جی این این سوشل

پاکستان

وزیرِ اعظم 23 ستمبرکو اقوام متحدہ  کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے 

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف 19 تا 23 ستمبر اقوام متحدہ کے 77 ویں جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیرِ اعظم 23 ستمبرکو اقوام متحدہ  کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزارتِ خارجہ کے مطابق وزیرِ اعظم 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔ وزیرِ اعظم اپنے خطاب میں تباہ کن سیلابوں سے درپیش چیلنجز پر عالمی برادری کو متوجہ کریں گے۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم اپنے خطاب میں ماحولیاتی تبدیلی سے پیدا خطرات سے نمٹنے کیلئے تجاویز پیش کریں گے ۔

اس کے علاوہ وزیرِ اعظم عالمی و علاقائی مسائل اور جموں و کشمیر پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

وزیرِ اعظم کے ہمراہ وزیرِ خارجہ، کابینہ کے دیگر ارکان اور سینئر حکام بھی ہوں گے۔ 

دنیا

اسرائیل رفح پر کسی بھی اقدام سے پہلے امریکی خدشات سننے پر رضامند ہے: امریکہ

جب تک ہمارے خدشات دور نہیں ہو جاتے اسرائیل نے رفح آپریشن نہ کرنے کا یقین دلایا ہے، ترجمان وائٹ ہائوس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل رفح پر کسی بھی اقدام سے پہلے امریکی خدشات سننے پر رضامند ہے: امریکہ

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ اسرائیل نے رفح کے کسی بھی اقدام سے پہلے امریکی خدشات کو سننے پر رضامندی ظاہر کر دی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کے سرحدی شہر رفح پر حملہ کرنے سے پہلے امریکی خدشات اور خیالات کو سننے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

ترجمان وائٹ ہائوس نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مناسب اور قابل اعتبار منصوبہ کے بغیر رفح آپریشن کی حمایت نہیں کر سکتے۔

جان کربی نے کہا کہ جب تک ہمارے خدشات دور نہیں ہو جاتے اسرائیل نے رفح آپریشن نہ کرنے کا یقین دلایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن رفح آپریشن سے متعلق اگلے ہفتے اسرائیلی حکام سے ملاقات کرینگے اور غزہ میں  عارضی جنگ بندی کے لیے دباؤ جاری رکھیں گے جسے واشنگٹن کم از کم چھ ہفتوں تک جاری رکھنا چاہتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ٹانک میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد جہنم واصل

علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے،آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹانک میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد جہنم واصل

 ٹانک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران چار دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا موثر انداز میں پتہ لگایا جس کے نتیجے میں چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ یہ دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔ دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ مقامی افراد نے امن اور استحکام کیلئے سکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا، سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن ، دو دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن ، دو دہشت گرد ہلاک

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر انداز میں کارروائی کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر انداز میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی وجہ سے 2 دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکے ، بیان میں کہا گیا کہ ہلاک دہشت گردوں میں فہیم عرف گنڈا پوری اور محسن نواز شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll