤں نے وقف بورڈ اور مزارات کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll