Advertisement
علاقائی

ملتان : حضرت بہاالدین زکریا کے 783 ویں سالانہ عرس کا آج سے آغاز

لاہور: عظیم روحانی پیشوا حضرت بہاالدین زکریا کا 783 واں تین روزہ سالانہ عرس آج سے ملتان میں شروع ہو رہا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Sep 2nd 2022, 2:27 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملتان : حضرت بہاالدین زکریا کے 783 ویں  سالانہ عرس     کا آج سے آغاز

برصغیر پاک وہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بہاالدین زکریا  27 رمضان المبارک 566 ہجری میں کروڑ لال عیسن کے مقام پر پیدا ہوئے انہوں نے حدیث کی تعلیم بخارا، ثمر قند اور مدینہ منورہ سے حاصل کرنے کے بعد اپنی ساری زندگی برصغیر پاک و ہند میں دین اسلام کو پھیلانے میں وقف کردی ، انہوں نے برصغیر سمیت جنوبی ایشیا میں سلسلہ سہروردیہ کی بنیاد رکھی ۔ 

شیخ الحدیث بہاالدین زکریا کو اس خطے میں پہلی اقامتی درسگاہ بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے جس میں دور دراز سے آنے والے ہزاروں طلبا نے قران اور حدیث کی تعلیم حاصل کر کے اس تعلیم سے معاشرے کو منور کیا۔

حضرت بہاالدین زکریا 95 برس کی عمر میں7  صفر 661 ہجری کو اس دنیا سے رخصت ہوئے۔  

 انکی امن بھائی چارے اور مساوات کی تعلیمات کی ہی بدولت  آج بھی ہر رنگ و نسل اور مذہب کے لوگ انکے عرس میں شامل ہوتے ہیں اور انکی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

Advertisement
پاکستان کا فوڈ ایمرجنسی مؤقف مسترد،آئی ایم ایف کا چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ پر تحفظات کا اظہار

  • 3 hours ago
نیتن یاہو کی حکومت سنگین سیاسی بحران کا شکار، اتحادی جماعت نےعلیحدگی اختیار کر لی

  • 4 hours ago
برطانیہ نے پاکستانی طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے ای ویزا کی نئی سہولت کا آغاز کردیا

  • 5 hours ago
ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

  • 7 hours ago
کرکٹ کی 128 سال بعد اولمپکس میں واپسی، میچز کی تاریخوں کا اعلان

  • 2 hours ago
عمران خان کی 6 جبکہ  بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں توسیع

  • 6 hours ago
الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا

  • 2 hours ago
مشہور زمانہ سائنس فکشن فلم ’ہیری پوٹر‘ کی نئی ٹی وی سیریز کی پروڈکشن کا آغاز

مشہور زمانہ سائنس فکشن فلم ’ہیری پوٹر‘ کی نئی ٹی وی سیریز کی پروڈکشن کا آغاز

  • 7 hours ago
ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ رادھا کشن میں 15 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ رادھا کشن میں 15 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

  • 3 hours ago
بانی پی ٹی آئی کی سہولیات سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آ گیا

  • 27 minutes ago
بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا

  • 21 minutes ago
پاکستان میں 4 جی کوریج خطے میں سب سے کم  اور 5 جی کے لیے تیاری  ناکافی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک