وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے براستہ لندن امریکا روانہ ہوگئے۔


وزیر اعظم شہباز شریف برطانیہ میں ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے، جس کے بعد اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا جائیں گے۔
شہباز شریف برطانوی حکومت کی دعوت پر ملکہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔
اس سے قبل نور خان ایئر بیس پر سیلاب سے متعلق جائزہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایس سی او میں چین کے صدر اور دیگر غیر ملکی شخصیات بھی تھیں، ایران، ترکیہ کے صدور و دیگر کا سیلاب متاثرین کیلئے امداد پر شکریہ ادا کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غیر ملکی صدور نے پوچھا کہ سیلاب متاثرین کیلئے مزید کیا امداد درکار ہے، غیر ملکی شخصیات کو بتایا کہ سیلاب میں جو گھر تباہ ہوئے ان کے بجلی کے بل معاف کر دیے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کیلئے وفاق کی مشینری اور افواج پاکستان مل کر کام کر رہے ہیں، سیلاب متاثرین میں بی آئی ایس پی پروگرام کے تحت 30 ارب روپے تقسیم کیے، بی آئی ایس پی بہت مانا ہوا سسٹم ہے جسے غیر ملکی ایجنسیاں بھی تسلیم کرتی ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سربراہان کو حکومت کی جانب سے ریلیف سرگرمیوں سے آگاہ کیا، سیلاب سے متاثرہ چھوٹے بچوں کو خوراک کی شدید ضرورت ہے، سیلاب متاثرین میں فی خاندان 25 ہزار روپے مالی امداد تقسیم کرنے سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کروڑوں افراد کیلئے آنے والی سردیوں میں کمبل کی ضرورت ہے، کروڑوں افراد امداد کیلئے ہماری طرف دیکھ رہے ہیں۔

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل





