پاکستان

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ملالہ یوسفزئی سے ملاقات

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سے ملاقات کی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Sep 20th 2022, 10:39 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ملالہ یوسفزئی سے ملاقات

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملالہ یوسف زئی کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے ۔  بلاول بھٹو زرداری نے کہا  کہ ملالہ سے ملاقات میں خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرِ خارجہ  نے کہا کہ ملاقات میں پاکستان میں سیلابی صورتحال اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز پر بھی گفتگو کی گئی  ، ان کا کہنا تھا  کہ  سیلاب سے ہزاروں اسکول تباہ ہو گئے جس سے لاکھوں بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔

 

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور ملالہ یوسف زئی کی ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔