جی این این سوشل

پاکستان

حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر ملک بھر جلوس اور مجالس

 چہلم کےموقع پر شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کراچی، لاہور ، پشاور اور کوئٹہ سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس برآمد ہوں گے۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر ملک بھر جلوس اور مجالس
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

کراچی، لاہور، راول پنڈی سمیت ملک بھر سے چہلم حضرت امام حسین کے مرکزی جلوس برآمد ہوں گے۔  کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

لاہور میں چہلم حضرت امام حسین کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے برآمد ہو گا۔ کوئٹہ میں امام بارگاہ حسینی سیدآباد علمدار روڈ سے برآمد ہونے والا جلوس بہشت زینب قبرستان میں اختتام پذیر ہوگا۔جلوس کے راستوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں ۔

چہلم کے موقع پر سیکیورٹی کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سمیت ملک بھر میں فوجی دستے تعینات  کیے گئے ہیں۔

کراچی ، لاہور اور کوئٹہ سمیت بڑے شہروں میں سیکیورٹی کے لیے جلوس کے روٹ پر موبائل فون سروس بھی  معطل کی گئی ہے۔

جرم

بیرونی ممالک میں جاسوسی پر عالمی برادری بھارت کا محا سبہ کرے ، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی پاکستان کے اندر ہونے والے دہشت گردی کے حملوں میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت دے چکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیرونی ممالک میں جاسوسی پر عالمی برادری بھارت کا محا سبہ کرے ،  دفتر  خارجہ

اسلام آباد : پاکستان نے عالمی برادری پرزور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی  اور بیرون ممالک میں جاسوسی پر بھارت کا محاسبہ کرے۔

 یہ بات آج(جمعرات) دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ نے اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہی۔

 ترجمان نے کہا کہ بھارت کا بڑھتا ہوا جاسوسی کا نیٹ ورک عالمی برادری کےلئے تشویش کا باعث ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی پاکستان کے اندر ہونے والے دہشت گردی کے حملوں میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت دے چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 

امریکی روزنامے واشنگٹن پوسٹ نے خبر دی کہ بھارت کے دو جاسوس آسٹریلیا نے کچھ عرصہ قبل نکالے ہیں۔ اس کے فوراً بعد آسٹریلین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (اے بی سی) نے انکشاف کیا کہ ’متعدد‘ بھارتی جاسوس نکالے گئے ہیں جو آسٹریلیا میں بھارت کے ایک بڑی جاسوسی جال کا حصہ تھے۔

اے بی سی نیوز کے مطابق  اس نے تصدیق کرلی ہے کہ بھارت کا ایسا جاسوسی جال آسٹریلیا میں موجود ہے جس کا حوالہ 2021 میں اس وقت کے انٹیلی جنس سربراہ نے دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

فیصل آباد کے رہائشی محمد کاظم کی دو بیویوں اور چار بچوں کوقتل کرنے کے بعد  خودکشی

گھر کے سربراہ کے دو بیویوں اورچار بچوں کوقتل کرکے خودکشی کرنے کاواقعہ تھانہ  نشاط آباد کے علاقہ میں پیش آیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فیصل آباد کے رہائشی محمد کاظم  کی دو بیویوں اور چار بچوں کوقتل کرنے کے بعد  خودکشی

فیصل آباد : فیصل آباد کے رہائشی محمد کاظم نامی شخص  نےاپنی  دو بیویوں اور چار بچوں کوقتل کرنے کے بعد  خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق گھر کے سربراہ کے دو بیویوں اورچار بچوں کوقتل کرکے خودکشی کرنے کاواقعہ تھانہ  نشاط آباد کے علاقہ میں پیش آیا۔واقعہ گلشن مدینہ سرگودھا روڈ پر پیش آیا، کاظم جاوید نے 2 شادیاں کر رکھی تھیں ۔فائرنگ سے دو بیویاں امبرین اور فضہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔مرنےوالوں میں 22 سالہ یمنہ،  19 سالہ عنبرین 8سالہ رومہ اور 7سالہ موسی شامل  ہے۔ریسکیو نے تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔

پولیس حکام کاکہنا ہے کہ قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

یاد رہے کہ کا ظم جواد کارخانہ بازار میں کپڑے کا تاجر تھا ، پولیس کا کہنا ہے کہ  قتل کی وجہ دوسری شادی ہو سکتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

بھارتی فوج کی جارحیت جاری ، فائرنگ سے کشمیری جوان شہید

تفصیلات کے مطابق  تازہ کارروائیوں میں بھارتی فوج نے ایک نہتے کشمیری نوجوان کو شہیداور دو کو گرفتار کرلیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی فوج کی جارحیت جاری ، 
 فائرنگ سے کشمیری جوان شہید

کشمیر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے اضلاع  سامبا اور بانڈی پورہ میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی انتہا کردی ۔ 

تفصیلات کے مطابق  تازہ کارروائیوں میں بھارتی فوج نے ایک نہتے کشمیری نوجوان کو شہیداور دو کو گرفتار کرلیا ہے۔

 نوجوان کو ضلع  سامبا کے قریب فوجی کارروائی کے دوران بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورسز نے شہید کیا۔

 ادھر شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے آراگام میں بھارتی پولیس نے تلاشی اور حراست کی کارروائی کے  کے دوران دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ علاقے میں شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف لوگوں میں پائےجانے والے غم و غصے اور اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج اور حکومت کو اس معاملے پرآڑے ہاتھوں لینے پر بھارتی  حکام نے پونچھ اور راجوری اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل کردی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll