جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم آج سندھ اور بلوچستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج سیکر ٹری جنرل اقوام متحدہ کے ہمراہ سندھ اور بلوچستان کا دورہ کریں گے۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم   آج سندھ اور بلوچستان کا دورہ کریں گے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے،  وزیراعظم شہبازشریف  اورسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے۔ 

وفاقی کابینہ کےارکان اوراقوام متحدہ کا وفد بھی ہمراہ  ہوگا ۔ 

وزیراعظم شہبازشریف اورسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ لاڑکانہ بھی جائیں گے جہاں و ہ لاڑکانہ کےسیلاب متاثرین سے ملاقات کرینگے ۔ 

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سکھر ایئرپورٹ پر وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دیں گے جبکہ وزیراعظم اور سیکرٹری جنرل بلوچستان میں اوستہ محمدکےسیلاب متاثرین سےملاقات کریں گے۔ 

وزیراعظم اور انتونیو گوتریس سندھ اور بلوچستان کےسیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیں گے۔

تجارت

 سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کمی

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 2727 ڈالر فی اونس کا ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کمی

 سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزارروپے  کمی ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کےمطابق  سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کم کے بعد 2لاکھ 82ہزار 200روپے ہوگئی، 10گرام سونے کی قیمت میں 857روپے کمی ہوئی، جس کے بعد 10گرام سونا 2لاکھ 41ہزار 941روپے کا ہوگیا،جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 430 روپے پر مستحکم  ہے۔ 

واضح رہے کہ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 2727 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔   

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ورلڈ اسنوکر چمپئین شپ:پاکستان کے محمد آصف چمپئین بن گئے

پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن بن گئے، محمد آصف نے فائنل میں ایرانی کیوئسٹ کو شکست دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ورلڈ اسنوکر چمپئین شپ:پاکستان کے محمد آصف چمپئین بن گئے

ورلڈ اسنوکر چمپئین شپ:پاکستان کے محمد آصف چمپئین بن گئے۔
محمد آصف نے فائنل میں ایرانی کیوئسٹ کو شکست دی۔
پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن بن گئے، محمد آصف نے فائنل میں ایرانی کیوئسٹ کو شکست دی۔
بیسٹ آف نائن پر مشتمل فریمز کے فائنل میں محمد آصف نے ایرانی کیوئسٹ کے خلاف 5-3 سے فتح سمیٹی۔
 واضح رہے کہ محمد آصف اس سے قبل  2012 اور 2019 میں بھی ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت چکے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کن  پاکستانی سیاستدانوں نے ٹرمپ کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی؟

وزیر اعظم شہباز شریف نے  ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کن  پاکستانی سیاستدانوں نے ٹرمپ کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی؟

وزیر اعظم شہباز شریف نے  ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔ 
وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کریں گے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔
بلاول بھٹو
سماجی روابط کی ویب

سائٹ ایکس پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخاب میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی ۔ 
بلاول بھٹو نے کہا کہ امید ہے امریکا کی نئی انتظامیہ امن کو ترجیح دے گی اور ٹرمپ انتظامیہ عالمی تنازعات ختم کرنے میں کردار ادا کرے گی ۔
خیال رہے امریکا میں صدارتی انتخابات میں سابق امریکی صدر اور  ری پبلکنز امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ  نے فتح حاصل کر لی ہے، حکمرانی کی جنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ فاتح رہے، 277الیکٹورل ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کی مدمقابل ڈیموکریٹک حریف کملا ہیرس 226 ووٹ ہی حاصل کر سکی ۔
اپنے فاتحانہ خطاب میں ٹرمپ نے اپنی کامیابی کو امریکا کا تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہو امریکا کو مضبوط، محفوظ اور خوشحال ملک بنائیں گے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll