اداروں میں غلط فہمی پیدا کرکے تحریک انصاف کو سائڈ لائن کرنے کی سازش کی جارہی ہے،مقدمات قائم کرتے جائو عمران خان ہر عدالت میں کامیاب ہوتا رہے گا: صدر پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا


تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور سابق وفاقی وزیر دفاع پرویزخٹک نے کہا ہے کہ عمران خان مائنس ون فارمولا قوم تسلیم نہیں کرے گی،
اداروں میں غلط فہمی پیدا کرکے تحریک انصاف کو سائڈ لائن کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔مقدمات قائم کرتے جائو عمران خان ہر عدالت میں کامیاب ہوتا رہے گا۔
ان خیالات کااظہار انہوںنے نوشہرہ شوبرا چوک میں عمران خان کے ساتھ یکجہتی کے اظہار ،عہدیداران اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا عمران خان کی گرفتاری کی سازش کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ضمنی الیکشن میں شکست دیکھ کر انتخابات ملتوی کئے گئے۔
پی ڈی ایم کا شیرازہ جلد بکھرنے والا ہے ۔زرداری ،نواز اور مولانا سیلاب زردگان کی خدمت کرنے کے بجائیں عیاشیوں میں مصروف ہیں۔عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔
غریب آدمی کوپہلے مہنگائی سے مروا گیا اب سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔عوام حکومت پر عدم اعتماد کرچکی ہیں۔انے والا الیکشن عمران خان اور تحریک انصاف کی تاریخی کامیابی کی نوید لیکر آئیں گا۔
عمران خان کی ایک کال پر عوام ملک و صوبہ جام کرکے دیکھیں گئے۔جلسہ سے ممبر صوبائی اسمبلی ادریس خٹک ،ضلعی صدر ملک ابرار نے بھی خطاب کیا۔

نیپرا نےبجلی کی قیمتوں میں کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری
- 6 hours ago

پاکستان نے بھارتی رافیل کیسے گرائے،فضائی جھڑپ عالمی افواج کیلئے کیس اسٹڈی بن گئی، برطانوی میڈیا
- 9 hours ago

عالمی مالیاتی ادارے کاپاکستان کو ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنیکا فیصلہ
- 5 hours ago

بھارت نے ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر ڈرون حملےکیے جسے ناکام بنادیاگیا،آئی ایس پی آر
- 5 hours ago

بھارت نے پہلگام واقعےکے فوری بعد الزام پاکستان پرلگایا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 hours ago

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیونے صوبہ بھر میں سول ڈیفنس کی تربیت کا آغاز کر دیا
- 4 hours ago

پاک بھارت کشیدگی،پی ایس ایل کے بقیہ میچز غیر معینہ مدت تک ملتوی
- 6 hours ago

فیک اور من گھڑت خبروں پر اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کا پول کھول دیا
- 4 hours ago

بھارتی فوج کی ایل او سی لیپہ ویلی میں شدید گولہ باری، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی
- 4 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور کی ملاقات،پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال
- 5 hours ago

پاکستانی ہیکرزنے آپریشن سالارکے تحت کئی بھارتی ویب سائٹس ہیک کر لی
- 8 hours ago

جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے فواد خان کی فلم ’عبیر گلال‘ کی ریلیز روک دی
- 4 hours ago