جی این این سوشل

پاکستان

عمران کو نااہل کرنا، مائنس کرنا اور جیل بھیجنا ممکن نہیں، شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران کو نااہل کرنا، مائنس کرنا اور جیل بھیجنا ممکن نہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران کو نااہل کرنا، مائنس کرنا اور جیل بھیجنا ممکن نہیں، شیخ رشید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ تناؤ اور کھچاؤ بحران پیدا کرے گا جبکہ عمران خان کی جیت کے ڈر سے 11 حلقوں میں انتخابات ملتوی کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کے رونے سے بجلی اور پیٹرول سستا نہیں ہو گا، ایل سی نہیں کھلے گی تو کارخانے کیسے چلیں گے؟ سندھ میں گندم، کپاس اور گنا نہ ہو گا تو غذائی قحط ہو گا۔ لاڑکانہ، نواب شاہ تک بھی مدد نہیں پہنچی۔ صرف الیکشن ہی حل ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے اور معاشی تباہی، سیاسی عدم استحکام اور مہنگائی انہیں لے ڈوبے گی۔ لوگ خود بخود سڑکوں پر ہوں گے اور سیلاب نے تو پیپلز پارٹی کی سیاست دفن کر دی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف، شہباز شریف کی بات نہیں مانے گا جبکہ عمران کو نااہل کرنا، مائنس کرنا اور جیل بھیجنا ممکن نہیں۔ عدلیہ کی دانشمندی عنقریب الیکشن کروائے گی۔

تجارت

ٹریکٹروں کی پیداوارمیں 8 ماہ کے دوران 68 فیصد اضافہ

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں زرعی ٹریکٹروں کے 18928 یونٹس کی پیداوار ریکارڈکی گئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹریکٹروں کی پیداوارمیں 8 ماہ کے دوران 68 فیصد اضافہ

اسلام آباد: ملک میں ٹریکٹروں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 68 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں زرعی ٹریکٹروں کے 31915 یونٹس کی پیداوار ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ 68.61 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں زرعی ٹریکٹروں کے 18928 یونٹس کی پیداوار ریکارڈکی گئی تھی۔

فروری میں ٹریکٹروں کے 3366یونٹس کی پیداوار ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں ایک فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال فروری میں ملک میں ٹریکٹروں کے 3330 یونٹس کی پیداوار ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں ملت کے 20666 یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 81 فیصدزیادہ ہے،

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر کا خط، ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

نو منتخب حکومت کےلئے نیک تمناؤں کا اظہار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر  کا خط، ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

امریکی صدر جوبائیڈن نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا، انہوں نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر شہباز شریف کو مبارک باد دی، امریکی صدر نے کہا کہ پاک امریکا شراکت داری دنیا کی سلامتی کے لیے اہم ہے، اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جو بائیڈن نے خط لکھا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کے منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر کا یہ پہلا خط ہے۔

خط میں امریکی صدر نے پاکستان کی نومنتخب حکومت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان شراکت داری دنیا اور ہمارے عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں نہایت اہم ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ دنیا اور خطے کو درپیش وقت کے اہم ترین چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، صحت عامہ کا تحفظ، معاشی ترقی اور سب کے لیے تعلیم مشترکہ وژن ہے جسے مل کر فروغ دیتے رہیں گے۔

خط میں کہا گیا کہ امریکا پاکستان گرین الائنس فریم ورک سے ماحولیاتی بہتری کے لیے ہم اپنے اتحاد کو مزید مضبوط کریں گے، پائیدار زرعی ترقی، آبی انتظام اور 2022 کے سیلاب کے تباہ کن اثرات سے بحالی میں پاکستان کی معاونت جاری رکھیں گے، پاکستان کے ساتھ مل کر انسانی حقوق کے تحفظ اور ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔

جوبائیڈن نے خط میں مزید کہا کہ دونوں اقوام کے درمیان استوار مضبوط پارٹنرشپ کو تقویت دیں گے، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان استوار قریبی رشتے مزید مضبوط بنائیں گے۔

یاد رہے کہ طویل عرصے کے بعد کسی بھی امریکی صدر کا پاکستانی وزیراعظم کو پہلا سفارتی خط لکھا گیا ہے، امریکی صدر کا تہنیتی خط پاکستان اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات میں بحالی کا عندیہ ہے۔

سائفر اور پی ٹی آئی کے الزامات سے دونوں ممالک کے تعلقات میں سرد مہری آگئی تھی، وزیراعظم شہباز شریف کے آنے کے بعد امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی اور بہتری میں نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم کا سمگلنگ اوربجلی چوری کی روک تھام کیلئے مشترکہ کوششوں پرزور

اگر عزم مضبوط ہوتو ہرقسم کے چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم کا سمگلنگ اوربجلی چوری کی روک تھام کیلئے مشترکہ کوششوں پرزور

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے سمگلنگ، بجلی اورٹیکس چوری اور دوسری خامیوں پر قابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوںنے آج(جمعہ) اسلام آباد میں سمگلنگ کے خاتمے کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور مسلح افواج سمیت تمام اداروں کو ریونیو، بجلی اور گیس کے شعبوں میں نقائص کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرناچاہئے۔

انہوں نے کہا کہ سمگلنگ اور غیرقانونی تجارت کے نتیجے میں ملکی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نگران حکومت کے دوران بجلی کے شعبے میں اٹھاون ارب روپے کی وصولی کی گئی جبکہ سمگلنگ میں بھی کمی آئی۔

انہوں نے کہا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر عزم مضبوط ہوتو ہرقسم کے چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے۔
 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll