Advertisement
پاکستان

عبوری ضمانت کا آخری روز، عمران خان 11 بجے انسداد دہشتگری عدالت میں طلب

ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کا کیس، انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت جاری ہے، جج راجہ جواد عباس نے عمران خان کو 11 بجے طلب کر لیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر ستمبر 12 2022، 3:18 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
عبوری ضمانت کا آخری روز، عمران خان 11 بجے انسداد دہشتگری عدالت میں طلب

 

سابق وزیراعظم کی عبوری ضمانت کا بھی آج آخری روز ہے۔ دوران سماعت جج نے استفسار کیا کہ کیا عمران صاحب شامل تفتیش ہو گئے ہیں، بابر اعوان نے کہا کہ جی، ہم نے تفتیش جوائن کر لی تھی۔ جس کے بعد بابر اعوان نے عمران خان کی گاڑی جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے میں داخل کرنے کی استدعا کی ، عدالت نے عمران خان کی گاڑی جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہونے کی اجازت دے دی۔

عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت سے 12 ستمبر تک عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی،  سابق وزیر اعظم عمران خان کی پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ انسداد دہشتگری عدالت کے اردگرد پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، انسداد دہشتگری عدالت کی طرف آنے والے راستوں پر جگہ جگہ خاردار تاریں لگا دی گئی ہیں، غیر متعلقہ افراد کے عدالت داخلے پر پابندی ہو گی۔

آپ پہلے کہتے ہم اجازت دے دیتے، بابر اعوان نے کہا کہ روز مختلف تنظیموں کی جانب سے تھرٹ ملتا ہے، سب سے بڑا تھریٹ تھانوں کا ہے۔
جج نے استفسار کیا کہ ہمارے اپنے پراسیکیوٹر کدھر ہیں، پہلے بھی دو پراسیکیوٹرز کو ڈی نوٹیفائی کیا کا چکا ہے، آپ بہت جلدی ڈی نوٹیفائی کر دیتے ہیں۔

بابر اعوان نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقدمہ اخراج کی درخواست پر نوٹس ہو چکا ہے، پولیس نے ہائی کورٹ کو غلط بتایا کہ عمران خان شامل تفتیش نہ ہوئے، عدالت نے کہا کہ تفتیشی افسر فیئر انوسٹی گیشن کر کے تفتیش میں پیش رفت سے آگاہ کرے۔

تفتیشی افسر نے ع عدالت کو بتایا کہ عمران خان کو تین نوٹس بھجوائے ہیں، عمران خان ابھی تک شامل تفتیش نہیں ہوئے، وکیل کے ذریعے ایک بیان آیا تھا جس پر کہا تھا کہ وہ خود پیش ہوں۔

جج راجہ جواد عباس نے کہا کہ آپ تک بیان پہنچا جسے آپ نے ریکارڈ کا حصہ ہی نہیں بنایا، اس سے تو آپ کی بدنیتی ثابت ہوتی ہے۔
عدالت نے پراسیکیوٹر کو ہدایت کی کہ جے آئی ٹی کی تشکیل پر عدالت کی رہنمائی کریں، ایف آئی آر کے اندراج کو کتنے دن ہوئے اور جے آئی ٹی تاخیر سے کیوں بنی؟

 

Advertisement
شینزو۔24 خلائی جہاز کامیابی سے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوگیا،  پاکستانی خلا باز ذیشان علی خلا میں پہنچ گئے

شینزو۔24 خلائی جہاز کامیابی سے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوگیا، پاکستانی خلا باز ذیشان علی خلا میں پہنچ گئے

  • a day ago
مظفرگڑھ: سفاک باپ نے دوبیٹیوں کو قتل کرڈالا

مظفرگڑھ: سفاک باپ نے دوبیٹیوں کو قتل کرڈالا

  • 2 days ago
کراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

کراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

  • a day ago
پاکستان میں سونے  کے خریداروں کے لیے خوشخبری، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کے خریداروں کے لیے خوشخبری، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • a day ago
پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ  پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان

پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان

  • 3 days ago
تاریخی لمحہ: پاکستان کے پہلے خلا باز بدھ کو خلائی سفر پر روانہ ہوں گے

تاریخی لمحہ: پاکستان کے پہلے خلا باز بدھ کو خلائی سفر پر روانہ ہوں گے

  • 2 days ago
دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب

دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب

  • 3 days ago
جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات

جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات

  • 3 days ago
مولانا فضل الرحمان کی لاہور رہائش   کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت

مولانا فضل الرحمان کی لاہور رہائش کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت

  • 2 days ago
ہیروئن اسمگلنگ کا الزام: مکہ مکرمہ میں 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی

ہیروئن اسمگلنگ کا الزام: مکہ مکرمہ میں 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی

  • 2 days ago
عوام  کمرکس  لے، نیپرا کی فی یونٹ بجلی  مہنگی کرنے کی تیاری

عوام کمرکس لے، نیپرا کی فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی تیاری

  • 8 minutes ago
ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

  • 3 days ago
Advertisement