جی این این سوشل

پاکستان

5لاکھ بیرون ملک پاکستانی انویسٹمنٹ کر دیں تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں پڑے گی، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اگر پانچ لاکھ بیرون ملک پاکستانی انویسٹمنٹ کر دیں تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

5لاکھ بیرون ملک پاکستانی انویسٹمنٹ کر دیں تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں پڑے گی، عمران خان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت پاکستان کو دلدل کی طرف لے کر جا رہی ہے، ہم پاکستان کو اس دلدل سے نکالیں گے،اس وقت ملکی تاریخ کی سب سے بڑی مہنگائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قانون کی بالادستی کی ضرورت ہے،ایک طرف معیشت سکڑتی جا رہی ہے دوسری طرف مہنگائی عروج پر ہے،آئی ایم ایف یہ کہہ رہا ہے پاکستان سری لنکا کی صورت پر جا رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ  امیر ملکوں میں قانون کی بالادستی ہے،غریب ملک میں جنگل کا قانون ہےجس طرح کا شہباز گل پر ظلم ہوا اس طرح کبھی نہیں دیکھا، جب تک ملک میں قانون کی بالادستی نہیں ہوتی انویسٹمنٹ نہیں آئےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی ایک وزیر اعظم بتا دیں جس کی اربوں روپے کی پراپرٹی باہر ہو،جس کو سزا ہونی تھی وہ وزیراعظم بن جاتا ہے۔انہوں نے 5 مہینے میں پاکستان کے ساتھ جو کیا دشمن بھی نہ کرتا،چوروں کو مسلط کر کے ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آج پاکستان میں فوڈ سیکیورٹی کا مسئلہ بنا ہوا ہے، نیب ترمیم کر کے اربوں روپے کرپشن کےکیسز ختم کر رہے ہیں،اس کیخلاف سپریم کورٹ میں میرا کیس پڑ ا ہوا ہے۔

انہوں ن کہا کہ آپ نے ملک کو حقیقی طور پرآزاد کرنے کیلئے آپ نے میرا ساتھ دینا ہے، جب کال دوں تو آپ نے میرے ساتھ نکلنا ہے، ہفتے سے میری تحریک شروع ہوجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے یہ بھاگ رہے ہیں،ان کو پتہ ہے کہ الیکشن یہ نہیں جیت سکتے،ان کے آنے کے بعد 33فیصد اس ملک کی دولت کم ہوئی ہے،ان کے ملک سے باہر پیسے پڑے ہوئے ہیں۔

پاکستان

ملک کے مختلف شہرو ں میں بارش کا امکان

سندھ میں بیشتر مقامات پرتیز ہوائیں چلنے ، گرج چمک کیساتھ بارش اورژالہ باری کاامکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک کے  مختلف شہرو ں میں بارش کا امکان

اسلام آباد : محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر،اسلام آباد، پنجاب،بلوچستان اورسندھ میں بیشتر مقامات پرتیز ہوائیں چلنے ، گرج چمک کیساتھ بارش اورژالہ باری کاامکان ہے۔

آج (جمعرات) صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت اسلام آباد انیس ڈگری سینٹی گریڈ لاہور چھبیس کراچی اٹھائیس پشاور اکیسکوئٹہ تیرہگلگت پندرہمری گیارہاور مظفرآباد سولہ ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر، جموں،پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اوربارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ، تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ Leh میں مطلع ابرآلود، تیزہوائیں چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری متوقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر،پلوامہ اوربارہ مولہ میں بارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں تئیس،Leh دو،اننت ناگ گیارہ اور شوپیاں میں نو ڈگری سینٹی گریڈ ہے ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

ٹیکنا لو جی کو مزید وسعت دینے کیلئے حکومتی پروجیکٹس جاری ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات

عطا تارڑ نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو ہر صورت آئی ٹی کی جانب راغب ہونا چاہیے کیونکہ اس سے ملک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئے گی اور پاکستان میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹیکنا لو جی  کو مزید وسعت  دینے کیلئے حکومتی پروجیکٹس جاری ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ٹیکنالوجی اور پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے فروغ کیلئے پُرعزم ہے۔اسلام آباد میں آج (جمعرات) ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول کے مقصد کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے پانچویں بڑے ملک پاکستان کو قدرت نے بے پناہ قدرتی اور انسانی وسائل سے نوازا ہے اور انسانی وسائل ہمارا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔انہوں نے ان قدرتی اور انسانی وسائل کی بین الاقوامی سطح پرتشہیر اور استعمال کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو سہولت بہم پہنچانے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پالیسی فریم ورک کی منظوری دی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان سالانہ پچاس ہزار انجینئر اور آئی ٹی گریجویٹ پیدا کرتا ہے اور دنیا بھر میں انہیں نمایاں مقام ملتا ہے۔انہوں نے پروگرام میں شریک کمپنیوں سے کہا کہ وہ چِپ ڈیزائننگ اور سیمی کنڈکٹر کی صنعت میں مزید بہتری کیلئے ٹھوس تجاویز پیش کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو ہر صورت آئی ٹی کی جانب راغب ہونا چاہیے کیونکہ اس سے ملک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئے گی اور پاکستان میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

شیخ محمد بن زید النہیان کا حالیہ بارشوں سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی فوری امداد کا حکم

انہوں نے مقامی اداروں کے تعاون سے متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سخت موسم سے متاثرہ تمام خاندانوں کو ضروری مدد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شیخ محمد بن زید النہیان کا حالیہ بارشوں  سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی فوری امداد کا حکم

دبئی : متحدہ عرب امارات دبئی  کے شیخ محمد بن زید النہیان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ شہریوں اور رہائشیوں کا تحفظ متحدہ عرب امارات کی حکومت کی اولین ترجیح ہے،انہوں نے حال ہی میں ملک بھر میں خراب موسمی حالات کے دوران لوگوں کی جانب سے دکھائے جانے والے شعور اور ذمہ داری کی سطح کو بھی سراہا۔متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کی رپورٹ کے مطابق شیخ محمد بن زید النہیان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک میں بنیادی ڈھانچے کی حالت کااز سر نو جائزہ لینے پر تیزی سے کام کریں اور ملک میں ریکارڈ بارشوں کے بعد ہونے والے نقصانات کے اثرات کو کم سے کم کریں۔

انہوں نے مقامی اداروں کے تعاون سے متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سخت موسم سے متاثرہ تمام خاندانوں کو ضروری مدد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

شیخ محمد بن زید النہیان نے غیر معمولی حالات کے دوران ریسکیو اور انخلا کی کارروائیوں کا انتظام کرنے پر قومی اور مقامی ایمرجنسی اور کرائسس ٹیموں کے اراکین اور مختلف حکام کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ان کوششوں سے لوگوں کے جان و مال کے تحفظ میں مدد ملی ہے۔شیخ محمد بن زید النہیان موسمی حالات کے دوران متحدہ عرب امارات کے شہریوں کی طرف سے یکجہتی کے جذبے کے اظہار پر بھی روشنی ڈالی اور اسے متحدہ عرب امارات کی شناخت کا حقیقی جوہر قرار دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll