استعفوں کی منظوری کیس : سپریم کورٹ کا پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی میں واپسی کا مشورہ
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں واپسی کا مشورہ دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اراکین کی قومی اسمبلی سے مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی.
دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عوام نے ارکان اسمبلی کو پانچ سال کیلئے منتخب کیا ہے ، پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرے۔ پارلیمان میں کردار ادا کرنا ہی اصل فریضہ ہے۔ کروڑوں لوگ اس وقت سیلاب سے بے گھر ہوچکے ہیں۔
پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے بتایا کہ عمران خان نے سیلاب متاثرین کیلئے ساڑھے 13 ارب روپے جمع کیے،پی ٹی آئی کے ارکان اپنے حلقوں میں سیلاب متاثرین کی مدد کر رہے ہیں۔
چیف جسٹس عمر عطابندیال نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سیلاب متاثرین کے پاس پینے کا پانی ہے نہ کھانے کو روٹی۔ بیرون ملک سے لوگ متاثرین کی مدد کیلئے آ رہے ہیں ۔ ملکی کی معاشی حالت بھی دیکھیں۔ پی ٹی آئی کو اندازہ ہے 123 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے کیا اخراجات ہونگے؟ ۔
جسٹس اطہر من اللہ نے گہرائی سے قانون کا جائزہ لیکر فیصلہ دیا ہے۔ اسپیکر کا اپنا طریقہ کار ہے ہم کیسے مداخلت کر سکتے ہیں ، ہر ادارے کی اپنی صلاحیت ہوتی ہے، عام انتخابات کیلئے پورا نظام ہوتا ہے، ضمنی انتخابات میں ٹرن آئوٹ بھی کم ہوتا ہے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ اسپیکر کے کام میں اس قسم کی مداخلت عدالت کیلئے کافی مشکل کام ہے ۔ ہائیکورٹ کے حکم میں واضح کہا گیا ہے کہ اسپیکر کے مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کی قانونی حیثیت ہے ۔ بظاہر اسپیکر کے اختیار میں مداخلت سے آرٹیکل 69 متاثر ہو سکتا ہے ۔ عدالت کو مطمئن کریں کہ ہائیکورٹ کے حکم میں کیا کمی ہے ۔
وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ قاسم سوری نےتحریک انصاف کےاستعفےمنظورکرلیےتھے ،استعفےمنظورہو جائیں تو دوبارہ تصدیق نہیں کی جا سکتی۔
جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ قاسم سوری کا فیصلہ اسی ارادے سے لگتا ہے جیسےتحریک عدم اعتماد پر کیا تھا۔ جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس میں کہا کہ قاسم سوری کےفیصلےمیں کسی رکن کانام نہیں جن کااستعفیٰ منظور کیا گیا ہو، تحریک انصاف بطورجماعت کیسےعدالت آ سکتی ہے ؟ استعفیٰ دیناارکان کاانفرادی عمل ہوتاہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ریاست کےمعاملات میں وضع داری اور برداشت سے چلنا پڑتا ہے ، سوچنے کا ایک اور موقع دے رہے ہیں، پارٹی سے ہدایات لیں۔ عدالت نے پی ٹی آئی وکیل فیصل چوہدری کو مزید تیاری کا وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

وفاقی حکومت گزشتہ مالی سال میں اہم تجارتی اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- 6 hours ago

ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھوکا دورہ امریکا، اہم سول اور عسکری حکام سے ملاقاتیں
- 3 hours ago

امریکی سینیٹ نے بگ بیوٹی فل بل کی منظوری دیدی
- 6 hours ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- 5 hours ago

باجوڑ،پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی
- an hour ago

جسٹس منصور علی شاہ کا ججز کی سنیارٹی کے تعین کے معاملے پر تحفظات کا اظہار
- 3 hours ago

قازقستان نے عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد
- 6 hours ago

دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری،65 دکانیں، ہوٹل اور پارک مسمار
- 5 hours ago

ایرانی صدر کا انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی سے تعاون معطلی کا اعلان
- 3 hours ago

نیپرا کا یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان
- 2 hours ago

الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں
- 22 minutes ago

بھارت میں مذہبی آزادی پر ایک اور وار، لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینے پر پابندی
- 3 hours ago