ایک روزہ ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جنوبی افریقی کے ساتھ کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں کامیابی سمیٹ لی ۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کر لیا تھا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج سنچورین کے سپر سپورٹ پارک میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر پہلے ون ڈے کا تاج اپنے نام کیا ۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان نے کیا لیکن فخر زمان 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، فخر زمان کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد امام الحق اور بابر اعظم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔
امام الحق 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم نے 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ محمد رضوان نے 40 اور شاداب خان نے بھی 33 رنز کی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان نے 274 رنز کا ہدف 50 ویں اوور کی آخری گیند پر 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا جبکہ جنوبی افریقا کی جانب سے انرچ نورجی نے 4، پھلکوایو نے 2 اور ربادا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقا کی طرف سے اننگز کا آغاز ڈی کوک اور مارکرم نے کیا، دونوں نے آغاز میں چند خوبصورت شارٹس کھیلے، مختصر شراکت داری میں 3، 3 چوکوں اور ایک ایک چھکے کی مدد سے 34 رنز بنائے تھے کہ شاہین آفریدی کی بالز پر یکے بعد دیگرے کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔
پروٹیز ٹیم کے کپتان صرف ایک رن بنا کر چلتے بنے، کلاسن نے بھی ان کی پیروی کی اور55 کے مجموعے پر ایک سکور دے کر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ وین ڈر ڈوسن اور سینئر بیٹسمین ڈیوڈ ملر کے ساتھ مل کر سکور کو آگے بڑھایا، دونوں نے گرین شرٹس کو باﺅلرز کی خوب درگت بنائی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 135 گیندوں پر 116 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔ 171 کے مجموعی سکور پر ملر حارث کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔
وین ڈر ڈوسن نے آل رائونڈر پھلواکیو کیساتھ مل کر 65 گیندوں پر 64 رنز کی شراکت داری بنائی۔ پھلواکیو کو بھی حارث رئوف نے پویلین واپس بھیج دیا۔اسی دوران پروٹیز ٹیم کے وین ڈر ڈوسن نے اپنی شاندار پہلی سنچری بنائی۔ انہوں نے تھری فیگر اننگز کے لیے 123 گیندوں کا سامنا کیا۔وین ڈرڈوسن 123 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 273 رنز بنائے۔
شاہین شاہ آفریدی اور حارث رئوف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد حسنین اور فہیم اشرف کے حصے میں ایک ایک شکار آیا تھا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 4 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 4 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 9 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل






