دنیا
کنگ چارلس سوم نے باقاعدہ طور پر بادشاہت کا تخت سنبھال لیا
لندن : برطانوی تاریخ میں تخت کے سب سے طویل عرصے تک وارث رہنے والے چارلس اب بادشاہ ہیں، کنگ چارلس سوم نے باقاعدہ طور پر بادشاہت کا تخت سنبھال لیا۔
تفصیلات کے مطابق ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد شہزادہ چارلس بادشاہ بن گئے تھے تاہم انہوں نے آج سینٹ جیمز پیلس میں منعقدہ تقریب کے دوران ایکسیشن کونسل نے کنگ چارلس سوم کی بادشاہت کا باقاعدہ اعلان کیا۔
کنگ چارلس سوم نے باقاعدہ طور پر بادشاہ بننے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ چرچ آف اسکاٹ لینڈ کی روایات کی پاسداری کریں گے۔
کنگ چارلس سوم کے منصب سنبھالنے کی تقریب میں ان کی اہلیہ کوئین کنسورٹ کیملا پارکر اور ولی عہد شہزادہ ولیم شریک ہوئے جبکہ تقریب میں وزیراعظم لز ٹرس سمیت 250 اہم شخصیات نے شرکت کی ۔
ایک روزقبل برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں ۔ انہوں نے 70 سال تک برطانیہ پر حکمرانی کی۔
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد ان کے سب سے بڑے بیٹے چارلس برطانیہ کے نئے بادشاہ بنے ہیں۔
دنیا
ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں اربوں ڈالر کا اضافہ
نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی ٹروتھ سوشل کی مالیت میں ایک ارب ڈالر (تقریباً 2 کھرب، 77 ارب 83 کروڑ 74 لاکھ روپے) کا اضافہ ہوا
ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں اضافہ ہوگیا
نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی ٹروتھ سوشل کی مالیت میں ایک ارب ڈالر (تقریباً 2 کھرب، 77 ارب 83 کروڑ 74 لاکھ روپے) کا اضافہ ہوا۔
ٹرمپ میڈیا کا اسٹاک، جو ”DJT“ کی علامت کے تحت تجارت کرتا ہے، کی قیمت میں پری مارکیٹ ٹریڈنگ کے دوران 35 فیصد کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی کل مالیت 9 ارب ڈالر ہوگئی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ قدامت پسند سوشل میڈیا کمپنی میں غالب شیئر ہولڈر ہیں، حالانکہ اس کی آمدنی کم ہے اور کمپنی مالی نقصان کا شکار ہے۔
ٹروتھ سوشل کا مقصد ایسے پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں قدامت پسند آوازیں زیادہ مؤثر طریقے سے سنی جا سکیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب روایتی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹرمپ اور ان کے حامیوں کو اکثر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ کمپنی اپنے آغاز سے ہی متنازعہ رہی ہے، اور اس کی کارکردگی اور مستقبل کے بارے میں مختلف آراء موجود ہیں۔
علاقائی
پاکستان نے دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا
پاکستان کا انسانی جھنڈا بنانے میں10 ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا
پاکستان نے دنیا کے سب سے بڑے انسانی پرچم کا ریکارڈ پاکستان نے اپنے نام کر لیا۔
لاہور گیریژن ایجوکیشن سسٹم کے طلبہ نے سب سے بڑا انسانی پرچم بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، انسانی پرچم بنانے میں 10 ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا۔
نیا عالمی ریکارڈ حکومت پنجاب کی جانب سے منعقد کئے گئے لاہور یوتھ فیسٹیول میں بنایا گیا، منفرد ریکارڈ قائم کرنے کے بعد طلبہ نے خوب جشن منایا اور ملی نغموں کی دھنوں پر جھومتے رہے۔
لاہور یوتھ فیسٹیول کے باقی فائنل مقابلے 8 سے 10 نومبر تک فورٹریس اسٹیڈیم لاہور کینٹ میں منعقد کیے جائیں گے، 8 اور 10 نومبر کو بالترتیب رنگا رنگ افتتاحی اور اختتامی تقریبات کا شاندار انعقاد بھی کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انسانی پرچم بنانے کا ریکارڈ بھارت کے پاس تھا، بھارت کے 7 ہزار 368 طلبہ نے رواں سال انسانی پرچم بنا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں نام لکھوایا تھا۔
دنیا
کوئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جنگیں ختم کروں گا،ٹرمپ کا فاتحانہ خطاب
امریکا کو محفوظ کریں گے اور سرحدوں کو سیل کرینگے ،نومنتخب امریکی صدر
دوسری بار کامیابی حاصل کرنے والے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کوئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جنگیں ختم کروں گا، امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے۔
امریکی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم ریاستوں میں برتری حاصل کرنے کے بعد فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ میں فاتحانہ خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر منتخب کرنے پر عوام کا بے حد شکریہ ، یہ بہت بڑی سیاسی جیت ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ امریکا کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ہم بہتر کریں گے، امریکا کےزخموں پر مرہم رکھیں گے، امریکا کے سنہری دور کا آغاز ہو رہا ہے، امریکا نئی بلندیوں پر پہنچے گا، تمام معاملات ٹھیک کریں گے، امریکا کو محفوظ، مضبوط اور خوشحال بنائیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئنگ ریاستوں کوجیت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے 315الیکٹورل ووٹ جیتنے کی امید تھی ، بڑے مشکل حالات میں انتخاب جیتا،یہ ناقابل یقین تھا، میری فیملی اور خاص طور پر اہلیہ نے اس مشکل وقت میں ساتھ دیا۔
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر وینس کو بھی جیت کی مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی عوام نے ایک بار پھر غیر معمولی مینڈیٹ دیا ہے ، امریکا کو محفوظ کریں گے اور سرحدوں کو سیل کرینگے ، امریکا میں جو بھی آئے گا وہ قانونی طریقے سے ہی آئے گا، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات کریں گے، ہم نے سینیٹ کا کنٹرول واپس حاصل کرلیا ہے۔
نو منتخب امریکی صدر نے اپنے خطاب میں ایلون مسک کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ذہین شخص قرار دیا اور کہا کہ ہمیں اپنے ذہین افراد کا تحفظ کرنا چاہیے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 277 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ کملا ہیرس کو اب تک 226 ووٹ ملے ہیں ، پینسلوانیا، جارجیا، شمالی کیرولائنا، فلوریڈا، ٹیکساس، مونٹانا، انڈیانا اور کینٹکی سمیت کئی ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کو برتری حاصل کی۔ نیویارک، کیلیفورنیا، ورجینیا، میری لینڈ اور میساچوسیٹس، مشی گن سمیت متعدد ریاستوں میں کملا ہیرس آگے رہیں۔
ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی دوڑ میں کامیابی حاصل کرکے تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے ، وہ الیکٹورل کالج میں 270 ووٹوں کی رکاوٹ کو عبور کرتے ہوئے امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے۔
ٹرمپ کی جیت کے ساتھ، وہ 100 سال سے زائد عرصے میں دو بار مسلسل کامیابی حاصل کرنے والے پہلے صدر بن گئے ہیں۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
اعظم سواتی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں براہ راست 48 فیصداضافہ
-
تجارت 2 گھنٹے پہلے
سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
جوڈیشل کمیشن اجلاس: جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر
-
تجارت 2 دن پہلے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
تجارت 23 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ