پاکستان
فرانسیسی طیارہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر اسلام آباد پہنچ گیا
اسلام آباد: فرانسیسی طیارہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر پہنچ گیا۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیر صحت نے فرانسیسی طیارے کے عملے انجنئیرنگ ٹیم ،اور ان کے ہمراہ آنے والے فرانسیسی سفیر کا استقبال کیا ۔
اس موقع پر ترجمان وزارت صحت قادر پٹیل نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں فرانس حکومت اور عوام کا دل سے مشکورہیں، فرانسیسی سفیر اپنے ملک جا کر امدادی سامان کے ہمراہ پاکستان تشریف لائے ۔ یہ اس بات کی عکاس ہے کہ اس مشکل گھڑی میں فرانس پاکستان کیساتھ کھڑا ہے ۔
وزیرصحت نے بتایا کہ امدادی سامان میں سیلابی پانی نکالنے والے بڑ ے بڑے پمپ بھی شامل ہیں ، فرانس کی جانب سے ڈاکٹرز اور ٹریننگ دینے والے ماہرین بھی ساتھ ہیں ، دونوں ممالک میں سفارتی سطح پر دیرینہ تعلقات ہیں ، ڈاکٹرز کی ٹیمیں اور تربیتی اسٹاف بھی امدادی سامان کے ہمراہ موجود ہیں ۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔
دنیا
امریکی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 47 ویں صدر منتخب
ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 جبکہ کملہ ہیرس نے 226 ووٹ حاصل کیے
امریکہ میں ہونے والے صدراتی انتخابات میں سابق امریکی صدر اور ری پبلکن امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیا ہے،انہوں نے ڈیمو کریٹک امیدوار کملا ہیرس کو شسکت دے کردوسری بار صدر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 47 ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں، اپنے عہدے کا حلف اگلے سال اٹھائیں گے۔
امریکی صدارتی انتخاب میں538 میں سے اب تک ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 اور کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیے ہیں۔ امریکی صدر منتخب یونے کے لیے امیدوار کو 270 ووٹ حاصل کرنا ہوتے ہیں اور ٹرمپ نے امریکی انتخابات میں 277 الیکٹوریل ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ ان کی مد مقابل امیدوار کملہ ہیرس 226 ووٹ ہی حاصل کر سکی،
واضح رہے کہ ٹرمپ اس سے قبل بھی امریکی صدر رہ چکے ہیں،
تمام سوئنگ اسٹیٹس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیا ہے، ایری زونا، جارجیا، مشی گن، نیواڈا، شمالی کیرولینا، پینسلوینیا اور وسکونسن وہ سات ریاستیں ہیں جن کو ’سوئنگ سٹیٹس‘ کہا جاتا ہے اور انہی کے پاس وائٹ ہاؤس کی کنجیاں ہیں۔
ساتوں ریاستوں میں مجموعی طور پر 93 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔
سوئنگ ریاستوں میں جارجیا میں 16، کیرولینا 16، پنسلوینیا 19 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ایری زونا میں 11 ، وسکونسن اور نیواڈا میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو برتری حاصل ہے، کملا ہیرس نے مشی گن میں 15 ووٹ لیے،جس کے بعد ان کے مجموعی الیکٹوریل ووٹس کی تعداد 577 ہو گئی ہے
امریکا کے صدارتی انتخابات میں ساڑھے 16 کروڑ ووٹرز نے حق رائے دہی کااستعمال کیا جبکہ قبل از وقت ووٹنگ میں 8کروڑ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرچکے تھے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ اس سے قبل بھی امریکی صدر رہ چکے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ 20جنوری 2025 کو دوسری دفعہ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
سینیٹ میں ری پبلکنز کی جیت
دوسری جانب امریکی سینیٹ میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو کاملا ہیرس کی پارٹی پر برتری حاصل ہے، امریکی سینیٹ میں ری پبلکنز نے 100میں سے 51 نشستیں لے کر سادہ اکثریت حاصل کرلی ، اب کسی بھی نشست کے ریپبلکن پارٹی کے پاس جانے کی صورت میں ڈیموکریٹس کی اکثریت خطرے میں پڑ جائے گی۔
جبکہ ایوان نمائندگان میں 435 نشستوں میں سے ری پبلکن کے182 اور ڈیموکریٹس کی 150 نشستیں ہیں ۔
دنیا
امریکی الیکشن:امریکن پاکستانی نژاد نے میدان مار لیا
امریکن پاکستانی نژاد سلمان بھوجانی مسلسل دوسری بار رکن ریاستی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں
امریکی الیکشن میں امریکن پاکستانی نژاد سلمان بھوجانی نے فتح حاصل کر لی۔
امریکی ریاست ٹیکساس میں ریاستی اسمبلی کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار پاکستانی امریکن سلمان بھوجانی کامیاب ہوگئے، سلمان بھوجانی مسلسل دوسری بار ریاستی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کے رکن سلمان بھوجانی نے حالیہ امریکی صدارتی انتخابات میں مسلم امریکیوں کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسلمانوں کی اقتدار کے ایوانوں میں آواز اس وقت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
سلمان بھوجانی نے اپنے جاری ویڈیو پیغام میں کہاکہ مجھے ٹیکساس اسٹیٹ کا پہلا مسلمان نمائندہ ہونے پر فخر ہے، اس وقت مسلم امریکی کمیونٹی ایک اہم موڑ پر ہے جہاں انتخابی نتائج کے مقامی اور عالمی سطح پر دوررس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
پاکستان
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی آج رات بیرون ملک روانگی کا امکان
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ لیگی قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جنیوا میں کچھ روز رکنے کے بعد لندن پہنچیں گے
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی آج رات بیرون ملک روانگی کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق لندن جانے سے پہلے ان کا جنیوا میں قیام کا امکان ہے جبکہ نواز شریف بھی جینیوا پہنچیں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی آج بیرون ملک روانگی کا امکان ہے، مریم نواز آج رات 3 بجے بیرون ملک روانہ ہوں گی، وزیراعلیٰ پنجاب کا پہلے جنیوا جانے کا امکان ہے جبکہ میاں نواز شریف کی بھی جنیوا روانگی متوقع ہے۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ لیگی قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جنیوا میں کچھ روز رکنے کے بعد لندن پہنچیں گے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
پاکستان 2 دن پہلے
حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان
-
تجارت 4 گھنٹے پہلے
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
-
علاقائی 10 گھنٹے پہلے
اسموگ: پنجاب حکومت کا پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بندکرنے کا فیصلہ
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں براہ راست 48 فیصداضافہ
-
دنیا 2 دن پہلے
ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی شہید
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ