- Home
- News
عالمی برادری سیلاب زدگان کیلئے ضروری امداد کی فراہمی میں پاکستان کی مدد کرے : وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ حکومت عوام کو پیناڈول اور پیراسیٹامول مناسب قیمت پر پہنچانے کے لئے تیارکنندگان کو اعانت فراہم کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ملک بھرمیں سیلاب زدہ علاقوں میں امداد اور بحالی کی مختلف سرگرمیوں کی رفتار تیز کرنے کاجائزہ لینے کے لئے متعلقہ حکام کے آن لائن اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔
شہبازشریف نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں اسہال میں مبتلا خوراک سے محروم لاکھوں بچوں کو خوراک فراہم کرنے کے لئے عالمی بینک کے صدر اورآئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے مفید ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
انہوں نے عالمی برادری، بین الاقوامی تنظیموں، عالمی بینک، آئی ایم ایف اوردوسرے دوست ممالک پر زور دیا کہ وہ پاکستان اورسیلاب متاثرین کو زیادہ سے زیادہ امدا د فراہم کرنے کے لئے تعاون کریں ۔
وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں میں خوراک، خیموں اورادویات کی تقسیم کاجائزہ لیا ۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو سیلاب زدہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر اشیائے خوردونوش خصوصاً شیرخواربچوں کے لئے ضروری خوراک کی تقسیم کے لئے تمام وسائل بروئے کارلانے کی ہدایت کی۔
کراچی میں والدین کے گھر میں مبینہ حبس بے جا میں قید نوجوان بیٹی بازیاب
- 2 گھنٹے قبل
لاہور میں دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ
- 2 گھنٹے قبل
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- 15 گھنٹے قبل
جنوبی وزیرستان چیک پوسٹ پرحملہ، 16جوان شہید جبکہ8خوارجی جہنم واصل
- 2 گھنٹے قبل
مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر حکومت اور جے یو آئی کے درمیان معاملات طے
- 31 منٹ قبل
امریکا نے غلطی سے بحیرہ احمر میں اپنا ہی لڑاکا طیارہ مار گرایا
- 7 منٹ قبل