اسلام آباد: این ڈی ایم اے کى حاليہ بارشوں و سيلاب سے ہونے والے جانى و مالى نقصان کى تازہ رپورٹ جارى کردی ۔


تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) کی رپورٹ کے مطابق مون سون بارشوں اور سيلاب سے مزيد 54 افراد زندگى کى بازى ہار گئے ، گزشتہ چوبيس گھنٹوں میں سندھ میں 44 بلوچستان 8 آزاد کشمیر میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔
گزشتہ چوبيس گھنٹوں میں 26 مرد 10 خواتین اور 18 بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھےجبکہ چوبيس گھنٹوں میں زخمى افراد کی کل تعداد 6 ريکارڈ کى گئى ہے ۔
این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اب تک کل 1481 افراد جا ن کی بازی ہار گئے ، سندھ میں 638 جبکہ کے پى میں 303 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں 278 پنجاب میں 191، آزاد کشمير میں 48 اور گلگت بلتستان میں 22 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ، ملک بھر میں 656 مرد، 297 خواتين اور 528 بچے جاں بحق ہوگئے ۔
رپورٹ کے مطابق سیلاب اور بارشوں سے ملک بھر میں 14 جون سے اب تک کل 12 ہزار 748 افراد زخمى ہوئے ، سندھ میں زخميوں کى تعداد سب سے زیادہ 8321 افراد رپورٹ ہوئے ، پنجاب 3858 ، خیبرپختونخوا 368 جبکہ بلوچستان میں 172 افراد زخمى ہوئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چوبيس گھنٹوں میں ملک بھر میں 4 ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ، ملک بھر میں جزوى طور پر نقصان پہنچنے والے گھروں کى کل تعداد 11لاکھ 85 ہزار 481 ہوگئى۔
حاليہ بارشوں و سيلاب سے 5 لاکھ 69 ہزار 800 مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ کل 12418 کلو ميٹر سڑک حاليہ بارشوں اور سيلاب سے متاثر ہوئى۔
رپورٹ کے مطابق چوبيس گھنٹوں میں مزيد 24ہزار 869 مال مويشى کو نقصان پہنچا،سيلاب کى تباہ کاريوں سے کل 9 لاکھ 8 ہزار 137 مويشيوں کا نقصان ہوا، ملک بھر میں 390 پل حالىہ بارشوں اور سيلاب سے متاثر ہوئے ۔
ملک بهر میں 81 اضلاع حاليہ بارشوں اور سيلاب سے تاحال متاثر ہيں۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار 329 افراد سيلاب س متاثر ہوئے۔

صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا
- 11 گھنٹے قبل

جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی انتقال کر گئے
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد کی ملاقات، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ
- 6 گھنٹے قبل

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- 6 گھنٹے قبل

بیرون ملک جانے والے شہریوں کیلئے اچھی خبر،پاکستان اوریو اے ای کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس پر اتفاق
- 12 گھنٹے قبل

جاپان جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کیلئے 18.62 ملین ڈالر گرانٹ دے گا،معاہد ے پر دستخط
- 12 گھنٹے قبل

قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 10 گھنٹے قبل

شہریوں کیلئے اچھی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- 12 گھنٹے قبل

مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا
- 9 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 11 گھنٹے قبل

بنوں: امن کمیٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
- 12 گھنٹے قبل










.jpg&w=3840&q=75)