پاکستان
مجھے نواز ،الطاف سے نہ ملائیں، دہشتگردی کا مقدمہ ملک کی توہین، عمران خان
سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک چور نواز شریف اور دہشتگرد الطاف حسین سے میرا موازنہ نہ کریں، میرے پر دہشتگردی کا یہ کیس ہمارے ملک کی توہین ہے۔
عمران خان کی انسداد دہشت گردی عدالت آمد کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ پہلے الطاف حسین پھر نواز شریف اب آپ کو مائنس کیا جارہا ہے، جس پر عمران خان نے کہا کہ میرا موازنہ ان سے نہ کریں، سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں بڑا خطرناک ہوں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر جیل کے اندر تشدد کیا جاتا ہے ، جیل سپریٹنڈنٹ تشدد کی تصدیق کرتا ہے ، اس آدمی کو ریمانڈ پرتشدد کرنے والوں کے دوبارہ پاس بھیج دیا جاتا ہے،
اگرکوئی یہ کہتا ہے کہ ریمانڈ پر بھیجنے والوں کیخلاف پرقانونی کارروائی کرنے کا کہتا ہے، اگر یہ دہشتگردی ہے تو کسی کو بھی آپ دہشتگرد بنا سکتے ہیں۔
دہشتگردی کے قانون کا مذاق بنا دیا گیا ہے، یہ پاکستان کی توہین اور دہشتگردی کے قانون کی توہین ہے ، میرے پر دہشتگردی کا کیس ہمارے ملک کی توہین ہے۔
پاکستان
ٹرمپ حکومت آنے سے پاک امریکہ تعلقات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،دفتر خارجہ
پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی قیاس آرائیاں غلط ہیں، ممتاز زہرا بلوچ
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ حکومت کے آنے سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی ہیں،اور پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی قیاس آرائیاں غلط ہیں،
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت نے نو منتخب امریکی صدر کو دوسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے، امریکہ میں نئی حکومت آنے سے دو طرفہ تعلقات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
ایک سوال کے جواب میں ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ حریت رہنما یاسین ملک کی بھوک ہڑتال پر شدید تشویش ہے، حریت رہنما یاسین ملک کو فوری طور پر صحت کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔
مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پربھارتی قبضےکے حوالے سےپاکستان کامؤقف جانا پہچانا ہے، ہم مقبوضہ جموں و کشمیر پر اپنے موقف پر قائم ہیں، بھارت کو سمجھنا چاہیے بہیمانہ حربوں سے کشمیریوں کےجذبات نہیں کچل سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین سکیورٹی صورتحال بات چیت کر رہے ہیں ، وزیر اعظم نے چینی سفارت خانے کو چینی باشندوں کی سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
پاکستان
وفاقی حکومت کا 9 نومبر کو ملک بھر عام تعطیل کا اعلان
کیبنٹ ڈویژن نے یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا
وفاقی حکومت نے 9 نومبر کو علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر ملک بھر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
کیبنٹ ڈویژن نے عام تعطیل سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ یوم پیدائش پر یوم اقبال کے حوالے سے تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ 9 نومبر کو پورے پاکستان میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا یومِ پیدائش منایا جائے گا۔
شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کوسیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم آبائی شہر سے حاصل کرنے کے بعد 1905 میں برطانیہ سے وکالت اور بعد میں جرمنی سے فلسفے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی۔
مصور پاکستان علامہ اقبال 21 اپریل 1938 کو لاہور میں خالق حقیقی سے جا ملے، انہیں بادشاہی مسجد کے پہلو میں دفن کیا گیا۔
پاکستان
عدالت نے عمران خان سےپارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کرانے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو طلب کر لیا
ہمارے آرڈر کے باوجود اگر پٹیشن آتی ہے تو اسٹیٹ پر جرمانہ عائد ہوگا، اسلام آباد ہائی کورٹ
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو کل 10 بجے طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی سیاسی رہنماؤں سے عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہ کرانے پر توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔
عمران خان کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پہلے اسی عدالت سے آرڈر ہو چکے ہیں، جیل رولز کے مطابق عدالت نے آرڈر جاری کیے تھے۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نےاستفسار کیا کہ اب کیا صورتحال ہے، فیصل چوہدری نے کہا کہ پارٹی کے سیاسی رہنماؤں سے میٹنگ پھر کینسل کردی گئی ہیں، ہم بار بار اس عدالت کو تکلیف دیتے ہیں لیکن مجبوراََ ہمیں یہاں آنا پڑتا ہے۔ اسی عدالت نے تین وکلا پر مشتمل کمیشن بھی قائم کیا تھا لیکن عمل درآمد نہیں ہو رہا، شبلی فراز ، عمر ایوب ، اسد قیصر کو نہیں ملنے دیا گیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار اب کسی کیس میں سزا یافتہ تو نہیں جس پر فیصل چوہدری نے کہا کہ نہیں نہیں درخواست گزار کسی کیس میں اب سزا یافتہ نہیں، انڈر ٹرائل قیدی ہے۔
عدالت ننے اسٹیٹ کونسل سے استفسار کیا کہ کیا وجہ ہے بار بار ایسا ہوتا ہے، ہمارے آرڈر کے باوجود اگر پٹیشن آتی ہے تو ہم نے لکھا تھا اسٹیٹ پر جرمانہ عائد ہوگا۔
اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ ہم جیل حکام سے پوچھ لیتے ہیں جو بھی صورتحال ہے، سپرنٹنڈنٹ جیل ہی بہتر بتا سکتے ہیں کہ کیوں ملاقات نہیں کروائی جاتی۔
عدالت نے اسٹیٹ کونسل کو ہدایت دی کہ آپ اس درخواست کو دیکھیں ، کل جیل سپرنٹنڈنٹ کو کہیں پیش ہوں۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے پر توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔
عدالت نے جیل سپرنٹینڈنٹ کو طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
تجارت 2 دن پہلے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں براہ راست 48 فیصداضافہ
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسموگ: پنجاب حکومت کا پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بندکرنے کا فیصلہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
جوڈیشل کمیشن اجلاس: جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر
-
پاکستان 9 گھنٹے پہلے
وفاقی حکومت کا 9 نومبر کو ملک بھر عام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ