جی این این سوشل

صحت

وزیراعظم نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ  اجلاس  میں ملک کی مجموعی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق  اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دینے سے انکار کر دیا۔   

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ادویات کی قیمتوں میں اضافےکی  قطعی حمایت نہیں کرتا ۔

ذرائع کے مطابق وزارت صحت نےمتعدد ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظوری کے لیے پیش کی تھی ۔ ڈریپ نے 40سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت صحت کو بھجوائی تھی۔

پاکستان

وزیر خزانہ کی واشنگٹن میں ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو  سے ملاقات

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خزانہ کی واشنگٹن میں ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو  سے ملاقات

واشنگٹن : وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان سرکاری ونجی شعبے کی شراکت داری کے امکانات کو بروئے کارلانے کے لئے نجی شعبے کی سرمایہ کاری اورمالیاتی نظم ونسق کے جدید طریقوں کی حوصلہ افزائی کررہاہے۔

انہوں نے واشنگٹن میں ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکوٹ نیتھن  سے ملاقات میں ملکی وغیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمایہ کاری کے لئے تمام ممکنہ تعاون کی فراہمی کے عزم کااعادہ کیا۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات کی ۔ 

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات

پاکستان نے علاقائی اور عالمی فورمز پر ہمیشہ آذربائیجان کا ساتھ دیا ہے، دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی سطح پر رابطوں کا فروغ ضروری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد : سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بد ھ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق آذربائیجان کے سفیر نے آذربائیجان کی سپیکر کی جانب سے سردار ایاز صادق کو سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر تہنیتی پیغام پہنچایا اور آذربائیجان کے دورے کی دعوت دی۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان ایک دوسرے کے ساتھ مذہب، ثقافت، تاریخ اور بھائی چارے کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، پاکستان کے عوام آذربائیجان کے عوام سے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے علاقائی اور عالمی فورمز پر ہمیشہ آذربائیجان کا ساتھ دیا ہے، دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی سطح پر رابطوں کا فروغ ضروری ہے، پارلیمانی فرینڈ شپ گروپس کے ذریعے دونوں ممالک کے پارلیمان ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرنے پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں کا پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ پر مشتمل سہ فریقی پارلیمانی تعاون کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ آذربائیجان کے سفیر خضر فرہاروف نے سپیکر قومی اسمبلی کے آذربائیجان سے متعلق تاثرات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان، پاکستان کو ایک مخلص دوست اور برادر ملک تصور کرتا ہے، آذربائیجان کو پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ نوگورنوکاراباخ پر پاکستان کی حمایت کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر آذربائیجان کا ساتھ دیا ہے، آذربائیجان پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

ایوان صدر میں 2008 سے2013  تک اپنی پانچ سالہ مدت صدارت میں انہوں نے چھ مرتبہ پارلیمنٹ سے خطاب کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری کل بروز (جمعرات) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مشترکہ اجلاس سہ پہر 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔آئین کے آرٹیکل چھپن (تین) کے تحت عام انتخابات کے بعد پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔قومی اسمبلی اور سینٹ کے مشترکہ اجلاس سے آصف علی زرداری کا یہ ریکارڈ ساتواں خطاب ہو گا۔

یاد رہے کہ ایوان صدر میں 2008 سے2013  تک اپنی پانچ سالہ مدت صدارت میں انہوں نے چھ مرتبہ پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll