کھیل
بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے بعد ہمارا مورال بلند ہوا ہے، بابر اعظم
دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کی ٹرافی بولنے سے نہیں جیتی جاتی کوشش کرنی پڑتی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے بعد ہمارا مورال بلند ہوا ہے اور خوشی ہوتی ہے کہ کھلاڑی پرفارمنس دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے آوٹ ہونے پر محمد رضوان بہترین پرفارمنس دیتے ہیں۔ لوئر آرڈر کو پرفارمنس میں تھوڑی مشکل پیش آ رہی تھی تاہم اب بہتر ہے۔ محمد نواز کو کہا تھا اپنی گیم کھیلیں اور بغیر کسی پریشر کے کھیل رہے ہیں۔
بابر اعظم نے کہا کہ محمد رضوان انجری کے ہوتے ہوئے کھیل رہے ہیں، ان کی ایم آر آئی ہوئی وہ اب اچھا محسوس کر رہے ہیں، محمد رضوان ورلڈ کپ میں اسپتال رہ کر آیا لیکن اس کا جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی۔ لیفٹ رائٹ کمبی نیشن کی وجہ سے بھارت کو مشکل پیش آئی۔
انہوں نے کہا کہ محمد نواز کو لیفٹ ہینڈ بیٹر کے طور پر بھیجا لیکن اس نے پلان کے مطابق کھیل پیش کیا، ایشیا کپ کی ٹرافی بولنے سے نہیں جیتی جاتی کوشش کرنی پڑے گی محنت کرنی پڑے گی، ٹیم ہونے کے ناطے ہمارے کھلاڑی اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔
دنیا
حزب اللہ کا پہلی مرتبہ اسرائیلی فوجی ہیڈ کوارٹرپر ڈرونز سے حملے کا دعویٰ
اسرائیل کے اہم دفاعی اداروں پر فضائی حملوں کیلئے پھٹنے والے ڈرونز کے اسکواڈرن کا استعمال کیا گیا ، حزب اللہ
حزب اللہ نے پہلی بار اسرائیلی فوجی ہیڈ کوارٹر اور وزارت دفاع پر ڈرونز سے حملے کا دعویٰ کردیا۔
اپنے ایک بیان میں لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے ہیڈکوارٹر اور وزارت دفاع کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیل کے اہم دفاعی اداروں اور کمرشل مراکز پر فضائی حملوں کیلئے پھٹنے والے ڈرونز کے اسکواڈرن کا استعمال کیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوجی حکام کی جانب سے ابھی تک اس حملے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
دوسری جانب جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے جھڑپوں میں چھ اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں، اسرائیلی فوج نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ لبنان سے اسرائیل پر بھاری تعداد میں راکٹ فائر کیے گئے تھے۔
اسرائیل کے مرکزی علاقوں میں سائرن کی آوازوں کے بعد ایک اور بیان میں اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ لبنان سے دو ڈرونز اور 40 میزائل اسرائیل کی جانب فائر کیے گئےجنہیں تباہ کردیا گیا، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ حملے کہاں ہوئے اس مقام کی نشاندہی نہیں کی گئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں غزہ پر اسرائیلی حملوں کے آغاز سے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا تھا بعد ازاں ستمبر 2024 میں اسرائیل نے لبنان پر براہ راست حملے شروع کردیے تھے۔
موسم
اسموگ سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی
آج شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
اسموگ سے پریشان پنجاب کے شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی جبکہ پی ڈی ایم اے نے بھی الرٹ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے، آج سے 16 نومبر تک راولپنڈی ، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم اور فیصل آباد میں بادل برسیں گے، اس کے علاوہ گوجرانوالہ، لاہور، میانوالی، خوشاب، اور سرگودھا میں بھی بارش کا امکان ہے۔
15 نومبر بروز جمعے کو بھکر، لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ممکنہ بارشوں سے اسموگ میں کمی کا امکان ہے۔
آج سے ہفتے کے دوران خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
ادھر ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم 2،اسلام آباد سے شیخوپورہ تک بند کی گئی ہے، ایم 3 لاہور سے درخانہ تک بند ہے، موٹروے ایم 5 شیر شاہ ملتان سے سکھر تک بند ہے، جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی بند ہے۔
پاکستان
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
سیاستدانوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کیلئے جمہوریت پر سمجھوتہ کیا، سربراہ جے یو آئی (ف)
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ آئین اور جمہوریت پر شب خون مارا گیا، جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے قانون کے ذریعے ہر شہری کو مشکوک بنا دیا گیا۔سیاستدانوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کیلئے جمہوریت پر سمجھوتہ کیا
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہم امریکا کی سیاست میں مداخلت کرتے ہیں نہ انہیں اپنے ملک میں مداخلت کی اجازت دے سکتے ہیں، کسی سیاستدان کو قید کرنے کے حق میں نہیں ہوں، تاہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی کوششوں میں میرا کوئی کردارنہیں۔
انہوں نے خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعہ کی شدید مذمت کی اور برطانیہ کی حکومت سے قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
-
تجارت ایک دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
-
علاقائی 2 دن پہلے
ننکانہ صاحب میں 15نومبر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسموگ تدارک:پنجاب حکومت کا صوبے بھر کے اسکولز اور کالجز میں چھٹیوں کا اعلان
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
تفریح ایک دن پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
-
تجارت ایک دن پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
پنجاب میں پر تشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کا آنسو گیس کے شیل خریدنے کا فیصلہ
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار