علاقائی
بلوچستان بھر میں تعلیمی ادارے5 ستمبر سے کھولنے کا اعلان
بلوچستان میں سیلاب کے باعث بند تعلیمی ادارے5 ستمبر سے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا۔
وزیرتعلیم بلوچستان نصیب اللہ مری کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے تعلیمی ادارے پانچ ستمبر سے کھل جائیں گے۔اسکولوں اور کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق ہوں گی۔
ان کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے نصیرآباد اور جعفرآباد کے اسکول کھولنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث صوبے میں تمام تعلیمی ادارے 22اگست کو بند کئے گئے تھے۔
پاکستان
زخمی اے ایس پی محمد علیم کا علاج لاہور کے نجی اسپتال میں کرنے کا فیصلہ
وزیرداخلہ نے پمز ہسپتال اسلام آباد میں زخمی اے ایس پی محمد علیم کی عیادت بھی کی اور ان سے خیریت دریافت کی
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شرپسندوں کے حملے میں زخمی ہونے والے اے ایس پی محمد علیم کو فوری طور پر لاہور کے بہترین نجی ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں شرپسندوں کے پتھراو کے نتیجے میں اے ایس پی محمد علیم کی آنکھ شدید زخمی ہو گئی تھی، جس کے بعد انہیں پمز ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ زخمی اے ایس پی کو آج ہی لاہور منتقل کرنے کی اجازت دی جائے گی تاکہ ان کا بہترین علاج ممکن بنایا جا سکے۔
\وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اے ایس پی محمد علیم کی آنکھ کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور ان کا علاج لاہور کے بہترین نجی ہسپتال میں کرایا جائے گا۔
وزیرداخلہ نے پمز ہسپتال اسلام آباد میں زخمی اے ایس پی محمد علیم کی عیادت بھی کی اور ان سے خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے اے ایس پی کی حالت کے بارے میں ڈاکٹرز سے بھی بات کی اور علاج معالجے کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
پاکستان
بیلاروس کے صدرکی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات
آئی ایس پی آر کے مطابق بیلا روس کے صدر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے مسلح افواج کے کردار کو سراہا
بیلاروس کے صدر نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں دفاع کے شعبے میں تعاون سمیت علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے عالمی و علاقائی امور میں بیلاروس کے کردار کو سراہا اور بیلا روس کے ساتھ تعاون بڑھانے اور دو طرفہ روابط مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہارکیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بیلا روس کے صدر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے مسلح افواج کے کردار کو سراہا،معزز مہمان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
دنیا
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
لارڈ ولیم ہیگ آئندہ برس کےآغاز میں 10 برس کے لیے چانسلرکا عہدہ سنبھالیں گے,لارڈولیم آکسفورڈ یونیورسٹی کی 800 سالہ تاریخ میں160 ویں چانسلر منتخب ہوئےہیں
برطانوی میڈیاکا کہنا ہے کہ ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب ہوگئے۔
ولیم ہیگ 50فیصد سے زیادہ ووٹ لے کر سر فہرست رہے، ولیم ہیگ برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ بھی رہ چکے ہیں, ولیم ہیگ کنزویٹو پارٹی کے مرکزی لیڈر بھی رہ چکے ہیں۔
لارڈ ولیم ہیگ آئندہ برس کےآغاز میں 10 برس کے لیے چانسلرکا عہدہ سنبھالیں گے,لارڈولیم آکسفورڈ یونیورسٹی کی 800 سالہ تاریخ میں160 ویں چانسلر منتخب ہوئےہیں.
خیال رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بھی آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کے لیے کاغذات جمع کروائے تھے,تاہم یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہونے والی حتمی فہرست میں عمران خان کا نام شامل نہیں تھا۔
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
-
تجارت 6 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
-
دنیا 11 گھنٹے پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ
-
دنیا 6 گھنٹے پہلے
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب