منچھر جھیل کو تیسرا کٹ لگنے کے بعد بھی پانی کی سطح کم نہیں ہوئی ۔ پانی کا اخراج تیزی سے ہو رہا ہے۔


سیہون شریف میں منچھر جھیل کا سیلابی پانی بھان سعید آباد شہر تک پہنچ گیا ۔ ٹاون کمیٹی بھان سعیدآباد بھی سیلاب کی زد میں ہے ۔
سیلابی پانی سے گرڈ اسٹیشن بھان سعید آباد مکمل طور پر ڈوب گیا۔ جہاں 5 سے 8 فٹ پانی جمع ہے۔ سیلابی پانی کا ریلا یونین کونسل شیخ کو متاثر کر کے شہر کی طرف بڑھنے لگا ہے۔
شہر میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم خیمہ بستی بھی ڈوب گئی ۔ خیمہ بستی میں 500 سے زائد خیمے لگائے گئے تھے ۔
ادھر دادو میں سیلاب کے پیش نظر ڈسٹرکٹ جیل دادو کے قیدیوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ٹھٹھہ سجاول کے درمیان دولہا دریا خان پل سے چھ لاکھ کیوسک پانی گزر کر سمندر میں داخل ہورہا ہے۔ جہاں گزشتہ چار دن سے پانی کی سطح برقرار ہے۔
سیلابی ریلے سے تمام کچے کے علاقے ڈوب چکے ہیں اور ٹنڈو حافظ شاہ سمیت کئی قصبے بھی زیر آب آگئے ہیں۔
محکمہ آبپاشی کے کنٹرول روم کے مطابق منچھر پر اڑل ہیڈ، اڑل ٹیل، دانستر واہ اور لاڑکانہ سیہون بچاؤ بند پر کٹ کے ذریعے جھیل کا پانی دریائے سندھ میں خارج ہو رہا ہے۔

تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشخبری،قائمہ کمیٹی نے انکم ٹیکس میں بڑی کمی کی تجویز دے دی
- 14 گھنٹے قبل

حکومت نے سولر پینلز پر سیلز ٹیکس 18 سے کم کر کے 10 فیصد کر دیا، وزیر خزانہ
- 13 گھنٹے قبل

مسلمان اختلافات ختم کرکے متحد ہوجائیں: ترک صدر
- 12 گھنٹے قبل

قومی کرکٹر حسن نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے،تصاویر وائرل
- 14 گھنٹے قبل

اسرائیل کو بارہا سمجھایا کہ ایران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے ارادے کا کوئی ثبوت نہیں ، پیوٹن
- 11 گھنٹے قبل

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس، اسرائیلی جارحیت کی مذمت، ایران و غزہ جنگ بندی پر زور
- 13 گھنٹے قبل

آئینی بینچ میں توسیع کی مخالفت پر جسٹس منصور کا خط منظر عام پر آگیا
- 11 گھنٹے قبل

وزیر اعلی پنجاب کا غریب دیہی خواتین کو بھینسیں اور گائیں دینے کا فیصلہ
- 13 گھنٹے قبل

ایران کو تمام ضمانتیں دینی ہوں گی ، جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرےگا، میکرون کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ
- 10 گھنٹے قبل

ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے اپنے 3 جانشین تجویز کر دیے، امریکی اخبار کا دعویٰ
- 7 گھنٹے قبل

بھارت نے سندھ طاس معاہدہ بحال کرنے سے صاف انکار کر دیا
- 7 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان:دہشتگردوں کا پولیس پر حملہ،جوابی کارروائی میں دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
- 12 گھنٹے قبل