اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جو بھی فیصلہ کریں گے قبول کروں گا: عمران خان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کئی زبردست فیصلے کیے ہیں ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جو بھی فیصلہ کریں گے قبول کروں گا۔

گوجرانوالا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز گل نے وکلا کے ذریعے مجھے پیغام بھیجا کہ اس پر تشدد کیا گیا، شہبازگل نے کہا کہ اگر ریمانڈ پر بھیج دیا تو ذہنی طور پر برداشت نہیں کرسکوں گا، شہبازگل کوئی قاتل یا دہشت گرد نہیں ہے، امریکی یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کئی زبردست فیصلے کیے ہیں ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جو بھی فیصلہ کریں گے قبول کروں گا۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں کسی ملک سے ڈکٹیشن لینے پر تیار نہیں تھا اس لیے ہٹایا گیا، بھارت 40 فیصد کم قیمت پر روس سے تیل خرید رہا ہے، روسی صدر کو کہا تھا کہ یوکرین جنگ سے تیل کی قیمت مزید بڑھ جائے گی، روسی صدر کویہ بھی بتایا تھا کہ پاکستان کو سستا تیل اور گندم چاہیے اس پر وہ مان گئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ سازش کے ذریعے ہماری حکومت گرائی گئی اور چوروں کو مسلط کیا گیا، امریکا کے ڈر سے اس حکومت نے روس سے سستا تیل اور گندم نہیں لی، ہمارے دور میں بجلی 18 روپے اور آج 55 روپے یونٹ ہے ، کونسی قیامت آئی تھی جو اتنی مہنگائی ہوگئی، ساڑھے تین سال انھوں نے ہمارے خلاف صرف مہنگائی پر شور کیا، وہ صحافی وہ لفافے والے سب سے پوچھتا ہوں آج مہنگائی کیوں نظر نہیں آرہی؟ آٹا ہمارے دور میں 50 روپے تھا اور آج سو روپے کلو پر پہنچ گیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کہہ رہا ہےکہ پاکستان کی معیشت سکڑتی جارہی ہے، جن لوگوں نے سازش کرکے ان کو مسلط کیا، کیا ان کو پاکستان کی فکر نہیں ؟یہ جو اوپر بیٹھے ہیں کیا کوئی سمجھتا ہےکہ یہ ملک کو دلدل سے نکال سکتے ہیں؟ ملک کی حقیقی آزادی کے لیے جان دینےکو تیار ہوں، ڈسٹرکٹ کی تنظیموں کو لکھا ہے کہ لوگوں کو متحرک کرو، آپ کو کال دوں گا کبھی بھی، سارے پاکستان کو کال دوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، صاف شفاف الیکشن نہیں کرائیں گے تو لوگ سڑکوں پر آنے کو تیار ہیں۔

ملتان: نشتر ہسپتال میں مبینہ غفلت کے باعث مریضہ جاں بحق،لواحقین کاشدید احتجاج
- 22 منٹ قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 18 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 18 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا
- ایک گھنٹہ قبل

بیٹی اور اہلیہ کے اغوا، قتل کیس میں سابق ڈی ایس پی عثما ن حیدر کی عبوری ضمانت خارج
- 2 منٹ قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 19 گھنٹے قبل

فوجیوں کی ہلاکت کا معاملہ :امریکا کا شام میں فضائی حملہ،داعش کے 70 سے زائد ٹھکانے تباہ
- ایک گھنٹہ قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 17 گھنٹے قبل

کور کمانڈر لاہور کا نیشنل کالج آف آرٹس کا خصوصی دورہ، طلبہ و استاتذہ سے ملاقات
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 16 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 15 گھنٹے قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 20 گھنٹے قبل











