سمرقند: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف سے ملاقات کی ہے ۔


تفصیلات کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے سالانہ اجلاس کے موقع پر سمرقند میں ہوئی ۔
اس موقع پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔
اس سے قبل وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج ازبکستان کے دورے کے موقع پر ہوائی اڈے سے سیدھے سمرقند میں حضرت خضر کمپلیکس گئے اور ازبکستان کے بانی رہنما اسلام کریموف کے مزار پر حاضری دی ۔ اس موقع پر ازبکستان کی اعلی قیادت،وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی انکے ہمراہ تھے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے دو روزہ دورے سمرقند پہنچے ہیں۔
وزیراعظم اپنے دورے میں وزیراعظم روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے ۔ وزیرِ اعظم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، بیلا روس کے صدر الیگزینڈر گریگوری-وچ لوکا-شینکو اور صدر کرغستان سیدر جاپاروف سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے ۔
اسکے بعد وزیرِ اعظم ازبک صدر کی طرف سے سربراہانِ ممالک کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں شرکت کریں گے۔عشائیے کے بعد وزیرِ اعظم ترکیہ کے صدررجب طیب اردگان سے بھی ملاقات کریں گے۔

لاہور: پولیس نے بچوں سے بدفعلی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا
- 2 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس:چشم دید گواہ اوربانی پی ٹی آئی کے سابق ملٹری سیکرٹری کا بیان سامنے آگیا
- 5 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹاکرا: سابق کھلاڑیوں نے فخر زمان کے کیچ آؤٹ کو غلط قرار دے دیا
- 3 گھنٹے قبل

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ: شاہینوں کی محتاط بلے بازی،بھارت کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف
- 4 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان : سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد جہنم واصل
- 6 گھنٹے قبل

ایشیا کپ : صاحبزادہ فرحان کا ہاف سنچری مکمل کرنے کے بعد ’فائر نگ کرنے کا انداز‘سوشل میڈیا پروائرل
- ایک گھنٹہ قبل

مظفرگڑھ : خانہ بدوش بچی سے اجتماعی زیادتی کی تصدیق، بچی نے ملزمان کو شناخت کرلیا
- 6 گھنٹے قبل

صارفین کے لیےاچھی خبر،میٹا کا واٹس ایپ میں نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

بلوچستان :مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت بیٹے سمیت اغوا کاروں کے ہاتھوں قتل
- 2 گھنٹے قبل

ایف آئی اے اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، جعلی ڈالرزکی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

آسٹریلیا ،برطانیہ اور کینیڈا نے باضابطہ طور پر فلسطین کو ریاست تسلیم کرلیا
- 4 گھنٹے قبل

صدر مملکت چین کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
- 5 گھنٹے قبل