Advertisement
علاقائی

سیلاب کی تباہ کاریاں : خیبر پختونخوا میں 264افراد جاں بحق

پشاور: پی ڈی ایم اے کے مطابق  خیبر پختونخوا میں اب تک حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 264افراد جاں بحق ہوئےہیں۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Sep 2nd 2022, 9:40 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیلاب کی تباہ کاریاں : خیبر پختونخوا میں 264افراد جاں بحق

تفصیلات  کے مطابق ملک بھر میں حالیہ  بارشوں اور سیلاب نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ،  پراوونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے )  کے مطابق صوبہ خیبرپختونخواہ میں جاں بحق ہونے والوں میں 36خواتین اور 106  بچے بھی شامل ہیں ۔ سیلابوں اور بارشوں کے دوران 327 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔  

پی ڈی ایم اے  کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب سے9 ہزار 411 مویشی بھی ہلاک ہو ئے ہیں ۔ 

بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ ڈیرہ اسماعیل خان ، سوات ، کرک ، لکی مروت ، ٹانک اور کوہستان متاثر ہوئے ہیں ۔ 

واضح رہے کہ مون سون بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب کی زد میں ہیں، اب تک 1 ہزار سے زائد افراد جاں بحق، ہزاروں زخمی اور لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement