جی این این سوشل

تجارت

ایشیائی ترقیاتی بینک متاثرین سیلاب کیلئے اہم پیکج دے گا 

اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی ) کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے بعد بینک بڑے امدادی پیکج پر کام کر رہا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایشیائی ترقیاتی بینک متاثرین سیلاب کیلئے اہم پیکج دے گا 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اعلامیے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک ریلیف اور بحالی کا ایک اہم پیکج دینے پر کام کررہا ہے ، سیلاب میں پاکستان کی بھرپور معاونت کی جائے گی ، متاثرین کی معاشی مدد کے لیے امدادی پیکج فوری اور طویل مدتی ہے۔

اے ڈی بی  کا کہنا ہے کہ اے ڈی بی سڑکوں اور آبپاشی کے سمیت تباہ شدہ انفرااسٹرکچر کی بحالی میں مدد کرے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اے ڈی بی غذائی تحفظ اور زرعی شعبے کی ترقی اور مالی استحکام میں مدد کرے گا ،  کاشت کاروں کی فصلوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا ،  کسانوں کو دوبارہ فصلیں اگانے اور پاؤں پہ کھڑا ہونے کے لیے مواقع دیئے جائیں گے۔ 

اے ڈی بی اعلامیہ کے مطابق  متاثرہ خواتین اور بچوں کی خصوصی طور پر مدد کی جائے گی۔ 

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ طویل مدتی منصوبوں میں سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی شامل ہے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنا بھی شامل ہے۔

 

پاکستان

پاک بھارت کرتارپورراہداری معاہدے میں توسیع

معاہدے کی مدت میں 5 سال کے لیے مزید توسیع کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اک بھارت کرتارپورراہداری معاہدے میں توسیع

پاکستان نے بھارت کے ساتھ گردوارہ دربار سنگھ کرتارپور معاہدے میں مزید پانچ سال کی توسیع کر دی۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق معاہدہ 24 اکتوبر 2019 کو وجود میں آیا تھا جس میں مذید توسیع پاکستان کی طرف سے مذہبی ہم آہنگی اور امن کو فروغ دینے کا مظہر ہے۔

معاہدے کے تحت بھارت سے دربار سنگھ کرتارپور آنیوالے زائرین کو ویزا فری انٹری کی سہولت میسر ہے۔

کرتارپور راہداری کے ذریعہ ہزاروں سکھ  یاتری اپنے مقدس مقام کی زیارت سے مستفید ہوتے ہیں۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کرتارپور راہداری کے ذریعے سکھ یاتریوں کی برسوں پرانی خواہش کو تکمیل ملی۔ پاکستان کرتارپور راہداری کو دنووں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات اور امید کی راہداری قرار دیتا ہے۔

واضح رہے کہ کرتارپور راہداری معاہدے کا افتتاح 9 نومبر 2019 کو اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان نے سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کی 550 ویں برسی کے موقع پر کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

توشہ خانہ ٹو کیس:بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق خاتون اول کو 10 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ ٹو کیس:بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

توشہ خانہ ٹو کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے بشری بی بی کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ موقع ملے تو آذربائیجان جا کر دیکھیں، وہاں ایسا میوزیم ہے جہاں پر گفٹ رکھے جاتے ہیں، پوری دنیا سے صدور کو جو گفٹ ملتے ہیں وہ وہاں رکھتے ہیں انکی تصاویر کیساتھ، مجھے وہاں پر محترمہ بینظیر بھٹو کی تصویر نظر آئی، بد قسمتی سے کسی اور کی کوئی تصویر نظر نہیں آئی۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے دلائل دیئے کہ ریاست کو ملنے والا گفٹ جمع کرانا اور ڈیکلیئر کرنا ہوتا ہے، یہ گفٹ ریاست کی ملکیت ہوتا ہے جب تک اسے قانونی طریقے سے خرید نا لیا جائے، ریاست کے ملکیتی تحفے کو خریدنے سے قبل اپنے پاس نہیں رکھا جا سکتا۔

جسٹس حسن اورنگزیب نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے تحائف جمع نہیں کرائے تو بانی پی ٹی آئی کو ملزم کیوں بنایا گیا؟ 

ایف آئی اے پراسیکیوٹر عمیر مجید نے جواب دیا کہ کیوں کہ پبلک آفس ہولڈر بانی پی ٹی آئی تھے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ یہ تو جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی طرح کا کیس ہے، اُس کیس میں بھی شوہر کو بیوی کے کیے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا، برطانوی وزیراعظم بھی تحائف اپنے ساتھ گھر لے گیا ہے، سب نے اسے کہا تو کہتا ہے کہ رولز کے مطابق لیا ہے، اُسے کہا گیا کہ رولز اپنی جگہ لیکن تمہارا ایک قد کاٹھ بھی ہے، اگر اب یہ بلغاری سیٹ واپس کر دیں تو کیا ہوگا؟

پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ نیب قانون میں تو پلی بارگین ہے لیکن اس قانون میں ایسی کوئی شق نہیں ہے۔

جسٹس حسن اورنگزیب نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ جب سے کیس منتقل ہوا آپ نے کوئی تفتیش کی؟

ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ نہیں مجھے ضرورت نہیں پڑی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ بہت شکریہ۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کرنے کا حکم سنا دیا۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور ہونے پر انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا گیا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ان کی رہائی کے احکامات جاری کیے، عدالت کا 10 ،10 لاکھ کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دے دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

زمبابوے  نے ٹی20 کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا

زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے   دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 133 رنز کی اننگز کھیلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زمبابوے  نے ٹی20 کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا

زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ افریقہ سب ریجنل کوالیفائر میچ میں گیمبیا کے خلاف 344 رنز کا ریکارڈ بنا کر تاریخ رقم کر دی۔

نیروبی میں گیمبیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کی ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 20 اوورز میں 344 رنز بنائے۔

زمبابوے کےکپتان سکندر رضا نے زمبابوے کی جانب سے پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری اسکور کی، انہوں نے 33 گیندوں پر سنچری مکمل کی،سکندر رضا نے 15 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 43 گیندوں پر 133 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور ناٹ آوٹ رہے۔

 ہدف کے تعاقب میں گیمبیا کی ٹیم 14.4 اوورز میں 54 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  ٹی ٹوئنٹی کرکٹ  میں سب سے زیادہ رنز  بنانےکا ریکارڈ نیپال کے پاس تھا  جو اس نے گزشتہ سال ایشین گیمز میں منگولیا کے خلاف بنایا تھا، ۔نیپال نے منگولیہ کے خلاف کھیلتے ہوئے3 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنا کر کرکٹ کی تاریخ میں پہلی دفعہ 300 رنز کا ہندسہ عبور کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll