آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی دادو کے علاقے میں ہوئی ہے۔


سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں کا دورہ کرچکا ہوں، سب سے زیادہ تباہی دادو میں ہوئی ہے۔
آرمی چیف نے کہا باقی علاقوں میں ریسکیو کا کام ختم ہوچکا ہے لیکن دادو میں اب بھی لوگوں کو ریسکیو کیا جارہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ضلع دادو میں امدادی اور میڈیکل کیمپوں پر سیلاب متاثرین کے ساتھ وقت گزارا۔
آرمی چیف نے دادو اور اطراف میں متاثرین کو 5 ہزار خیمے مہیا کرنے کی ہدایت کی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے امدادی سرگرمیوں میں مصروف جوانوں سے بھی ملاقات کی۔
آرمی چیف نے دادو، خیرپور ناتھن شاہ، جوہی، میہڑ اور منچھر جھیل کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا۔
آرمی چیف نے کہا پلاننگ کررہے ہیں آئندہ اس قسم کی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے، منچھر جھیل اور حمل جھیل آپس میں مل چکی ہیں۔
جنرل باجوہ نے کہا اس وقت ہمارے بھائی بہت مشکل میں ہیں، پاکستان بھر سے لوگ متاثرین کیلئے امداد پہنچارہے ہیں، عالمی برادری بھی ہماری مدد کر رہی ہے۔
آرمی چیف نے کہا صرف عالمی برادری کی مدد پر انحصار نہیں کرنا چاہئے، سیلاب متاثرین کی بحالی میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔
آرمی چیف نے کہا اس وقت ہمارے لوگ کافی مشکل میں ہیں، پنجاب اور خیبرپختونخوا سے کافی امداد آرہی ہے، دیہی اور شہری سندھ کے لوگوں سے بھی درخواست کروں گا کہ وہ امداد لیکر آگے آئیں۔
آرمی چیف نے کہا جس علاقے میں پورے سال میں 50 ملی میٹر بارش ہوتی ہو وہاں 1700 ملی میٹر بارش ہوجائے تو اس کیلئے ہماری تیاری نہیں تھی۔ مستقبل سیلاب سے بچاؤ کیلئے آرمی کے انجینئرز کو ٹاسک دیا ہے جس پر اگلے ہفتے وزرائے اعلیٰ کو بریفنگ دینگے۔
آرمی چیف نے کہا سیلاب سے بچاؤ کیلئے ہمیں طویل مدتی اقدامات کرنے اور ڈیمز بنانے ہونگے۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 17 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 days ago




