اے پی پی نے وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور روسی صدرولادیمیر پوتن کے درمیان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے سائیڈ لائن پر ملاقات ہوئی ہے۔
اے پی پی نے وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے سالانہ اجلاس کے موقع پر سمرقند میں ہوئی جو جمعرات اور جمعہ کو ہورہا ہے۔
اس سے پہلے شہبازشریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی
اور دونوں ممالک کے درمیان قابل اعتماد اور تعمیری اعلیٰ سطحی رابطوں، بین الپارلیمانی روابط، دفاعی اور سکیورٹی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال اور خطے بالخصوص افغانستان میں امن، استحکام اور سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل سمیت باہمی طور پر فائدہ مند دو طرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے تفصیلی بات چیت کی۔
تاجک صدر امام علی رحمان نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی انسانی جانوں کے ضیاع اور تباہی پر گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی کی کوششوں میں تاجکستان کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین کرائی۔

بھارتی ریاست راجستھان میں یاتریوں کی گاڑی کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، 7 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

پاکستانی کھلاڑیوں کی تائیکوانڈو میں تاریخ ساز کامیابی، مجموعی طور پر 16 تمغے جیت لیے
- 6 گھنٹے قبل

اٹلی کے قریب تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی،20 افراد جاں بحق،درجنوں لاپتہ
- 5 گھنٹے قبل

معرکہ حق نے ثابت کیا ہم اپنے ملک کا صحیح دفاع کررہے ہیں، ہماری ایٹمی قوت کسی جارحیت کی عکاس نہیں،شہباز شریف
- ایک گھنٹہ قبل

اسلام آبادمیں یومِ آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب ،سول وعسکری قیادت کی شرکت
- 3 گھنٹے قبل

پیٹرولیم ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور،اسمگلنگ پر 10 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا
- 4 گھنٹے قبل

لیجنڈری بالی وڈاداکارہ 88 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں
- 3 گھنٹے قبل
شالا مار باغ ،مغلیہ فن تعمیر کا ایک عظیم شاہکار جسے یونیسکو نے عالمی ورثہ قرار دے رکھا ہے
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کا 78واں جشن آزادی قوم کو مبارک،ملک کے مختلف شہروں میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ
- 21 منٹ قبل

عالمی ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر کردی ،وزیر اعظم کا اظہارِ اطمینان
- 6 گھنٹے قبل

فورسز کسی بھی شخص کو 3ماہ تک حراست میں رکھنےکی مجاز ہونگی، انسداد دہشتگردی ترمیمی منظور
- 4 گھنٹے قبل

ای سی سی اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کی زمین پر انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی منظوری
- 5 گھنٹے قبل