دنیا
انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے
جکارتہ : انڈونیشیا کے علاقے پاپوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔
خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے علاقے پاپوا میں ہفتے کے روز آنیوالے زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ، تاہم سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی ۔زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔
خبر ایجنسی کے مطابق ملک کی جیو فزکس ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ زلزلہ انڈونیشیا میں بیاک کے مشرق-شمال مشرق میں تقریباً 262 کلومیٹر (163 میل) کے فاصلے پر 16 کلومیٹر (10 میل) کی گہرائی میں آیا ۔
زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔
دنیا
امریکی الیکشن:امریکن پاکستانی نژاد نے میدان مار لیا
امریکن پاکستانی نژاد سلمان بھوجانی مسلسل دوسری بار رکن ریاستی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں
امریکی الیکشن میں امریکن پاکستانی نژاد سلمان بھوجانی نے فتح حاصل کر لی۔
امریکی ریاست ٹیکساس میں ریاستی اسمبلی کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار پاکستانی امریکن سلمان بھوجانی کامیاب ہوگئے، سلمان بھوجانی مسلسل دوسری بار ریاستی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کے رکن سلمان بھوجانی نے حالیہ امریکی صدارتی انتخابات میں مسلم امریکیوں کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسلمانوں کی اقتدار کے ایوانوں میں آواز اس وقت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
سلمان بھوجانی نے اپنے جاری ویڈیو پیغام میں کہاکہ مجھے ٹیکساس اسٹیٹ کا پہلا مسلمان نمائندہ ہونے پر فخر ہے، اس وقت مسلم امریکی کمیونٹی ایک اہم موڑ پر ہے جہاں انتخابی نتائج کے مقامی اور عالمی سطح پر دوررس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
تجارت
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
نیپرا کے مطابق فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 86 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے ۔
نیپرا کی نانب سے بجلی 1 روپے 28 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے ۔ نیپرا نے بیان جاری کیا ہے کہ ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کی گئی ہے۔
نیپرا نے قمیت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے تاہم کمی کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔
ایف سی اے کی مد میں 71 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کرائی گئی تھی جس پر نیپرا نے 30 اکتوبر 2024 کو عوامی سماعت کی۔
نیپرا کے مطابق فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 86 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا۔
کھیل
ورلڈ اسنوکر چمپئین شپ:پاکستان کے محمد آصف چمپئین بن گئے
پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن بن گئے، محمد آصف نے فائنل میں ایرانی کیوئسٹ کو شکست دی
ورلڈ اسنوکر چمپئین شپ:پاکستان کے محمد آصف چمپئین بن گئے۔
محمد آصف نے فائنل میں ایرانی کیوئسٹ کو شکست دی۔
پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن بن گئے، محمد آصف نے فائنل میں ایرانی کیوئسٹ کو شکست دی۔
بیسٹ آف نائن پر مشتمل فریمز کے فائنل میں محمد آصف نے ایرانی کیوئسٹ کے خلاف 5-3 سے فتح سمیٹی۔
واضح رہے کہ محمد آصف اس سے قبل 2012 اور 2019 میں بھی ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت چکے ہیں۔
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں براہ راست 48 فیصداضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
علاقائی 17 گھنٹے پہلے
اسموگ: پنجاب حکومت کا پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بندکرنے کا فیصلہ
-
دنیا 2 دن پہلے
ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی شہید
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع
-
تجارت 11 گھنٹے پہلے
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
-
پاکستان 2 دن پہلے
حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان