پاکستان
قومی و صوبائی اسمبلی کے 4 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان
الیکشن کمیشن نےقومی وصوبائی اسمبلی کے 4 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن نے ملتوی کیے گئے ضمنی انتخابات میں سے 4 حلقوں میں الیکشن کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 157 ملتان اورپی پی 139 شیخوپورہ میں پولنگ 9 اکتوبر کو ہوگی۔
پی پی 241 بہاولنگر،پی پی 209 خانیوال میں بھی ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 9 اکتوبرکو کروائی جائے گی۔ضمنی انتخابات کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اداروں کی سیلاب متاثرین کیلئے امداد میں مصروفیت کی وجہ سےانتخابات کی تاریخ ملتوی کی گئی تھی،التوا اور انتخابات کی دوبارہ تاریخ کے حوالے سے آج اجلاس طلب کیاگیا۔چاروں حلقوں میں پولنگ کی تاریخ 9 اکتوبرمقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔
9حلقوں کے نوٹیفکیشن معطلی سے متعلق ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ حاصل کیا جائے گا۔فیصلے پر غور کے بعد 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کےلیے اجلاس 14 ستمبر کو ہوگا۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے سیلاب کے باعث 11، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کردیے تھے۔
پاکستان
جلاؤ گھیراؤ کیس: اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع
عدالت نے اعظم سواتی کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 13 نومبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں پیش کیا گیا،جہاں اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پرسماعت کی۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے 5 اکتوبر کو ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کی، پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی درخواست کی،جس پر عدالت نے اعظم سواتی کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، اور اعظم سواتی کو دوبارہ 13 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
اعظم سواتی پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج ہے، اوراعظم سواتی پر جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور کار سرکار میں مداخلت کا الزام ہے۔
واضح رہے کہ روز قبل ٹیکسلا پولیس کی جانب سے سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا ہوتے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔
موسم
اسموگ کی سنگین صورتحال ، آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر
17 نومبر تک سیکنڈری اسکول بند کردیے گئے ہیں جبکہ سرکاری اور نجی دفاتر میں حاضری 50 فیصد کردی گئی
لاہور میں اسموگ کی سنگین صورتحال ہوتی جارہی ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر ہے۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں صوبائی دارالحکومت لاہور کا آج بھی پہلا نمبر ہے، صبح سویرے ایئر کوالٹی انڈیکس 872تک پہنچ گیا۔آج سے لاہور، گوجرانوالا، فیصل آباد اور ملتان ڈویژنز کے 18 اضلاع میں سیکنڈری تک تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔ سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 17 نومبر تک بند رہیں گے، کلاسز آن لائن ہوں گی جبکہ سرکاری و نجی دفاتر میں حاضری 50 فیصد کردی گئی۔
اسموگ کی وجہ سے لاہور، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویژن میں 31 جنوری تک شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے، ماسک کی پابندی کو لازمی قرار دیا گیا ہے جس پر عمل انتہائی کم ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ ماحولیات پنجاب کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق لاہور، حافظ آباد، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب، گوجرانوالا، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، لودھراں، وہاڑی اور خانیوال کے اضلاع پر ہو گا۔
علاقائی
پاکستان نے دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا
پاکستان کا انسانی جھنڈا بنانے میں10 ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا
پاکستان نے دنیا کے سب سے بڑے انسانی پرچم کا ریکارڈ پاکستان نے اپنے نام کر لیا۔
لاہور گیریژن ایجوکیشن سسٹم کے طلبہ نے سب سے بڑا انسانی پرچم بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، انسانی پرچم بنانے میں 10 ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا۔
نیا عالمی ریکارڈ حکومت پنجاب کی جانب سے منعقد کئے گئے لاہور یوتھ فیسٹیول میں بنایا گیا، منفرد ریکارڈ قائم کرنے کے بعد طلبہ نے خوب جشن منایا اور ملی نغموں کی دھنوں پر جھومتے رہے۔
لاہور یوتھ فیسٹیول کے باقی فائنل مقابلے 8 سے 10 نومبر تک فورٹریس اسٹیڈیم لاہور کینٹ میں منعقد کیے جائیں گے، 8 اور 10 نومبر کو بالترتیب رنگا رنگ افتتاحی اور اختتامی تقریبات کا شاندار انعقاد بھی کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انسانی پرچم بنانے کا ریکارڈ بھارت کے پاس تھا، بھارت کے 7 ہزار 368 طلبہ نے رواں سال انسانی پرچم بنا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں نام لکھوایا تھا۔
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں براہ راست 48 فیصداضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
جماعت اسلامی نے آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
-
پاکستان 2 گھنٹے پہلے
وفاقی حکومت کا 9 نومبر کو ملک بھر عام تعطیل کا اعلان
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
اعظم سواتی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسموگ: پنجاب حکومت کا پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بندکرنے کا فیصلہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاک بحریہ کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع