جی این این سوشل

پاکستان

ضلع خیبر میں افغان بارڈر کے قریب فورسز کی کارروائی،3 دہشتگرد ہلاک

ضلع خیبر میں افغان بارڈر کے قریب  سی ٹی ڈی کی کارروائی میں3 دہشتگرد ہلاک  ہو گئے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ضلع خیبر میں افغان بارڈر کے قریب فورسز کی کارروائی،3 دہشتگرد ہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ضلع خیبر میں افغان بارڈر کیساتھ کارروائی کی گئی۔مبینہ دہشتگردوں نے چھاپے کے دوران فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی  کے دوران 3 دہشتگرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق  ہلاک ہونے والوں کا تعلق دہشتگرد تنظیم سے تھا ۔ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سےبھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔ جس میں 3 کلاشنکوف ، 12 میگزین ، 2 ہینڈ گرنیڈ،3 بنڈولئیراور درجنوں کارتوس بھی شامل ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 2یا 3دہشتگرد افغان بارڈر کی طرف فرار ہو گئے۔فرار دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد ضلع خیبر میں کارروائی کی منصوبہ بندی کئے ہوئے تھے۔

علاقائی

پبلک ٹرانسپورٹرز کے کرایوں میں کمی کا اعلان

کرایوں میں کمی روٹس کے حساب سے کی گئی ہے، چیئرمین آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پبلک ٹرانسپورٹرز کے کرایوں میں کمی کا اعلان

لاہور پبلک ٹرانسپورٹرز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔کرایوں میں 3 سے 5 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

لاہور میں کرایوں میں کمی کا فیصلہ آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے چیئرمین حاجی اکرم ذکی کی زیرِصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

چیئرمین آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے بتایا کہ کرایوں میں کمی روٹس کے حساب سے کی گئی ہے، لاہور سے فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی روٹس پر 10 روپے جبکہ لاہور سے کراچی اور کوئٹہ سمیت دیگر لمبے روٹس پر 50 روپے فی مسافر یکطرفہ کرایہ کم کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

مریم نواز کی ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ آئوٹ پریڈ میں شرکت

قوم کی بیٹیاں لڑکوں کے شانہ بشانہ اپنے فرائض انجام دیں گی تو ہمیں فخر ہوگا:مریم نوازکا تقریب سے خطاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کی ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ آئوٹ پریڈ میں شرکت

لاہور کے بیدیاں ٹریننگ سنٹر میں ایلیٹ فورس پنجاب کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر شریک ہوئیں۔

تقریب میں صوبائی کابینہ کے ارکان اور آئی جی پنجاب بھی شریک ہوئے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا ۔

بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایلیٹ فورس پنجاب کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بطور وزیراعلیٰ آپ کی پاسنگ آؤٹ دیکھ کرحوصلہ ملا، میں آپ ہی میں سے ہوں، آپ کی یونیفارم پہن کر آئی ہوں، یہ وردی نہیں وہ قومی خدمت ہے جو کم بیٹوں اور بیٹیوں کے نصیب میں آتی ہے، بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں بھی خواتین بھی شامل ہیں، بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو اپنی طرف سے کیش انعامات بھی بھجواؤں گی۔

انہوں نے کہاکہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کرکے جتنی آپ کے گھر والوں کو خوشی ہورہی ہے اتنی ہی خوشی مجھے بھی ہورہی ہے، کامیاب ہونیوالوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ والدین نے اپنی بچیوں پر اعتماد کیا،ملک کی خدمت کیلئے وقف کیا، ایلیٹ فورس کی بچیاں بیٹوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اپنے فرائض انجام دیں گی، جب بھی کسی شہید کو دیکھتی ہوں تو سوچتی ہوں شہادت کا جذبہ کیا جذبہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

پاکستانی انیمیٹڈ فلم ’دی کرونیکلز آف عمرو عیار‘ کی کینز فلم فیسٹیول میں نمائش کےلئے پیش

کینز فلم فیسٹیول میں نمائش کے ساتھ ’دی کرونیکلز آف عمرو عیار‘ پاکستان کی پہلی تھری ڈی انیمیٹڈ فلم بن گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی انیمیٹڈ فلم ’دی کرونیکلز آف عمرو عیار‘ کی کینز فلم فیسٹیول میں نمائش کےلئے پیش

پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے تاریخ ساز لمحہ ہے کہ پاکستانی انیمیٹڈ فلم ’دی کرونیکلز آف عمرو عیار‘ کی نمائش کینز فلم فیسٹیول میں ہوگی۔

کینز فلم فیسٹیول میں نمائش کے ساتھ ’دی کرونیکلز آف عمرو عیار‘ پاکستان کی پہلی تھری ڈی انیمیٹڈ فلم بن گئی جسے انٹرنیشل فیسٹیول میں ملک کی نمائندگی کا موقع ملا ہے۔

فلم کو کراچی کے انجینیوٹی پروڈکشن ہاؤس نے بنایا ہے اور یہ کلاسیکی کہانی طلسم ہوشربا سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔

’دی کرونیکلز آف عمرو عیار‘ میں جادوئی دنیا کے اندر لیجنڈری عیار کے مختلف ایڈوینچرز کو فلمایا گیا ہے جس میں جادوئی دنیا ناظرین پر الگ ہی اثر ڈالتی ہے۔

کینز فلم فیسٹیول میں نمائش پر انیجینیوٹی پروڈکشن نے خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll