پاکستان
عمران خان آج انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہونگے
اسلام آباد: پولیس اور عدلیہ کو مبینہ طور پر دھمکیاں دینے کا معاملہ ، چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان آج انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق خاتون مجسٹریٹ اور سینئر افسران کو دھمکیاں دینے کے کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی ، چئیرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان آج انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوں گے ۔ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس کریں گے۔
عمران خان کے وکیل بابر اعوان ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر دلائل د یں گے۔
خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کی تھی ۔
عدالت نے پولیس کو یکم ستمبر تک سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک رکھا ہے۔
واضح رہے کہ 20 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شہباز گل پر مبینہ تشدد کے خلاف آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد پرکیس کرنےکا اعلان کیا تھا اور دوران خطاب عمران خان نے شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون مجسٹریٹ زیبا چوہدری کو نام لےکر دھمکی بھی دی تھی ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں انہیں شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں ذاتی طور پر بھی طلب کیا تھا۔
گزشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے ان کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں 7 روز میں دوبارہ جواب جمع کرانے کا حکم دیا ۔
علاقائی
موٹرویز آج رات سے بند کرنے فیصلہ
نوٹیفکیشن کے مطابق موٹروے کو مرمتی وجوہات کی بنا پر آج رات سے بند کر دیا جائیگا
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے آج رات 8 بجے سے موٹرویز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا لاہور سے اسلام آباد جانے والی موٹروے کو آج رات سے بند کرنے کا اعلان کر دیا ، اس حوالےسے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے نوٹیفکیشن جا ری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور سے اسلام آباد کو آنے والی موٹروے ایم ون اور لاہور سے اسلام آباد جانے والی ایم 2 موٹروے بند ہوگی۔
جبکہ لاہور سے عبد الحکیم کو جانے والی موٹروے ایم تھری اور پنڈی بھٹیاں سے ملتا ن تک ایم فور سمیت لاہور سے سیالکوٹ جانے والی موٹروے بھی بند رہےگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق موٹروے کو مرمتی وجوہات کی بنا پر آج رات سے بند کر دیا جائیگا۔
جبکہ دوسری طرف لاہور پولیس نے 23ا ور24 نومبر کو رنگ روڈ بند رکھنے کا مراسلہ کمانڈنٹ رنگ کو بھجوا دیاہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شرپسند عناصر امن و عامہ میں نقص عامہ کا باعث بن سکتے ہیں ،امن و امان کو برقرار رکھنے کےلئے رنگ روڈ کو مکمل بند رکھا جائے،رنگ روڈ 23 اور24نومبر کو صبح 8 سے 6 بجے تک ٹریفک کےلئے بند رکھا جائے۔
دنیا
بھارتی بحریہ کی نا اہلی کا ایک کارنامہ، سب میرین ماہی گیر کشتی سے ٹکرا گئی
کشتی پر سوار 13 ماہی گیروں میں سے 11 کو تلاش کر لیا گیا ہے
بھارتی بحریہ کی نا اہلی کا ایک کارنامہ دنیا کے سامنے آ گیا، بھارتی بحریہ کی سب میرین گوا کے ساحل سے 70 میل دور مارتھوما نامی ماہی گیر کشتی سے ٹکرا گئی.
بھارتی بحریہ اور کوسٹ گارڈ کی جانب سے سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے. واضح رہے کہ کشتی پر 13 ماہی گیر سوار تھے۔
متاثرہ ماہی گیروں میں سے 11 کو تلاش کیا جا چکا ہے, تاہم ان کے زندہ یا مردہ ہونے سے متعلق معلومات منظر عام پر نہیں لائی گئیں، لاپتہ 2 ماہی گیروں کی تلاش تاحال جاری ہے
واقعہ 21 نومبر کو گوا کے ساحل سے 70 سمندری میل دور پیش آیا
علاقائی
وزیراعلیٰ کی پنجاب میں 3 مرلہ پلاٹ اسکیم کے اجراء کی منظوری
چشتیاں میں 3 مرلہ اسکیم کے تحت 666 پلاٹ دے کر اسکیم کا آغاز کیا جائے گا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں 3 مرلہ پلاٹ اسکیم کے اجراء کی اصولی منظوری دے دی، چشتیاں میں 3 مرلہ اسکیم کے تحت 666 پلاٹ دے کر اسکیم کا آغاز کیا جائے گا۔
مریم نوز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں اپنی چھت اپنا گھر اسکیم پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں اپنی چھت اپنا گھر پروجیکٹ کے تحت 927 درخواست دہندگان کو قرض کی پہلی قسط کی ادائیگی مکمل کی جاچکی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے دوسری قسط کی ادائیگی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر کے تحت 800 سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں، 50ہزار درخواست دہندگان کا ڈیٹا تصدیق کیلئے اخوت کو ٹرانسفر کیا گیا تھا جس میں سے 38 ہزار کی تصدیق مکمل کرلی گئی ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنی چھت اپنا گھر کے تحت 20900 درخواست دہندگان نے مطلوبہ دستاویزات جمع کرادیں، اپنی چھت اپنا گھر پورٹل پرگھروں کیلئے سواتین لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ جون 2025 تک 47 ہزار گھر اوراگلے دسمبر تک 1 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ٹارگٹ مکمل کرلیا جائیگا۔
اجلاس میں اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت مکمل ہونے والے پہلے پانچ گھروں میں فرنیچر اوردیگر سامان کا تحفہ پیش کرنے کی منظوری دی بھی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے منصوبے کو تیز تر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپنی چھت ہر عام آدمی کا خواب ہے، نعروں اور دعووں پر یقین نہیں رکھتے، اپنی چھت مہیا کرنے کے وعدہ ضرور پورا کریں گے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی احتجاج :23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ
-
دنیا 4 گھنٹے پہلے
بنگلہ دیش: سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء 6 سال بعد منظر عام پر آگئیں
-
پاکستان 2 دن پہلے
ملک بھر کے بورڈ امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس میں تبدیلی کر دی گئی
-
پاکستان ایک دن پہلے
الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا
-
جرم ایک دن پہلے
پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، 38افراد جاں بحق اور 29زخمی
-
کھیل 2 دن پہلے
بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث چیمپئنز ٹرافی25 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ
-
کھیل ایک دن پہلے
سمیر احمد سید چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر