جی این این سوشل

پاکستان

جڑواں شہروں سمیت بالائی علاقوں میں بارش، نشیبی علاقے زیرآب، ندی نالوں میں طغیانی

 اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔تیز ہواوں کیساتھ طوفانی بارش سے نشیبی علاقے ڈوب گئے۔نالے بھی پانی سے بھرگئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جڑواں شہروں سمیت بالائی علاقوں میں بارش، نشیبی علاقے زیرآب، ندی نالوں میں طغیانی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

جڑواں شہروں میں بارش نے انٹری دے دی ۔ اسلام آباد اور راولپنڈی  کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔جڑواں شہروں میں اب تک 32ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

راولپنڈی کے نشیبی علاقے بارش سے زیر آب آگئے۔صادق آباد، شکریال، ڈھوک کالاخان میں پانی گلیوں میں داخل ہو گیا۔ ندیم کالونی، جاوید کالونی اور پیرودھائی کے علاقوں میں بھی  پانی  بھر گیا۔

ہیوی مشینری نالہ لئی ،کمیٹی چوک اور صادق آباد کے علاقے میں پہنچا دی گئی۔واسا کے عملے کو ہائی الرٹ کردیا گیا ،ایم ڈی واسا فیلڈ میں موجود ہیں۔

ملکہ کوہسار مری ، کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں میں بھی  موسلا دھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔ بارش کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

صوابی میں بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہو گیا۔ ندی نالے بپھر گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  سندھ ،بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ 14 ستمبر تک جاری رہے گا۔

 
 

پاکستان

بھارت پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچا رہا ہے ، پاکستانی سفیر

منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھارت میں مذہبی مقامات کی حفاظت کیلئے ایکشن پلان پر عملدرآمد کا بھی مطالبہ کیا جیسا کہ بھارت میں اسلامی ورثے کو ختم کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچا رہا ہے ، پاکستانی سفیر

پاکستان نے بھارت کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنے کیلئے دہشت گروپوں خاص طور پر تحریک طالبان پاکستان اور بلوچستان لبریشن آرمی کی مالی معاونت اور تربیت کا معاملہ ایک بار پھر اقوام متحدہ میں اُٹھایا ہے۔

نیویارک میں ''کلچر آف پیس'' کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے  اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے کہا کہ بھارت کی دہشت گردی کی سرگرمیاں صرف پاکستان تک محدود نہیں اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر اور سیکرٹری جنرل کو بھی اس بارے میں آگاہ کیا جا چکا ہے ، پاکستانی سفیر نے بھارت میں بی جے پی ، آر ایس ایس حکومت کے 2014میںاقتدار سنبھالنے کے بعد مسلمانوں اور عیسائیوں پر ظلم و ستم کے سلسلے کو روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔

منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھارت میں مذہبی مقامات کی حفاظت کیلئے ایکشن پلان پر عملدرآمد کا بھی مطالبہ کیا جیسا کہ بھارت میں اسلامی ورثے کو ختم کیا جا رہا ہے۔

منیر اکرم نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں صورت حال اس وقت تک معمول پر نہیں آئے گی جب تک کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اُن کا حقِ خود ارادیت نہیں دیا جاتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ کا گوادر کا دورہ

آمد پر چیئرمین گوادر پورٹ پسند خان بلدی، چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے سی ای او یو بو اور جی پی اے اور چین کے دیگر معزز حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ کا  گوادر کا دورہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ نے ایڈیشنل سیکرٹری میری ٹائم افیئرز کے ہمراہ جمعہ کو گوادر کا تین روزہ اہم دورہ کیا۔

آمد پر چیئرمین گوادر پورٹ پسند خان بلدی، چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے سی ای او یو بو اور جی پی اے اور چین کے دیگر معزز حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔


گوادر میں وزیر سمندری امورکا پہلا دن مصروفیات سے میں گزرا ،  جس کا آغاز GPA ہیڈ آفس میں ایک اجلاس کی صدارت سے ہوا، جہاں چینی اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے سینئر حکام نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔


چیئرمین گوادر پورٹ پاسند خان بلیدی نے گوادر پورٹ پر جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بصیرت فراہم کی، جس کے بعد چیئرمین سی او پی ایچ سی کی جانب سے پورٹ کے آپریشنز اور حالیہ پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیر نے فری زون کا دورہ بھی کیا، جس میں نو تعمیر شدہ 1.2 ایم جی ڈی ڈی سیلینیشن کا دورہ بھی شامل تھا۔

 وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے گوادر میں جاری کاموں کی پیش رفت کو سراہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کی جارحیت جاری ، مزید 5 فلسطینی شہید

وسطی غزہ کےبریجی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں پانچ فلسطینی شہید ہو گئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی  جارحیت جاری ، مزید 5 فلسطینی شہید

اسرائیل کی فضائی جارحیت ابھی بھی جاری  ، وسطی غزہ کےبریجی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں پانچ فلسطینی شہید ہو گئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا کہ گزشتہ سال اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد چونتیس ہزار  سے تجاوز کر گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں شہریوں کے گھروں اور عمارتوں کو نشانہ بنانے والے حملوں میں کم از کم 34000 فلسطینی شہید ہوئے ، جبکہ  متعدد فلسطینی  زخمی  ہو گئے  جبکہ  بھاری تعداد میں  لوگ ملبے تلے دب گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll