جی این این سوشل

پاکستان

اب مہنگے تیل سے نہیں شمسی توانائی سے بجلی پیدا ہوگی، وزیراعظم کی منظوری

وزیر اعظم شہباز شریف نے عوام کو بجلی کے معاملے میں ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا، وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک سے مہنگا تیل منگوا کر بجلی بنانے کے بجائے شمسی توانائی سے پیدا کی جائے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اب مہنگے تیل سے نہیں شمسی توانائی سے بجلی پیدا ہوگی، وزیراعظم کی منظوری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

وزیر اعظم شہباز شریف نے فیصلے پر عملدرآمد کی بھی منظوری دے دی، شہباز شریف نے ملک کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کے لیے بنیادی قدم اٹھایا، منصوبے کے تحت مہنگے درآمدی ایندھن کی جگہ سولر پاور سے 10 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی، پہلے مرحلے میں سرکاری عمارتوں، بجلی اور ڈیزل سے چلنے والے ٹیوب ویلز کےلیے سولر پاورسے بجلی دی جائے گی۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے سولر پاور پلانٹس کی جلد تعمیر کی ہدایت کی ہے، گرمیوں کا آئندہ موسم شروع ہونے تک عوام کو بجلی کی فراہمی میں خاطر خواہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کو منصوبے پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔

آئندہ ہفتے تمام اسٹیک ہولڈرز کی بولیوں سے پہلے پری بڈ کانفرنس منعقد کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان

جلاؤ گھیراؤ کیس: اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع

عدالت نے اعظم سواتی کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ  منظور کرتے ہوئے 13 نومبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جلاؤ گھیراؤ کیس: اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع

 

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں پیش کیا گیا،جہاں اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پرسماعت کی۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے 5 اکتوبر کو ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کی، پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں  مزید توسیع کی درخواست کی،جس پر عدالت نے اعظم سواتی کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ  منظور کر لیا، اور اعظم سواتی کو دوبارہ 13 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اعظم سواتی پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج ہے، اوراعظم سواتی پر جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور کار سرکار میں مداخلت کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ روز قبل ٹیکسلا پولیس کی جانب سے سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا ہوتے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا

ملک میں سونا5 ہزار400 روپے سستا ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے،سونا   5 ہزار 400 روپے سستا ہو گیا،جس سے سونے کی نئی قیمت  5400 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 76 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے،

جبکہ  10 گرام سونے کی قیمت میں  4630 روپے کمی ہوئی جس سے دس گرام سونے کی نئی قیمت   2 لاکھ 37 ہزار 311 روپے ہو گئی ہے۔

امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں سو نے کے نرخوں میں نمایاں کمی ہو گئی، فی اونس قیمت 65 ڈالر کم ہو کر 2662 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ٹرمپ  حکومت آنے سے پاک امریکہ تعلقات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،دفتر خارجہ

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی قیاس آرائیاں غلط ہیں، ممتاز زہرا بلوچ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹرمپ  حکومت آنے سے پاک امریکہ تعلقات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ حکومت  کے آنے سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے  کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی ہیں،اور پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی قیاس آرائیاں غلط ہیں، 

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف  اور صدر مملکت نے نو منتخب امریکی صدر کو دوسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے، امریکہ میں نئی حکومت آنے سے دو طرفہ تعلقات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ایک سوال کے جواب میں ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ حریت رہنما یاسین ملک کی بھوک ہڑتال پر شدید تشویش ہے، حریت رہنما یاسین ملک کو فوری طور پر صحت کی  سہولتیں فراہم کی جائیں۔

مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پربھارتی قبضےکے حوالے سےپاکستان کامؤقف جانا پہچانا ہے، ہم مقبوضہ جموں و کشمیر پر اپنے موقف پر قائم ہیں، بھارت کو سمجھنا چاہیے بہیمانہ حربوں سے کشمیریوں کےجذبات نہیں کچل سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین سکیورٹی صورتحال بات چیت کر رہے ہیں ، وزیر اعظم نے چینی سفارت خانے کو چینی باشندوں کی سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll