جی این این سوشل

پاکستان

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ہنگری کے وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ہنگری کے وزیر خارجہ اور تجارت پیٹرززیجارتو سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ہنگری کے وزیر خارجہ کی ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان یہ ملاقات نیویارک میں ہوئی۔  اس موقع پر وزیر خارجہ  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان ہنگری کے ساتھ دوطرفہ اور یورپی یونین کے تناظر میں اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں کا احاطہ کیا گیا جس میں سیاسی، اقتصادی اور تجارتی، ثقافت، دفاع اور عوام سے عوام کے رابطوں سے متعلق امور شامل ہیں۔

دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات میں حالیہ پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

 دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے تجویز پیش کی کہ ہنگری پاکستان میں سرمایہ کار دوست ماحول سے فائدہ اٹھا کر پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ خاص طور پر خصوصی اقتصادی زونز میں مشترکہ منصوبے شروع کر سکتا ہے ۔

فریقین نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور کا بھی جائزہ لیا۔

دنیا

بھارتی حکومت کی جانب سے اسرائیل کی مذمت سے انکار ، اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری پر سفری پابندیا ں

خط پر دستخط کرنے والے ملکوں کا کہنا ہے کہ ہم سیکرٹری جنرل اور ان کے امور کی بھرپور حمایت کا اعلان اور ان کے عہدے کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی حکومت کی جانب سے اسرائیل کی مذمت سے انکار ، اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری پر سفری پابندیا ں

بھارت نے اسرائیلی حکومت کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش پر ملک میں داخلے پر عائد پابندی کی مذمت پر مبنی خط پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

سحر نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے 105 رکن ممالک نے یواین سیکرٹری جنرل کی بھرپور حمایت میں تحریر کردہ اس خط پر دستخط کئے ہیں۔ ان ممالک نے انتونیو گوتریش کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے اور ان کے اسرائیل میں داخلے پر پابندی کے اسرائیلی حکومت کے فیصلے پر گہری تشویش کا بھی اظہار کیا۔


مذکورہ خط میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے اقوام متحدہ کے مشن اور بحرانوں کا خاتمہ کرانے میں عالمی ادارے کے ثالثی کردار اور انسان دوستی سے متعلق امورمتاثر ہوئے ہیں ۔ خط پر دستخط کرنے والے ملکوں کا کہنا ہے کہ ہم سیکرٹری جنرل اور ان کے امور کی بھرپور حمایت کا اعلان اور ان کے عہدے کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

 انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کے اسرائیلی حکومت کے اقدام کی مذمت پر مبنی خط پر دستخط کرنے سے انکار کے بھارتی حکومت کے فیصلے پر سخت سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے بھارتی حکومت کے موقف کو ناقابل فہم قرار دیا اور کہا کہ یہ موقف برکس کے رکن ممالک برازیل اور جنوبی افریقا کے ساتھ ساتھ گلوبل ساؤتھ کے ممالک کی اکثریت کے موقف کے برعکس ہے۔

پی چدمبرم نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کی مذمت سے انکار پر مبنی موقف اختیار کر کے بھارتی حکومت نے برکس میں اپنے شراکت دار برازیل اور جنوبی افریقا کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیا، مغربی ایشیا اور بہت سے افریقی ممالک کے ساتھ بھی محاذ آرائی کر لی ہے جن کے ساتھ اس کے دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان سے ملاقات کیلئے باضابطہ درخواست وزارتِ داخلہ کو موصول

آخری دفعہ ہمارے وکیلوں کی بانی چیئرمین سے اڈیالہ میں ملاقات 3 اکتوبر کو ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان سے ملاقات کیلئے باضابطہ درخواست  وزارتِ داخلہ کو موصول

پی ٹی آئی نے بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے لئے باضابطہ درخواست جمع کرائی جو کہ وزارتِ داخلہ کو موصول بھی ہو گئی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے وزارتِ داخلہ کو موصول ہونے والی درخواست کے متن کے مطابق بیرسٹر گوہر اور حامد رضا کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملنے کی درخواست ہے. 

آخری دفعہ ہمارے وکیلوں کی بانی چیئرمین سے اڈیالہ میں ملاقات 3 اکتوبر کو ہوئی۔  پی ٹی ایم نے پہلا معرکہ سر کر لیا ! درخواست میں استدعا کی گئی کہ بانی چیئرمین عمران خان سے فوری ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ کے اسکول میں اسرائیل کی شیلنگ، خواتین اور بچوں سمیت 22 پناہ گزین شہید

غزہ کے علاقے نصیرات میں اسکول پر شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 80 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ کے اسکول میں  اسرائیل کی شیلنگ، خواتین اور بچوں سمیت 22 پناہ گزین شہید

غزہ کے اسکول میں قائم پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کی شیلنگ سے 22 پناہ گزین شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں نے مشرقی غزہ کے علاقے نصیرات میں اسکول پر شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 80 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے۔ اسکول میں فلسطینی پناہ گزین مقیم تھے۔ حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 22 افراد شہید ہوئے۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے دیرالبلاح کے علاقے میں الاقصیٰ شہدا اسپتال کے احاطے میں قائم فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر بم برسا دئیے۔ حملے میں 4 افراد شہید اور 70 زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے جنین میں نام نہاد سیکورٹٰی آپریشن کے دوران 18 فلسطینوں کوگرفتار کرلیا۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے جبالیا کیمپ میں کئی مکانات کو بم لگا کر اڑا دیا گیا تھا صیہونی فورسز نے ایک ہفتے میں 200 سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔

7  اکتوبر 2023 سے غزہ اور دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری اسرائیلی بمباری اور زمینی کارروائیوں میں اب تک 43 ہزار سے زائد افراد شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll