جی این این سوشل

پاکستان

مفتاح اسماعیل سیلاب متاثرین کا تذکرہ کرتے ہوئے رو پڑے

مفتاح اسماعیل نے چیمبر آف کامرس میں بیٹھے تاجروں سے سیلاب متاثرین کیلئے مدد کی اپیل کی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مفتاح اسماعیل سیلاب متاثرین کا تذکرہ کرتے ہوئے رو پڑے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل لاہور چیمبرآف کانفرنس میں سیلاب متاثرین کی حالت زار بتاتے ہوئے آب دیدہ ہوگئے۔

مفتاح اسماعیل نے چیمبر آف کامرس میں بیٹھے تاجروں سے سیلاب متاثرین کیلئے مدد کی اپیل کی اور ان کو مخاطب کرکے کہا کہ ’یہ اللہ کا فضل ہے کہ ہم یہاں بیٹھے ہیں اور اس صورتِ حال کا سامنا نہیں کررہے جس میں اس وقت سیلاب متاثرین گھرے ہوئے ہیں۔‘

پاکستان

جلاؤ گھیراؤ مقدمات: عمران خان کی 4 مقدموں میں ضمانت منظور

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی 9 مئی کے  4  مقدمات میں ضمانت منظور کرلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جلاؤ گھیراؤ مقدمات: عمران خان کی 4 مقدموں میں ضمانت منظور

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی 9 مئی کے  4  مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی 2023 کے جلاؤ گھیراؤ   متعلق 4 مقدمات  میں عمران خان کی درخواستوں پر سماعت ہوئی انسداد دہشت گردی عدالت کے  جج ارشد جاوید نے درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے عمران خان کی چاروں  مقدمات میں ضمانتیں منظور کر لیں۔

عدالت نے مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے سمیت 4 مقدمات میں 5،5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض عمران خان کی ضمانتیں منظور کیں۔پراسیکیوشن کی جانب سے سید فرہاد علی شاہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے دلائل مکمل کیے تھے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

 زندگی کی تلخیوں سے لبریز اشعار کے خالق جون ایلیا کو دنیا سے رخصت ہوئے 22 برس بیت گئے

منفرد لب و لہجے اور صاحب اسلوب شاعر اپنے مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 زندگی کی تلخیوں سے لبریز اشعار کے خالق جون ایلیا کو دنیا سے رخصت ہوئے 22 برس بیت گئے

ہم جو زندہ ہیں تو پھر جون کی برسی کیسی؟۔۔۔ لفظی جمالیات اور زندگی کی تلخیوں سے لبریز اشعار کے خالق جون ایلیا کی آج 22ویں برسی منائی جا رہی ہے، منفرد لب و لہجے اور صاحب اسلوب شاعر اپنے مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔

جون ایلیا سادات کے ادبی گھرانےکے چشم و چراغ تھے،14 دسمبر 1931 کو امروہہ میں پیدا ہونے والے جون ایلیا نامور فلسفی اور دانشور سید محمد تقی اور معروف شاعر رئیس امروہوی کے بھائی تھے، تین بار اپنے ظہور کی داستاں کو خود خوب بیان کرتے ہیں۔

لکھنے والوں نے جون کو نظرئیے کے اعتبارسے کمیونسٹ لکھا مگر جون ایلیا اپنا جہان آپ بنانا چاہتے تھے، جون مختلف ترین تھے، اسلوب میں شدت ،موضوع میں جدت اور کلام میں حدت۔ ان کی زندگی میں ان کا ایک مجموعہ کلام ’’ شاید ‘‘ کے نام سے شائع ہوا اور ، یعنی، لیکن ،گمان اور گویا ان کی وفات کے بعد ان کے پڑھنے والوں تک پہنچے۔

جون ایلیا 8 نومبر 2002 کو طویل علالت کے بعد اس دنیا سے رخصت ہوئے وہ کراچی کے سخی حسن قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

دھند اور سموگ کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ اور ایم 3 جڑانوالہ تک بند

موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لئے بند کیا جاتا ہے، ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دھند اور سموگ کے باعث  موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ اور ایم 3 جڑانوالہ تک بند

موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ اور ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک بند کر دی گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ کو دھند کی وجہ سے بند کیا گیا، موٹروے ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس نے مزید بتایا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لئے بند کیا جاتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll