جی این این سوشل

تجارت

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اسلام آباد: مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر ، حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق  رات 12 بجے سے ہوچکا  ہے۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے  جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 235 روپے 98 پیسے ہوگئی۔

اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے 99 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 247 روپے 43 پیسے ہوگئی جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 79 پیسے اضافہ کیا گیا۔

لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 201 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 10 روپے 92 پیسے اضافہ کردیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 210 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

وزارت خزانہ کے  پریس ریلیز کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پندرہ روزہ نظرثانی میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں ردوبدل اور شرح مبادلہ میں تبدیلی کے پیش نظر جزوی اضافے پرغور کیا۔ پٹرولیم مصنوعات پر لیوی کم سے کم رکھا گیا ہے تاکہ صارفین کو ریلیف مہیا کیا جاسکے۔

پاکستان

وفاقی وزیر داخلہ کا غیر موثر اور زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمز بند کرنے کا حکم

محسن نقوی کی پنجاب کے ماڈل تھانوں کی طرز پر ملک بھر میں ماڈل نادرا آفس بنانے کی ہدایت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی وزیر داخلہ کا  غیر موثر اور زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری  سمز  بند کرنے کا حکم

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر موثر اور زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری شدہ موبائل سمز کو بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں ماڈل نادرا دفاتر قائم کئے جائیں،عوام کی سہولت کے لئے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس ختم کی جارہی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈکوارٹر کی پوری عمارت کا دورہ کیا اور پرنٹنگ سمیت تمام شعبوں کا معائنہ کیا۔ 

وزیرداخلہ نے  زیرصدارت اجلاس  میں زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم دیا جبکہ پنجاب کے ماڈل تھانوں کی طرز پر ملک بھر میں ماڈل نادرا آفس بنانے کی ہدایت بھی کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں ماڈل تھانوں کے قیام سے عوام کو سہولت کے ساتھ امیج میں بھی بہتری آئی، ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس ختم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیدائش، موت، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹس کے لیے یونین کونسل دفاتر کے ساتھ مل کر سہل نظام متعارف کرایا جائے، شہریوں کے ڈیٹا کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نادرا پاکستان کی پہچان ہے،عوام کو تیز رفتار سروس فراہم کرنے کےلیےنادرا کے ماڈل آفس بنائے جائیں۔پیدائش، موت، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹس کے مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کے لیے یونین کونسل دفاتر کے ساتھ ملکر سہل نظام متعارف کرایا جائے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ نادرا سٹریٹجک پلان میں شہریوں کی سو فیصد رجسٹریشن کے سلسلے میں اقدامات کی تفصیل بھی دی گئی۔ نادرا ٹیکنالوجی و انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور رجسٹریشن مراکز کے آن لائن پلیٹ فارمز کو بھی بہتر بنائے جائے گا ۔جس سے مقامی شہریوں سمیت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی ان سہولتوں تک موثر انداز میں رسائی حاصل ہو گی۔

نادرا رجسٹریشن سنٹرز پر سیلف سروس کیوسک قائم کرنے اور موبائل رجسٹریشن فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ منتخب مراکز پر شفٹوں کے اوقات کو بڑھانے اور ہفتہ وار تعطیل کے دنوں میں بھی سروس فراہم کرنے کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو نادرا سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا،نادرا کے بورڈ ممبران اور نادرا کے تمام اعلی حکام نے شرکت کی۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بلو چستا ن کی ترقی پاکستان کی اولین ترجیح ہے ، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے باصلاحیت افرادی قوت کو مساوی ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلو چستا ن کی ترقی پاکستان کی اولین ترجیح ہے ، وزیر اعظم

اسلام آباد :  بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی۔انہوں نے صوبہ بلوچستان سے متعلق مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے کہا وفاقی حکومت ترقی کے مقصد کیلئے بلوچستان کے معدنی وسائل کو زیادہ سے زیادہ استعمال میں لانے کے لئے تمام ممکن کوششیں کررہی ہے۔

انہوں نے کہا وفاقی حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت کو تمام ممکنہ تعاون فراہم کرے گی اور دانش سکول کو بلوچستان تک وسعت دی جارہی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے باصلاحیت افرادی قوت کو مساوی ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے صوبے میں حالیہ بارشوں کے باعث نقصانات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وفاقی حکومت بارش سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت کے شانہ بشانہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 میچ سے پہلے قومی ٹیم کو بڑا دھچکا

وکٹ کیپر بلے بار اعظم خان دائیں گھٹنے اور پٹھے کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 میچ سے پہلے قومی ٹیم کو بڑا دھچکا

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 میچ سے پہلے قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، وکٹ کیپر بلے بار اعظم خان دائیں گھٹنے اور پٹھے کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے

پی سی بی کے مطابق اعظم خان کو بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران تکلیف کی شکایت ہوئی۔

وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان دائیں گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کررہی ہے جبکہ کرکٹر کی نیوزی لینڈ کیخلاف میچز میں شرکت کا فیصلہ رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا پہلا آج شام 7 بجے مقامی وقت کے مطابق راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll