جی این این سوشل

پاکستان

ملکہ برطانیہ کے انتقال پر پاکستان میں ایک روزہ سوگ کا فیصلہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے 12 ستمبر کو یو م سوگ کی منظوری دیدی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملکہ برطانیہ کے انتقال  پر پاکستان میں ایک روزہ سوگ کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

حکومت پاکستان نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال پر ایک روزہ سوگ کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے 12 ستمبر کو یو م سوگ کی منظوری دیدی۔ملکہ الزبتھ کے انتقال پر 12 ستمبر کو قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔کابینہ ڈویژن 12 ستمبر کو بطور یوم سوگ منانے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

پاکستان

عازمین حج کےلئے خوشخبری، سرکاری اسکیم والوں سے رقم قسط میں لینے کا فیصلہ

حج پیکج کے واجبات کو یکمشت کی بجائے 3 اقساط کی ادائیگی میں وصول کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عازمین حج کےلئے خوشخبری، سرکاری اسکیم والوں سے رقم قسط میں لینے کا فیصلہ

عازمین حج کےلئے خوشخبری، سرکاری اسکیم والوں سے رقم قسط میں لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

سرکاری اسکیم کے تحت حج کی خواہش رکھنے والے افراد کیلیے  پالیسی میں حج پیکج کے واجبات کو اقساط میں وصول کرنے کی اسکیم بھی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ حج پیکج کے واجبات کو یکمشت کی بجائے 3 اقساط کی ادائیگی میں وصول کیا جائے گا، آغاز میں حج ایپلیکیشن کے ساتھ 2 لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے۔

پھر حج قرعہ اندازی میں نام آنے کے بعد مزید 4 لا کھ روپے کی ادائیگی لازمی ہوگی جب کہ مجموعی رقم فروری کے دوسرے ہفتے میں وصول کی جائے گی تاہم مختلف سنگین نوعیت کی بیماریوں میں مبتلا افراد حج پر نہیں جاسکیں گے۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے نئی حج پالیسی کے تحت سرکاری اسکیم کی حج درخواستیں نومبر کے وسط میں وصول کی جائیں گی۔ سرکاری اسکیم کے تحت 89 ہزار 605 عازمین حج کے لیے روانہ ہوں گے ان میں سے 5 ہزار اسپانسر شپ اسکیم کے تحت اور باقی ریگو لر اسکیم کے تحت جائیں گے۔

وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کی جانب سے حج پالیسی کا آئندہ ہفتے با ضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

پاکستانی عازمین حج کیلئے وزارت مذہبی امور سعودی عرب کی شرائط کے مطابق صحت پالیسی بھی تیار کی گئی جس کے مطا بق ڈائیلاسز کرانے والے افراد پر  اس سال حج پر جانے کی پابندی ہوگی۔

دوسری جانب دل کے عارضے میں مبتلا اور سانس پھولنے کے مریض بھی حج نہیں کرسکیں گے، پھیپھڑوں کی بیماری یا مصنوعی تنفس پر زندہ افراد بھی حج نہیں کرسکیں گے جب کہ  ایسے مریض جن کے جگر فیل ہونے کا خدشہ ہو وہ بھی حج پر نہیں جاسکیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت ، مزید دو نوجوان شہید

قابض بھارتی فوج نے ایک گھر میں سرچ آپریشن کے نام پر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت ، مزید دو نوجوان شہید

مودی سرکار کے سیاہ قانون کے خلاف قرارداد کی منظوری کے اگلے ہی روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید دو نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع سوپور میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی لی۔ اس دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔

قابض بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔بعد ازاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فوج نے شہدا کی لاشیں اہل خانہ کو دینے کے بجائے پولیس کے حوالے کردیں۔

کشمیر کی بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان مسلح تھے اور مقابلے میں مارے گئے۔

شہدا کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے قابض بھارتی فوج کے خلاف شدید احتجاج کیا اور جدوجہد آزادیٔ کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل ہی مقبوضہ جموں کشمیر کی اسمبلی نے مودی سرکار کے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے سیاہ بل کے خاتمے اور آرٹیکل 370 کی بحالی کی قرار داد منظور کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تحریک انصاف کی کوئٹہ میں جلسے کی درخواست مسترد

 پی ٹی آئی نے آج ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا تھا تاہم ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی درخواست مسترد کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انصاف کی کوئٹہ میں جلسے کی درخواست مسترد

کوئٹہ انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی آج جلسے کی درخواست مسترد کردی۔

 پی ٹی آئی نے آج ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا تاہم انتظامیہ نے جلسے کی درخواست مسترد کردی۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق  ایوب اسٹیڈیم میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات اور ہاکی گراؤنڈز پر محکمہ کھیل کے مقابلے ہورہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر کو مراسلہ ارسال کردیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ میں عوامی اجتماعات کو دہشت گردی کا خطرہ لاحق ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ دہشت گرد اپنی کارروائی کرسکتے ہیں، بلوچستان میں عوامی اجتماعات پر پابندی عائد ہے، خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll