نیویارک: برطانوی شاہی خاندان کا حصہ بننے والی شہزادی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہوئے25برس بیت گئے ، برطانوی شہزادی آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں ۔

لاکھوں کروڑوں دلوں میں گھر کرنے والی لیڈی ڈیانا یکم جولائی 1961 کو برطانیہ کے شہر نارفورک میں پیدا ہوئیں ۔
پرنسس آف ویلز شہزادی ڈیانا29جولائی 1981 کو برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں ۔ ان کی شادی کی تقریب دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں نے براہ راست دیکھی لیکن بدقسمتی سے یہ شادی گیارہ سال ہی چل سکی ۔ ان کے دو بیٹے شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری ہیں۔
ڈیانا کی عالمی سطح پر مقبولیت کا بڑا سبب ان کی خوبصورت شخصیت تھی اور طلاق کے بعد بھی ان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہ آئی۔
ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ تصاویر لیڈی ڈیانا کی کھینچی گئیں۔
شہزادی کو ہمیشہ سے ہی تعلیمی سرگرمیوں سے زیادہ فلاحی کاموں میں دلچسپی تھی ۔ برطانوی شاہی خاندان کا حصہ بننے والی شہزادی ڈیانا فیشن اور انسانی ہمدردی کی وجہ سے لوگوں میں بے حد مقبول ہوئیں۔
لیڈی ڈیانا پیرس میں 31 اگست 1997کو ایک کار حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔ شہزادی ڈیانا کی آخری رسومات کی ادائیگی اور تدفین کے دوران ویسٹ منسٹر ایبے سے نارتھ ہیمشائر کے راستے میں ہزاروں افراد موجود تھے ۔ دنیا بھر میں ان کی فلاحی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 12 hours ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 13 hours ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 2 days ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 4 hours ago

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- a day ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- a day ago

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- a day ago
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 2 days ago
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- 14 hours ago
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- a day ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 14 hours ago


