اسلا م آباد: صدر مملکت عارف علوی نے 6 ستمبر کے موقع پر دفاع وطن کی خاطر جانوں کی قربانی پیش کرنے والے شہداء کو سلام پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، مسلح افواج کسی بھی قسم کے حالات سے نمٹنے اور بیرونی یا اندرونی محاذ پر ہر طرح کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب یا دیگر قدرتی آفات میں فوج کا مثالی کردار قابل تعریف ہے۔ یوم دفاع وشہدا ہمیں اس بے مثال جرات اور بہادری کی یاد دلاتا ہے جس کا مظاہرہ آج سے 57 سال قبل ہماری مسلح افواج اور قوم نے جارح دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا کر کیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یوم دفاع کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ آج قوم اس سرزمین کے بہادر بیٹوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کر رہی ہے، خاص طور پر ہمارے ان قابل فخر شہداء کو جنہوں نے بے خوفی اور بہادری سے اس دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جو عددی طاقت میں بہت بڑا تھا، ہم شہدا کے والدین اور اہل خانہ کا بے حد احترام کرتے ہیں جنہوں نے اپنے قریبی عزیزوں کی جدائی کے غم کو ہمت سے برداشت کیا، ان ہیروز، غازیوں، پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے محکموں اور انٹیلی جنس اداروں کے جوانوں کو بھی سلام، جو سخت موسموں اور مخالف ماحول میں مادرِ وطن کی سرحدوں کو بیرونی اور اندرونی خطرات سے محفوظ رکھ رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ بہادر مسلح افواج اور بہادر پاکستانی قوم نے اپنی دودہائیوں پرانی جدوجہد میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے عفریت کو کامیابی سے شکست دے کر 1965 کی جنگ کے قابل فخر ورثے کو آگے بڑھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج اس موقع پر، میں آپریشن ردالفساد کو کامیابی کے ساتھ منطقی انجام تک پہنچانے پر عسکری قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، میں بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخواہ اور جنوبی پنجاب میں حالیہ سیلاب کے دوران ہزاروں لوگوں کی جانیں بچانے میں مسلح افواج اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کے کردار کو بھی سراہتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کے بینر تلے مختلف ممالک میں قیام امن میں ہماری مسلح افواج کے کردار کا بھی دنیا بھر میں اعتراف کیا جا رہا ہے، یہ خاص طور پر خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے، یہ عزم ہماری خارجہ پالیسی کا خاصہ ہے تاہم پائیدار امن کی خواہش کے ساتھ پاکستان مشکل معاشی صورتحال کے باوجود اپنے دفاع کی مضبوطی اور جدید دور کے آلات و سامانِ حرب کی خریداری کی ضرورت سے غافل نہیں رہ سکتا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی طور قبضہ کی وجہ سے مقبوضہ جموں و کشمیر جنوبی ایشیا کی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان ایک فلیش پوائنٹ ہے، اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جتنی جلدی حل کیا جائے اتنا ہی علاقائی امن اور ترقی کے لیے بہتر ہے، میں بین الاقوامی برادری پر زور دیتا ہوں کہ وہ 5 اگست 2019 کو بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط جموں و کشمیر کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کو واپس لینے کے لیے نئی دہلی پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔
انہوں نے کہا کہ جب ہم اس سال پاکستان کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی منا رہے ہیں، اِس دن میرا دھرتی کے بیٹوں اور بیٹیوں کے لیے پیغام ہے کہ وہ 6 ستمبر کے جذبے کو اپنے دلوں میں زندہ رکھیں، میں قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور اپنی آزادی کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر ایسے مذموم عناصر کو شکست دیں تو کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمارے شہداء کی قربانیوں کو بہترین خراج تحسین یہ ہے کہ ہم اپنے بانیوں کے وژن کے مطابق پاکستان کی تعمیر ِنو کریں، ایک ایسا ملک جو معاشی طور پر مضبوط، سیاسی طور پر مستحکم اور سماجی طور پر ہم آہنگ ہو وہ بہتر طریقے سے اپنا دفاع کر سکتا ہے اور اپنی خارجہ پالیسی کے اہم مقاصد کو فروغ اور تحفظ دے سکتا ہے، اتحادی حکومت کا وِژن اور ایجنڈا بھی یہی ہے۔
اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدے کا حلاف اٹھا لیا
- 3 گھنٹے قبل
آج غزہ میں بندوقیں خاموش ہوگئیں، ہماری مؤثر پالیسی سے جنگ بندی معاہدہ ہوا،امریکی صدر
- 5 گھنٹے قبل
پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئےبڑی خبر، نادرانےفاسٹ ٹریک کا دائرہ 47 شہروں تک بڑھا دیا
- 2 گھنٹے قبل
کراچی: نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ،2 بھائی جاں بحق، 3 بھائی زخمی
- 4 گھنٹے قبل
ڈی چوک احتجاج ؛عدالت نے 30 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی
- 3 گھنٹے قبل
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا پھر مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 39 منٹ قبل
خیرپورمیں ڈاکوشہری سے 4 بھینسیں چھین کر لے گئے، فائرنگ سے 4 افراد زخمی
- 2 گھنٹے قبل
اسٹوڈنٹس یونین بحالی کیس،آئینی بینچ نے وفاق اور متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے
- 4 گھنٹے قبل
حکومت، پی ٹی آئی مذاکرات:حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار، پی ٹی آئی مطالبات پر حکومتی جواب تیار
- 2 گھنٹے قبل
7 روزمیں جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہو گی،چئیرمین بیرسٹر گوہر
- 11 منٹ قبل
معروف مصنف ڈاکٹر تصور اسلم کو یونیسکو میں ڈاکٹر آف لٹریچر کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا
- ایک گھنٹہ قبل
اداکار سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم نے اعتراف جرم کر لیا
- 5 گھنٹے قبل