جی این این سوشل

دنیا

امریکی ارکان کانگریس پاکستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کیلئے روانہ

اسلام آباد: امریکی ارکان کانگریس شیلا جیکسن اور ٹام سؤزی سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے  روانہ ہو گئے ، وہ  اتوار کو پاکستان پہنچیں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکی ارکان کانگریس پاکستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کیلئے روانہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق سیلاب سے تباہ شدہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے پاکستان روانگی سے قبل شیلا جیکسن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

امریکی کانگریس ارکان شیلاجیکسن اور ٹام سؤزی دو روزہ دورے پرپاکستان آئیں گے۔

جرم

پنو عاقل: کچے کےڈاکوؤں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ،1 اہلکار شہید ، ایک زخمی

ڈاکوؤں کی جانب سے سدوجا کی پولیس چوکی کو نشانہ بنایا گیا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنو عاقل: کچے کےڈاکوؤں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ،1 اہلکار شہید ، ایک زخمی

 ضلع سکھر کے علاقے پنو عاقل  کی حدود میں دریائے سندھ کے کنارے  کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے سندھ پولیس کی چوکی پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا،ڈاکوؤں کی جانب سے سدوجا کی پولیس چوکی کو نشانہ بنایا گیا۔   
ڈاکوؤں کے حملے میں شہید ہونے والے اہلکار کی نماز جنازہ پولیس ہیڈ کوارٹر سکھر میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی)، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سکھر اور رینجرز کے  افسران نے شرکت کی۔
ڈاکوؤں کے حملے میں شہید  ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت اربیلو چاچڑ کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی اہلکار میں رضا محمد شامل ہے جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی سکھر کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کے خلاف ہمارا ٹارگٹیڈ آپریشن جاری رہےگا، انہوں نے مزید کہا کہ شہید اہلکار کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

پنجاب میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز ہوگا، سیکرٹری ایجوکیشن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

سیکرٹری اسکولز پنجاب نے موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز ہوگا۔ 

سیکرٹری اسکولز پنجاب خالد نذیر وٹو نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیاں ہورہی ہیں۔

سیکرٹری اسکولز  پنجاب نے بتایا کہ 10 جنوری 2025  تک اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں ہوں گی، اسکولوں میں موسم سرما کے لیے 20 دن کی چھٹیاں ہوں گی۔ 

واضح رہے کہ پچھلے سال موسم سرما کی چھٹیاں شروع میں 18 دسمبر سے 31 دسمبر تک جاری رہیں لیکن بعد میں غیر متوقع حالات کی وجہ سے اسے بڑھا کر 9 جنوری کر دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حامد خان کا 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف وکلاء تحریک شروع کرنے کا اعلان

30 نومبرکو پنجاب بھرسے وکلا 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف تحریک کے لیے اکٹھا ہوں گے، سابق صدر سپریم کورٹ بار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حامد خان کا    26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف  وکلاء تحریک شروع کرنے کا اعلان

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر حامد خان نے اعلان کیا ہے کہ 30 نومبرکو پنجاب بھرسے وکلا 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف تحریک کے لیے اکٹھا ہوں گے، یہ کوئی سیاسی تحریک نہیں ہوگی بلکہ وکلا کی تحریک ہوگی۔

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حامد خان کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم کو تمام وکلا نے مسترد کردیا ہے، اس ترمیم سے عدالتی نظام کا بیڑا غرق ہوجائے گا، ججز آتے جاتے رہتے ہیں لیکن وکلا ہمیشہ لڑتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق انہوں نے کہا کہ کسی بھی پارٹی کا آئینی حق ہے کہ وہ احتجاج کرے لیکن حکومت نے تمام راستے بند کردیے، اس سے بڑی کامیابی کیا ہوگی کہ پوری حکومت خوفزدہ ہے اور لوگوں کو مجبور کرکے ان کو مفلوج کر کے جمہوریت نہیں آتی۔

حامد خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بار کے انتخابات پر وائٹ پیپر جاری کریں گے، انتخابات میں ایجنسیوں کی مداخلت ہوئی اور دھاندلی کرائی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ سے خوشحال خان اور خیبرپختونخوا سے حبیب قریشی جیت گئے تھے لیکن ان دونوں کو دوبارہ گنتی کے دوران ہرایا گیا، جس کے تمام ثبوت سامنے لائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll