علاقائی
اسلام آباد سے لاپتہ شہری حسیب حمزہ اپنے گھر پہنچ گئے
اسلام آباد پولیس کے مطابق لاپتہ شہری حسیب حمزہ اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ بدھ کو اسلام آباد پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ ’تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقے سے اغوا ہونے والے حسیب حمزہ گھر پہنچ گئے۔‘
ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ’حسیب حمزہ کے والد نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی کوششوں کی تعریف کی۔ حسیب حمزہ کے والد نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی بھرپور سپورٹ پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جبکہ ان کی فیملی نے وزیراعظم ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔‘یاد رہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے گذشتہ روز آئی جی اسلام آباد کو لاپتہ شہری حسیب حمزہ کو بدھ کو صبح 10 بجے تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے خفیہ ایجنسیوں کے سیکٹر کمانڈرز کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقہ سے اغواء ہونے والے حسیب حمزہ گھر پہنچ گئے۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) September 14, 2022
حسیب حمزہ کے والد نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی کوششوں کی تعریف کی۔
حسیب حمزہ کے والد نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی بھرپور سپورٹ پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔⬇️ pic.twitter.com/47OS0IuhN4
تجارت
پنجاب ریونیو اتھارٹی کا لاہور میں موجود مختلف ریسٹورینٹس کے گرد گھیرا تنگ
غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس کی چیکنگ و مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی
پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے شہر لاہور میں موجود مختلف ریسٹورینٹس کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس کی چیکنگ و مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں دی ۔
کمشنر پی آر اے لاہور مصباح نواز کی ہدایت پر انفورسمنٹ افسران سعود عتیق خان اور اکمل وڑائچ نے مختلف ریسٹورینٹس کے رجسٹریشن اسٹیٹس اور الیکٹرانک انوائس مونیٹرنگ سسٹم کو چیک کرنے کیلئے گلبرگ اور ایم ایم عالم روڈ کے نامور ریسٹورنٹس پر چھاپے مارے۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ متعدد ریسٹورنٹس کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیئے، رجسٹرڈ ریسٹورینٹس کا ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے پر بھی شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔
۔ترجمان پی آر اے کے مطابق اسکے علاوہ الیکٹرانک انوائس مونیٹرنگ سسٹم کی تنصیب نہ کرنے والوں کو بھی موقع پر شوکاز نوٹس جاری کئے، غیر رجسٹرڈ تمام ریسٹورینٹس ، ای آئی ایم ایس سسٹم کی تنصیب نہ کرنے والے اور ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے والوں کو ایک ہفتہ کا وقت فراہم کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مقرر کردہ وقت کے بعد جرمانہ کی وصولی اور بعدازاں سخت قانونی کارروائی بشمول سیلنگ عمل میں لائی جاسکتی ہے۔
دنیا
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پرحملے کی دھمکی
اسرائیل کی جانب سے بدترین انسانی صورتحال کے باوجود امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان کا دعویٰ ہے کہ کہ اسرائیل نے غزہ میں انسانی امداد سے متعلق قانون کی خلاف ورزی نہیں کی
ایک بیان میں نیتن یاہونے کہا کہ ایران کی جانب سے حملے کی صورت میں اسرائیل ایران کی تیل کی تنصیبات پر حملے بھی کرسکتا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی صدر امریکی دورے پر ہیں جہاں وہ امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل پر ایران کی جانب سے ایک اور حملہ ایرانیوں پر اربوں روپے کے ڈاکے کے مترادف ہے ۔
نیتن یاہو نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل نے ایرانی تیل کی تنصیبات پر حملہ کردیا تو ایران میں معاشی تباہی آجائے گی۔
اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے گڑھ بیت داحیہ کو خالی کرنے کا حکم دیدیا ہے، وادی بقاع اور عین یعقوب پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران 17 لبنانی شہری شہید ہوگئے۔
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 21 فلسطینی شہری شہید ہو گئے ۔
اسرائیل کی جانب سے بدترین انسانی صورتحال کے باوجود امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان کا دعویٰ ہے کہ کہ اسرائیل نے غزہ میں انسانی امداد سے متعلق قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔
دنیا
اسرائیل غزہ میں انسانی صورتحال بہتر بنانے میں ناکام ، عالمی تنظیمیں
امریکی وزیرخارجہ اوروزیردفاع کی جانب سےاسرائیل کوغزہ میں صورتحال کی بہتری کیلئےایک ماہ کی ڈیڈلائن دی تھی
غزہ کی انسانی صورتحال سے متعلق 8 عالمی امدادی تنظیموں نے مشترکہ بیان جاری کردیا ، تنظیموں کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل غزہ میں انسانی صورتحال کو بہتر بنانے میں ناکام رہا ہے۔
تنظیموں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی اقدامات سے شمالی غزہ کی صورتحال ڈرامائی طور پرمزید خراب ہو گئی ہے ۔
عالمی امدادی تنظیموں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ امریکی وزیرخارجہ اور وزیردفاع کی جانب سے اسرائیل کو غزہ میں انسانی صورتحال بہتر بنانے کا کہا گیا تھا۔
امریکی وزیرخارجہ اوروزیردفاع کی جانب سےاسرائیل کوغزہ میں صورتحال کی بہتری کیلئےایک ماہ کی ڈیڈلائن دی تھی۔
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
وفاقی حکومت کا حج پالیسی کا اعلان ،حج اخراجات میں اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
پنجاب میں پر تشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کا آنسو گیس کے شیل خریدنے کا فیصلہ
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی کا آئی سی سی کو خط،چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر ڈٹ گیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب حکومت نے فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے چار ارب روپے جاری دیئے
-
پاکستان ایک دن پہلے
اسموگ تدارک:پنجاب حکومت کا صوبے بھر کے اسکولز اور کالجز میں چھٹیوں کا اعلان