جی این این سوشل

پاکستان

ہفتے سے میری تحریک شروع ہوجائے گی جب کال دوں تو آپ نے میرے ساتھ نکلنا ہے : عمران خان

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ ہفتے سے میری تحریک شروع ہوجائے گی، وکلا کو کہتا ہوں کہ جب کال دوں تو آپ نے میرے ساتھ نکلنا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہفتے سے میری تحریک شروع ہوجائے گی جب کال دوں تو آپ نے میرے ساتھ نکلنا ہے : عمران خان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر آل پاکستان لائزر کنونشن سے خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک کی وکلا برادری کی جانب سے شاندار استقبال پر تہہ دل سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ موجودہ حالات میں وکلا پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کیونکہ اس وقت پاکستان کو سب سے زیادہ ضرورت قانون کی بالادستی کی ہے، جب تک انصاف کا نظام ٹھیک نہیں ہوتا معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی، ہمیں پاکستان کو دلدل سے نکالنا ہے۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی نے وکلا سے خطاب کے دوران اعلان کیا کہ حقیقی آزادی مارچ کے لئے ہفتے سے تحریک شروع کرنے جارہا ہوں، جب کال دوں تو آپ نے میرے ساتھ نکلنا ہے اور پاکستان کو حقیقی آزادی دلانی ہے۔

اپنے خطاب میں سابق وزیراعظم نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک بے شک پیچھے جائیں یہ کوشش کررہےہیں کسی طرح کرسی پکڑ لیں،شہبازشریف جہاں جاتا ہے ہاتھ پھیلاتا ہے اور پیسے مانگتا ہے، شہبازشریف ہاتھ پکڑکر جنرل سیکریٹری اقوام متحدہ کو کہتا ہے کہ آپ پیسےدیں ہم وعدہ کرتے ہیں چوری نہیں کرینگے۔ آل پاکستان لائرز کنونشن سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کو پہلا این آر او پرویز مشرف نے دیا تھا، اب یہ دوسرا این آر او لیکراپنی چوری کے کیسز ختم کررہے ہیں، مذہب معاشرے میں کوئی تصورکرسکتا ہے کہ ایک شخص جسےسزا ہونا تھی وہ وزیراعظم بن گیا،
ان لوگوں نےملک کیساتھ جو کیا وہ دشمن بھی نہیں کرتا۔

دنیا

میکسیکو ، انتخابی ریلی پر فائرنگ، میئر کے امیدوار سمیت 6افراد ہلاک ، دو زخمی

میئر کے امیدوار کے ساتھ فائرنگ میں ہلاک ہونے والے 6افراد میں ایک نوجوان لڑکی بھی شامل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

میکسیکو ، انتخابی ریلی پر فائرنگ، میئر کے امیدوار سمیت 6افراد ہلاک ، دو زخمی

میکسیکو کی جنوب مشرقی ریاست چیاپاس کے شہر لا کانکورڈیا میں انتخابی ریلی پر فائرنگ کے نتیجے میں میئر کے امیدوار سمیت6افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ سے میئر کے امیدوار لوسیرو لوپیز مازا اور پانچ دیگر افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ حکام نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز میئر کے امیدوار لوسیرو لوپیز مازا کے ساتھ فائرنگ میں ہلاک ہونے والے چھ افراد میں ایک نوجوان لڑکی بھی شامل ہےجبکہ 2 دیگر زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سیاسی مہم کی تقریب کے دوران مسلح شہریوں کے درمیان تصادم شروع ہو گیا۔

فائرنگ کا واقعہ گوئٹے مالا کی سرحد سے تقریباً 80 میل دور چیاپاس کے دیہی قصبے کے قریب پیش آیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں چند مقامات پر ژالہ باری اوربارش کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا کی پیشگوئی کی ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں چند مقامات پر ژالہ باری اوربارش کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، حا فظ آباد، منڈی بہاؤالدین، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، لاہور، سرگودھا، میانوالی اور نورپورتھل میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ آندھی چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی وسطی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، چاغی، کوئٹہ، قلات، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، خاران، خضدار اور موسیٰ خیل میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر بالائی علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے چند مقامات پر بھی بارش ہو گی۔ محکمہ موسمیات نے شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

مستونگ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بالائی پنجاب کے بیشتر حصوں میں چند مقامات پر آندھی اور بارش ہونے کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دبئی لیکس: ایف آئی اے اور نیب سے تحقیقات کرانے کیلئے درخواست دائر

دبئی لیکس میں کئی پاکستانی سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کے نام آئے، ہر سیاستدان پر اپنی تمام ملکی و غیر ملکی پراپرٹی ظاہر کرنا لازم ہے، درخواست

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دبئی لیکس: ایف آئی اے اور نیب سے تحقیقات کرانے کیلئے درخواست دائر

لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)، فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) اور قومی احتساب بیورو (نیب) سے دبئی لیکس کی تحقیقات کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست شہری مشکور حسین کی جانب سے دائر کی گئی جسے ندیم سرور ایڈووکیٹ کے ذریعے پیش کیا گیا،درخواست میں وفاقی حکومت، نیب، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ دبئی لیکس میں کئی پاکستانی سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کے نام آئے، ہر سیاستدان پر اپنی تمام ملکی و غیر ملکی پراپرٹی ظاہر کرنا لازم ہے، عدالت ایف آئی اے، نیب اور دیگر متعلقہ اداروں کو دبئی لیکس کی تحقیقات کا حکم دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ تحقیقات ہونی چاہیے کہ دبئی میں خریدی گئی پراپرٹیز منی لانڈرنگ سے تو نہیں بنائی گئیں، دبئی میں غیر قانونی پراپرٹی ثابت ہونے پر مالکان کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll