سڈنی : آسٹریلوی ریاست تسمانیہ کے ساحل پر پھنس کر 200 وہیل مچھلیاں ہلاک ہو گئیں جبکہ 35 کو بچالیا گیا ہے ۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست تسمانیہ کے ایک دور دراز ساحل پر پھنس کر 200 وہیل مچھلیاں ہلاک ہو گئی ہیں جبکہ باقی وہیل مچھلیوں کو بچانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے ریسکیو حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ساحل پر اس وقت 35 مچھلیاں زندہ ہیں جن کو بچانے کے لیے وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے سخت محنت کی ۔
مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمے کے حکام کے پہنچنے سے قبل مچھلیوں کو زندہ رکھنے کی کوشش کی اور ان پر بالٹیوں سے سمندری پانی ڈالتے رہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے آپریشنز مینیجر برینڈن کلارک کا کہنا ہے کہ ’ اس وقت ہماری توجہ زندہ بچ جانے والی مچھلیوں اور ان کو واپس سمندر میں چھوڑنے پر مرکوز ہے ۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے بڑی تعداد میں مچھلیاں ہلاک ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ 2020 میں بھی تسمانیہ میں تقریبا 450 وہیل مچھلیاں مغربی ساحل پر پھنسنے کا واقعہ پیش آیا تھا ۔

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل




